اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ سکول میں داخل(enter) ہو گئے بس یہی ہمارا طریقہ کار ہے سکول میں داخل کرنے کا۔۔۔روزانہ آ کر حاضری لگائیں اور اچھی اچھی باتیں پوسٹ کریں۔۔۔

بہت شکریہ اور آج کے بعد اچھی اچھی اور معلوماتی باتیں میں آپ کو بتاوں گا
پہلی بات کمرے کا دروازہ کھولے تو دو کام ہوتے ہیں ایک ہوا اندر آتی ہے اور دوسرا روشنی لیکن یہ کام دن کو کرے تو ):
 

سارا

محفلین
ہم تو دروازہ نہیں کھولتے دروازہ کھولنے پر ٹھنڈی ہوائیں اندر آتی ہیں اور جب روشنی کی ضرورت ہو تو لائیٹ آن کرتے ہیں :rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
"میں نے زندگی میں کبھی اس شخص سے کوئی چیز نہیں سیکھی جس نے ہمیشہ میری باتوں سے اتفاق کیا ہو اور کبھی کوئی اختلاف نہ کیا ہو" (مشہور انگریز فلسفی)
 

سارا

محفلین
یعنی آپ افسوس کرتے وقت کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں ؟:rolleyes:
میں تو صرف ایک وقت کھانا نہیں کھاتی وہ بھی جب ہم انڈیا سے ہار جائیں البتہ افسوس تو کئی دن تک چلتا رہتا ہے۔۔اس میچ کا افسوس اتنا نہیں ہوا کیونکہ پانچویں میں فیصلہ ہو گا
 

شمشاد

لائبریرین
ہماری دفعہ بارش بھی نہیں ہوتی، کہ کوئی بہانہ مل جائے۔

ہاں جی افسوس کے وقت میں کھانا نہیں کھلانا چھوڑ دیتا ہوں۔
اس لیے تین دن انتظار فرمائیں،
 

حسن علوی

محفلین
میرے خیال میں اس دھاگے کو 'کچن کارنر' پر شفٹ ہوجانا چاہیئے کیونکہ یہاں پڑھائی کی کم اور کھانے پینے کی باتیں زیادہ سننے کو مل رہی ہیں:confused::(:mad:
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں اس کو یہیں رہنے دیں بس سارا کو غیر متعلقہ باتیں کرنے پر پیزا کھلانے کا جرمانہ کر دیں۔ ;)
 

سارا

محفلین
اوکے تین دن انتظار کر لیتے ہیں کھانے کو تو میں نے رات کو بھی پزا کھایا ہے ۔۔۔

جتنا پڑھنا ضروری ہے اتنا ہی کھانا بھی ضروری ہے اور مجھے تو بھوک ہی پڑھتے وقت لگتی ہے ;)
 

شمشاد

لائبریرین
آج کھا لیا ہے ناں پیزا، بس اب دو ہفتے تک چھٹی، اسکول کی نہیں، پیزے کی، اتنے زیادہ نہیں کھانے چاہییں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top