اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

"کسی کا عیب تلاش کرنے والے کی مثال اس مکھی جیسی ہے جو سار جسم چھوڑ کر صرف زخم پر بیٹھتی ہے۔"


خیال : حضرت علی ابن ابی طالب​
 

نیلم

محفلین
جوکوئی اللہ سےڈرتے ھوئےکام کرےگااللہ اس کیلئے مشکلات سےنکلنے کاکوئی راستہ پیداکر دیگااورایسےراستےسے رزق دیگاجدھراس کاگمان بھی نہ جاتاھو جواللہ پربھروسہ کرے وہ اس کےلئےکافی ھے (سورتہ الطلاق)
 

نیلم

محفلین
کبھی زندگی میں کسی کے لئے مت رونا کیونکہ وہ تمھارے آنسوؤں کے قابل نہ ہوگا -----اور جو اس قابل ہو گا وہ تم کو رونے نہیں دے گا
 

نیلم

محفلین
تمہاری وہ خاموشی جس کے بعد تم سے بات کرنے کی خواہش پیدا ہو تمھارے اس کلام سے بہتر ہے جس کے بعد تمہیں خاموش کر دیا جائے.
حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ
 

نیلم

محفلین
دنیا میں کوئی کسی کا انتظار نہیں کرتا جتنا الله اپنے بندے کی توبہ کا انتظار کرتا ہے
 

نیلم

محفلین
دکھ میں کبھی پچھتاوے کے آنسو نہ بہاؤ بلکہ یہ سوچو کے تم وہ خوش نصیب ہو جسے الله نے آزمائش کے قابل سمجھا
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ہی طالبہ بچی تھی اسکول میں، آجکل وہ بھی نہیں آ رہی۔
لگتا ہے مجھے اپنے اسکول کی مشہوری کے لیے اشتہاری مہم شروع کرنی پڑے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی چھٹی نہیں ملے گی۔ موسم گرما کی چھٹیوں میں نالائق طلباء کو اضافی پڑھائی کروائی جائے گی۔
 

نیلم

محفلین
بے سکونی تمنا کا نام ہے، جب تمنا تابع الٰھی ہو جائے تو سکون ملنا شروع ہو جاتا ہے.
...حضرت واصف علی واصف - رحمة الله تعالیٰ علیه
 

نیلم

محفلین
جب آپ بے حد خوش ہوتے ہیں تو اس شخص کے پاس جانا چاہتے ہو جس سے تم بے حد پیار کرتے ہو۔

لیکن جب آپ بے حد اداس ہوتے ہیں تو اس شخص کے پاس جانا
چاہتے ہیں جو آپ سے بے حد پیار کرتا ہے۔

...اس لیئے اُن لوگوں کی قدر کرو جو آپ سے پیار کرتے هیں
:)
 

نیلم

محفلین
‎...حضرت ابو ہریرہ(رضی الله تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ:

الله کے رسول ﷺ نے فرمایا:

" عورت کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آو.
.....
اس لئے کہ عورت پسلی سے بنی ہے, اور
پسلی کے اوپر والے مڑے ہوئے حصے سے بنی ہے،

تاہم اگر تم اسے سیدھا کرنے کی کوشش کرو گے،
تو یہ ٹوٹ جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج بہت دنوں بعد اسکول آنا ہوا ہے۔

"غرض یہ نہیں کہ آپ محض ایک کتاب پڑھ ڈالیں، بلکہ مقصود یہ ہے کہ آپ اس کتاب سے فائدہ اٹھائیں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
"جب آپ پہاڑ کی بلندی پر چڑھنا شروع کرین تو چوٹی پر نگاہ رکھیں۔ اردگرد بکھری پڑی چٹانوں کی طرف نہ دیکھیں۔ اعتماد سے قدم قدم چلتے رہیں۔ جست لگانے کی کوشش نہ کریں، یوں آپ کا پاؤں ڈگمگا سکتا ہے۔"
 

شمشاد

لائبریرین


"یاد رکھیں

لوگوں کے لیے آپ جیسا طرز عمل اختیار کریں گے، اسی کی بنیاد پر لوگ آپ کے لیے اپنے برتاؤ کا تعین کریں گے"
 

شمشاد

لائبریرین



"ہم نرمی، افہام و تفہیم اور مناسب طرز عمل سے اپنا پسندیدہ ماحول پیدا کر سکتے اور اپنی بات منوا سکتے ہیں۔"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top