اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
اسکول ھے یونیورسٹی تھوڑی ھے کوئی جو گھر کے کپڑوں میں ہی آجایئں:rolleyes:۔
جب محفل کی یونیورسٹی کھلے گی تب بھلے آجانا گھر والے کپڑوں میں تب کوئی نہیں روکے گا:)
 

سارا

محفلین
ہماری طرف تو سکول میں یونیفارم نہیں چلتا جو مرضی پہن جائیں۔۔اس لیے میں یہاں بھی گھر کے کپڑوں میں آتی ہوں۔۔۔:)
 

سارا

محفلین
ایسے سکول کا کیا فائدہ جہاں پڑھائی نہیں گپ شپ ہو۔

براہ کرم میرا نام کاٹ دیں


دراصل ہم تو کھانے کی بریک میں کھانے کی باتیں کرتے ہیں اور ٹیچیر کی غیر حاضری میں ہی باتیں کرتے ہیں جب ٹیچر ہو تو منہ پر انگلی رکھ کر بیٹھتے ہیں۔۔;)
 

سارا

محفلین
جی اب تو کافی زیادہ ہو گئی ہے سونے کی قیمت۔۔وہ تھی بھی نازک اس لیے اتنی مہنگی نہیں تھی۔۔اسی وقت ایک بریسلٹ 300 ڈالرز کا لیا تھا۔۔لیکن پھر بھی 80 ریال کا پیزا مجھے مہنگا لگا ہے لگتا ہے وہاں آ کر اپنی عادت بدلنی پڑے گی ہفتے میں 2 پیزے کی بجائے 2 ہفتوں میں 1 پیزا کھانا پڑے گا ۔۔۔ :(
 

سارا

محفلین
''رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنا''

سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
''جو رمضان کے روزے رکھے اور اس کے ساتھ شوال کے چھ روزے رکھے تو اس کو ہمیشہ کے روزوں کا ثواب ہو گا۔۔''(پورے سال کے روزوں کا ثواب ہو گا) ''مسلم''

(شوال کے 15 دن رہ گئے ہیں جس کو رکھنے ہیں جلدی سے رکھ لیں اور جن کو نہیں رکھنے وہ بھی پوری کوشش کریں رکھنے کی۔۔اللہ سب کو رکھنے کی توفیق دے آمین۔۔۔)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


"جو شخص جس قدر زیادہ احساس و عواطف کا مالک ہوگا اسی قدر وہ دوسروں
کو فائدہ پہنچائے گا۔ چھوٹے دل کے مالک افراد میں مہر و محبت کے جذبات پنپ
نہیں پاتے اسی لئے ان کے احسان کا دائرہ وسیع اور عمومی نہیں ہوتا کہ معاشرہ کا
ہر خاص و عام ان سے مستفیض ہو سکے۔"


خیال : سید مجتبیٰ موسوی لاری


 

شمشاد

لائبریرین
"اپنی ساری کی ساری زندگی میں خیر تلاش کرتے رہو اور اللہ تعالٰی کی رحمت کی خوشبوؤں کی جستجو میں لگے رہو، بے شک اللہ تعالٰی کی رحمت کی ہوائیں ہیں، اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے وہ خوشبو اور ہوا لگاتا ہے اور اللہ تعالٰی سے سوال کرو کہ تمہارے پوشیدہ عیبوں کی پردہ پوشی کرے اور تم کو تمہاری گھبراہٹ کی چیزوں سے امن میں رکھے۔"

(حضرت ابو الدرداء رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top