اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نہیں شمشاد بھائی وہ تو بنا کوئی اتہ پتہ دیئے غائب ہے ۔۔۔ میں خود بہت مس کرتی ہوں اس کو ۔۔ خاص طور سے اس دھاگے پر آ کر تو وہ فواً یاد آ جاتی ہے ۔۔:(:)

اور ڈاکٹر صاحب بھلا غالب کی غزلوں سے کیسے بچ پاتے ہونگے۔۔۔:)۔۔ محفل پر تو وہ ا نہیں رہی تو ۔۔ وہ ہی تختہ مشق بنتے ہونگے ۔۔;)۔۔۔ ویسے بقول جیہ ڈاکٹر صاحب کو شعر شاعری سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔۔:)

چلیں کوئی بات نہیں، ڈاکڑ صاحب کو شعر و شاعری سے دلچسپی ہو نہ ہو شعر سنانے والی سے ضرور ہونی چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی

سر کی امان پاؤں تو کچھ غرض کروں؟

اپکی عمر کیا ھے؟

کیونکہ اگر میرا اندازہ صحیح ھو تو اپکی عمر میں ہم بھی خواتین کے پوسٹوں کا بڑا انتظار کرتے تھے۔ھاھاھا
بھئی معاف کرنا ۔۔۔ھم دونوں صحرا ئی ھیں ۔۔اور صحراء میں گرینری سب کو اچھی لگتی ھے۔

(سیرئیس نہیں لینا);)

سیرئیس میں بلکل نہیں لیتا، آپ ایسے ہی خلجان میں مبتلا نہ ہوئے گا۔

اور میرا خیال ہے سارہ بہن نے میری طرف سے آپ کی بات کا جواب دے دیا ہے۔

باقی رہی پوسٹوں کی بات تو میں خواتین کے ساتھ ساتھ حضرات کی پوسٹوں کا بھی انتظار کرتا ہوں۔

ایک بات اور میں مذاق سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں اگر وہ مذاق ہو اور اخلاق کے دائرے میں ہو۔
 
Dilkash

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی

مزاق ھی تھا اور فورم کی تمام خواتین و حضرات ہم سب کے لئے قابل احترام و تعظیم ھیں

اور مثلا اگر کوئی شیطان فطرت جیسا بھی ھو تو بھلا سائبرسپیس میں کیا تیر مارسکتا ھے؟

میں نے ساری باتیں محفل میں شگفتی کے لئے لکھی ھے۔
اپ سنئر مو سٹ اور ناظم الخاص ھے تو میں نے اگر گستاخی کی ھو تو معزرت قبول فرمائیے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

" قوم ، کیا دنیا کی باتوں میں ، کیا دین کے کاموں میں ، ایسے تاریک گڑھے میں پڑی تھی کہ ادھر ادھر کی چیزیں تو درکنار وہ اس گڑھے کو بھی نہ دیکھ سکتی تھی جس میں پڑی تھی ، پھر میرا دل آخر دل ہی تھا ، پتھر نہ تھا ، جو نہ پگھلتا اور اپنی قوم کی حالت پر غم نہ کرتا ۔ ایک مدت تک اسی غم میں پڑا رہا۔ سوچتا رہا کہ کیا کیجئے۔ جو خیالی تدبیریں کرتا کوئی بن پڑتی معلوم نہ ہوتی تھیں۔ جتنی امیدیں کرتا تھا سب ٹوٹ جاتی تھیں۔ آخر یہ سوچا کہ سوچنے سے کرنا بہتر ہے ۔ کرو جو کچھ کر سکو ۔ ہو یا نہ ہو ۔ اسی بات پر دل ٹھہرا ، ہمت نے ساتھ دیا اور صبر نے سہارا اور اپنی قوم کی بھلائی میں قدم گاڑا ۔ "

خیال : سر سید احمد خان

ہم بھی تو محفل میں ہنسی خوشی وقت گزارنے کے لیے ہی تو آتے ہیں۔ اپنی شگفتگی برقرار رکھیں اور لطف اندوز ہونے کا موقع دیتے رہا کریں۔
 
شمشاد

لائبریرین

" قوم ، کیا دنیا کی باتوں میں ، کیا دین کے کاموں میں ، ایسے تاریک گڑھے میں پڑی تھی کہ ادھر ادھر کی چیزیں تو درکنار وہ اس گڑھے کو بھی نہ دیکھ سکتی تھی جس میں پڑی تھی ، پھر میرا دل آخر دل ہی تھا ، پتھر نہ تھا ، جو نہ پگھلتا اور اپنی قوم کی حالت پر غم نہ کرتا ۔ ایک مدت تک اسی غم میں پڑا رہا۔ سوچتا رہا کہ کیا کیجئے۔ جو خیالی تدبیریں کرتا کوئی بن پڑتی معلوم نہ ہوتی تھیں۔ جتنی امیدیں کرتا تھا سب ٹوٹ جاتی تھیں۔ آخر یہ سوچا کہ سوچنے سے کرنا بہتر ہے ۔ کرو جو کچھ کر سکو ۔ ہو یا نہ ہو ۔ اسی بات پر دل ٹھہرا ، ہمت نے ساتھ دیا اور صبر نے سہارا اور اپنی قوم کی بھلائی میں قدم گاڑا ۔ "

خیال : سر سید احمد خان

بہت اچھا اقتباس ہے۔

آپ کی حاضری ہو گئی۔
 
ظفری

لائبریرین
دنیا کے اندر سب سے بڑا انصاف یہ ہے کہ یہ دنیا گناہ کے متلاشی کے لیئے گناہ دیتی ہے ۔ اور فضل کے متلاشی کو فضل دیتی ہے ۔

میری حاجری ہوجائے پرنشپل شاب ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ خدا شکرخورے کو شکر دے دیتا ہے۔

حاضری لگا دی آپ کی۔

ناغے ذرا کم کم کیا کریں۔
 
سارا

محفلین
توبتہ النصوح اس کا نام ہے کہ برے عمل سے اس طرح توبہ کی جائے کہ پھر اس کو نہ کرے۔۔(حضرت عمر رضہ)
 
شمشاد

لائبریرین
زینب آپ کی بھی حاضری ہو گئی۔

کوئی اچھا قول یا کوئی اچھی بات لکھا کریں حاضری کے ساتھ۔
 
شمشاد

لائبریرین
او ہو، استانی جی کی تو حاضری رہ ہی چلی تھی۔

سارہ آپ کی بھی حاضری ہو گئی۔

مسنز ڈاکٹر کا کوئی اتہ پتہ؟
 
سارہ خان

محفلین
مسز ڈاکٹر کی گمشدگی کا تو لگتا ہے اب اعلان کرنا پڑے گا ۔۔
baja.gif
۔۔۔:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top