اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
میں ادھر ہی ہوں، خاموشی سے بیٹھ کر سبق سنتا ہوں۔

نیلم آپکا بہت بہت شکریہ، بڑی اچھی باتیں بتا رہی ہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
جسطرح ایک موٹی سی کتاب کے شروع میں ایک یا دو صفحوں کا دیباچہ لکھا جاتا ہے ایسے ہی زندگی بھی موت کا دیباچہ ہے۔ اس کو غنیمت جانو اور آخرت کا سامان کر لو۔
 

نیلم

محفلین
کسی بھی شخص کو بلاوجہ بد نام نہ کرو

کیونکہ اگر اس میں وہ برائی نہیں

...تو ایسا نہ ہو کہ
...
کہیں تم خود اس کی پکڑ میں آ جاؤ
 

نیلم

محفلین
بڑا انسان وہ ہے جس کی محفل میں کوئی خود کو چھوٹا نہ سمجھے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالئ عنہ۔۔
 

نیلم

محفلین
تمہاری نیّت کی پیمائش اس وقت ہوتی ہے جب تم کسی ایسے شخص کہ ساتھ بھلائی کرو جو تم کو کچھ بھی نہیں دے سکتا
 

سارا

محفلین
‘‘السلام علیکم۔۔
‘‘ دولت کھاد کی مثال ہے جب تک اسے پھیلایا اور تقسیم نہ کیا جائے فائدہ نہیں دیتی۔۔‘‘

‘‘توبہ کا خیال خوش بختی کی علامت ہے کیونکہ جو اپنے گناہ کو گناہ نہ سمھجے وہ بد قسمت ہے۔۔
 

نیلم

محفلین
نماز میں جب کھڑے ہو تو نظر سجدے کی جگہ پر رکھو۔کہ ہمیں اس زمین میں جانا ہے۔
جب رکوع کرو تو پاوں دیکھو۔کہ ہماری جان پاوں سے نکلنا شروع ہوگی۔
جب سجدہ کرو تو ناک کی سمت دیکھو۔کہ مرنے کہ بعد سب سے پہلے ناک ختم ہو گی۔
اور جب بیٹھ جاو تو نظرے جھولی میں ہونی چاہیے کہ میری جھولی اب بھی خالی ہے۔۔۔۔
 

نیلم

محفلین
جب ہم پیدا ہوتے ھیں تو ہمارے کان میں اذان دی جاتی ہیں نماز نہیں پڑھائی جاتی۔
جب ھم فوت ہوتے ہیں تو نماز پڑھائی جاتی ہے اذان نہیں دی جاتی۔
ذرا سوچئیے،،،،
زندگی اور موت میں کتنا فاصلہ ہے۔اذان سےنماز تک کا۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ لیکن ازان نہیں اذان

کسی شاعر نے اس کو ایسے بیان کیا ہے :

آتے ہوئے اذاں ہوئی جاتے ہوئے نماز
کتنے قلیل وقت میں ہم آئے اور چلے گئے
 

نیلم

محفلین
اگر چاہتے ہو کہ زندگی بھر کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے تو ہر حال میں الله کا شکر ادا کیا کرو۔۔۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ماں تیری عظمت کو سلام۔
ایک دن میں نے اپنی ماں سے پوچھا
جن کی ماں نہیں ہوتی ان کے لئے دعا کون کرتا ہے؟
وہ بولی۔
دریا اگر سوکھ بھی جائے تو ریت سے نمی نہیں جاتی۔
 

نیلم

محفلین
کعبہ پر غلاف اس لیے ہے کہ پتہ چلے یہ کوئی عام چیز نہیں مسلمانوںکا قبلہ ہے۔۔
قرآن پر غلاف اس لیے ہے کہ پتہ چلے یہ کوئی عام کتاب نہیں اللہ کی کتاب ہے۔
روزے پر چادر اس لیے ہے کہ یہ کوئی عام قبر نہیں اللہ کے محبوب کی ھے۔
اس لیے عورت کو پردے کا حکم ہے کہ پتہ چلے کہ یہ کوئی عام عورت نہیں مسلمان عورت ہے۔۔۔۔۔
 

نیلم

محفلین
الله پر اعتماد اس بچے کی طرح کرو،
...جس کو ہوا میں اچھالو تو وہ ہنستا ہے ڈرتا نہیں.
کیوں کے وہ جانتا ہے کے آپ اسے گرنے نہیں دوگے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top