اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
صحت کےلیے تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ تمہیں صحت عطا فرمائے لیکن ٹیسٹ بغیر پڑھے؟ اللہ بھی انہی کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ تو تھوڑی بہت اپنی مدد آپ کر لو، باقی اللہ پر چھوڑ دو۔
آمین۔ شمشاد بھائی، پڑھنے کا اس لیے موڈ نہیں تھا کہ میری طبیعت خراب تھی۔ یعنی عقل داڑھ نکل رہی ہے۔:p اور شدید قسم کا درد ہے۔ لیکن پھر رات کو ایک بجے تک میں نے تیاری مکمل کی۔ اور اللہ کے فضل و کرم ،امی ، آپ، حجاب اور سارا کی دعاؤں سے آج ٹیسٹ دینے والوں میں سب سے زیادہ نمبر میرے آئے ہیں۔

وعلیکم السلام۔۔۔پتا نہیں یہ اندازہ تم نے کیسے لگایا۔۔۔:confused: ایک دعا میری تقریبا 2 سال سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں سمجھ نہیں آرہی اس کی۔۔اٹکی ہوئی ہے۔۔:rolleyes: باقی دعائیں الحمد للہ بہت جلدی قبول ہو جاتی ہیں۔۔۔
انشا اللہ دعا ضرور کروں گی اللہ تمہیں مکمل شفاء دے آمین۔۔۔
اور جیسے شمشاد بھائی نے کہا کہ ٹیسٹ میں بغیر پڑھے پاس ؟ یہ تو مشکل ہی ہے۔۔ہاں اگر پہلے سے تھوڑی بہت تیاری ہے تو انشا اللہ امید کی جا سکتی ہے۔۔۔دعا ضرور کروں گی انشا اللہ۔۔۔
ًً
سارا۔۔۔۔کون سی دعا قبول نہیں ہوئی؟؟ ہو سکتا ہے ابھی اس کا قبول ہونے کا وقت نہ آیا ہو۔ لیکن باقی تو قبول ہو جاتی ہیں نا۔ ابھی پچھلے دنوں کسی دعا کا کہا تھا تمھیں۔۔اور تم نے دعا مانگی ہی کہ میرا کام ہو گیا۔:grin:

اور ٹیسٹ کی تیاری کر لی تھی۔ پہلے موڈ نہیں تھا۔ اور میرے بہت اچھے نمبر آئے ہیں۔:grin:
 

سارا

محفلین
ماشا اللہ۔۔۔شکر تمہارا مسلئہ حل ہوا۔۔۔
ہاں واقعی ابھی میری اس دعا کے قبول ہونے کا وقت نہیں آیا۔۔۔بس اللہ سے دعا ہے کہ اللہ خیر کرے آمین۔۔۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

''کوئی مسلئہ اس وقت تک مکمل طور پر حل نہیں ہوتا جب تک مکمل انصاف نہ ہو جائے۔۔''

'' آدمی کی عقل کی دلیل اس کا قول ہے اور قول کی دلیل اس کا فعل ہے۔۔''
 

حسن علوی

محفلین
ماشاءاللہ آج تو سب ہی اسٹوڈنٹس نے کام کیا ھے اور حاضری بھی تقریباً پوری ھے۔ ویسے یہ ہماری پرانی استانی جی کہاں ہیں آجکل؟ کسی کو کوئی خیر خبر ہو انکی تو بتائے:rolleyes:
 

سارا

محفلین
شکریہ سر جی۔۔۔
جہاں آپ نے مجھے جانے کا کہا تھا وہاں تو بہت مغز ماری کرنی پڑتی ہے اتنی تو سکول میں بھی نہیں کرنی پڑتی۔۔۔:rolleyes:
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم سارا،

اصل میں ہیڈ ماسٹر آجکل کچھ مصروف ہیں۔ اس لیے سٹوڈنٹس اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر حاضر ہیں۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا اب آپ ماوراء کو بھی ساتھ لے جائیں "گمشدہ حروف" والے دھاگے پر اور دونوں مل کر کوشش کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے یہ اتنی سنسانی کیوں ہے؟ حتیٰ کہ اسکول کے باہر بھی بڑی ویرانی ہے۔
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام ماوراء

سر جی ماوراء تو پہلے ہی میری نکل کرتی ہے۔۔۔;)
آج اتوار ہے نا سب اتوار کو گومنے پھرنے جاتے ہوں گے ہماری طرح اس لیے غیر حاضر ہیں۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
آج اتوار ہے نا سب اتوار کو گومنے پھرنے جاتے ہوں گے ہماری طرح اس لیے غیر حاضر ہیں۔۔۔

"گھومنے" ایسے لکھتے ہیں۔

اور نکل نہیں نقل ہوتا ہے۔
 

سارا

محفلین
اوکے سر جی۔۔۔
ویسے مجھے لکھنا آتا ہے لیکن میں لکھ کر چیک نہیں کرتی کہ کوئی غلطی ہے یا صحیح لکھا ہے۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
کہاں ہیں سارے اسٹوڈنٹس بھئی؟
اور پرنسپل جی بھی غائب ہیں، ایک تو جس دن میں نہ ہوں سب کچھ الٹ پلٹ ہو جاتا ھے یہاں;)
 

حسن علوی

محفلین
بھئی اب آپ خود ہی دیکھو کہ آج کسی نے یہاں حاضری نہیں دی اور نہ ہی ہوم ورک کیا۔ حتٰی کہ میں نے بھی کچھ نہیں کیا:)۔ ویسے آپ کا ہوم ورک کہاں ھے اور اگر ہوم ورک نہیں ھے تو پھر بہانہ کہاں ھے؟;)
 

سارا

محفلین
پچھلے دو دن تو چھٹی تھی۔۔۔اور ابھی میرے پاس بہت صبح ہے ذرا دن چڑھنے دیں میں پھر ہوم ورک کرتی ہوں۔۔۔:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top