اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں آج سکول گیا تو دیکھا کہ منتظمین نے تو وہاں یہ بڑا سا تالا لگا دیا ہے۔ مجبوراً مجھے پرانے سکول کی طرف لوٹنا پڑا، اب اس کی صاف ستھرائی کرا کے اسی کو دوبارہ سے چلاتے ہیں۔ عملہ وہی رہے گا اور طالبعلم بھی وہی بس جگہ بدل گئی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


" ہمیں اپنے اُن بھائیوں اور بہنوں کی یاد دلوں میں تازہ رکھنی چاہیے جنھوں نے
ہماری بقا اورقیامِ پاکستان کے لئے اپنا سب کچھ قُربان کر دیا۔"



بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح



 

سارہ خان

محفلین
بہت خوب ۔۔ شگفتہ کی حاضری ہو گئی ۔۔

میری طرف سے آج کی اچھی بات ۔۔۔

"سچ بولنا بے شک بڑی بات ہے مگر اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ آپ میں سچ سننے کی ہمت ہو ۔۔"

میری حاضری لگا دیں پرنسپل صاحب ۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سکول تو کھلتے ہی چلنے لگا۔

بہت خوب بھئی، اب باقی کے شاگرد بھی آ جائیں۔
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم!
اس سکول میں داخلہ کا کیا طریق کار ہے؟ کیا کوئی سفارش بھی درکار ہوگی؟;)
 

شمشاد

لائبریرین
داخلہ تو آپ کے آنے سے ہی ہو گیا ہے۔ اب روزانہ حاضری دینی پڑے گی کوئی نہ کوئی اچھا قول یا کوئی نہ کوئی اچھی بات لے کر۔

اور ہاں غیرحاضری بالکل نہیں کرنی ورنہ امتحان میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا۔

مزید طالبعلم لانے پر آپ کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔
 

فاتح

لائبریرین
شمشاد صاحب! یہ تو انتہائی کڑی شرط لگا دی آپ نے روزانہ حاضری والی۔
اگر اس شرط کی پابندی کر سکتا تو میٹرک نہ کر چکا ہوتا آج تک;)

آج کی بات:
اپنی نیکیاں بھول جاؤ اور دوسروں کی خامیاں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


حضرت محمد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے ارشاد فرمایا: " جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کو "اے کافر" کہا تو کُفر ان دونوں میں سے ایک کی طرف ضرور لوٹے گا۔ اگر وہ شخص واقعی کافر ہو گیا تھا جیسا کہ اِس ( کہنے والے شخص) نے کہا تو ٹھیک ہے، ورنہ کُفر خود کہنے والے کی طرف لوٹ آئے گا۔"



 

شمشاد

لائبریرین
اتنی سی بات اگر ہمارے مولویوں کی سمجھ میں آ جائے تو کیا ہی بات ہے، جو ذرا ذرا سی بات پر دوسروں پر کفر کے فتوٰے جاری کر دیتے ہیں۔

آپ کی حاضری ہو گئی۔
 

سارہ خان

محفلین
فاتح کی حاضری لگانا بھول گئے آپ پرنسپل صاحب ۔۔;)

علم سے "عاجزی " اور دولت سے "غرور" پیدا ہوتا ہے ۔۔​
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ وہ اصل میں بات یہ ہوئی کہ شگفتہ کی لکھی ہوئی اچھی بات نے مجھے بہت دیر تک سوچنے پر مجبور رکھا کہ ہمارا مذہب ہمیں کیا تعلیم دیتا ہے اور ہم کدھر جا رہے ہیں، بس اسی وجہ سے ان کی حاضری نہ لگا سکا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



"آپ خود کو دیانت دار بنانے کے بعد یقین کر لیں کہ
دنیا میں ایک بے ایمان کی کمی ہوگئی ہے۔"



خیال : کار لائل



 

ماوراء

محفلین
"آزادی کا حصول اتنا مشکل نہیں جتنا اسے محفوظ کرنا مشکل ہے۔"

قائداعظم محمد علی جناح
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ کی حاضری ہوئی اور ساتھ ہی ماوراء کی بھی۔

یہ ماوراء کم کم کیوں آتی ہے سکول میں؟
 

فاتح

لائبریرین
فاتح کی حاضری لگانا بھول گئے آپ پرنسپل صاحب ۔۔;)

جی سارہ! اب آپ گواہ رہیے گا جب کم حاضریوں کی بنا پر مجھے امتحان میں بیٹھنے نہیں دیے جائے گا تو احتجاج میں آپ کو بھی شامل ہونا پڑے گا۔;)

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا "ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا آئینہ ہے"
 

سارہ خان

محفلین
جی سارہ! اب آپ گواہ رہیے گا جب کم حاضریوں کی بنا پر مجھے امتحان میں بیٹھنے نہیں دیے جائے گا تو احتجاج میں آپ کو بھی شامل ہونا پڑے گا۔;)

[/size]"

ل و ل ۔۔ احتجاج میں شامل ہونے سے بہتر ہے آپ کی حاضری پرنسپل صاحب کو یاد کروا دیا کروں ۔۔ یا پھر خود ہی لگا دیا کروں گی ۔۔;):)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top