وعلیکم السلام۔۔۔
''خیر''
حضرت علی مرتضٰی رضہ نے فرمایا۔۔
''خیر کا یہ مطلب نہیں کہ تم اپنا مال اور اپنی اولاد بڑھا لو۔۔خیر کا یہ مطلب ہے کہ اپنا علم بڑھاؤ۔۔اپنی بردباری میں عظمت پیدا کرو اور عبادت باری کر کے لوگوں میں برتری حاصل کرو۔۔اگر اچھا کام کیا تو حمدِ خدا بجا لاؤ اور اگر برا کام ہو جائے تو استغفار کرو۔۔خیر دنیا میں صرف دو آدمیوں کے لیے ہے۔۔ایک تو اس شخص کے لیے جو گناہ کرتا ہے اور اس کا تدراک'توبہ کرتا ہے دوسرے اس کے لیے جو نیک عمل میں جلدی کرتا ہے جو عمل تقویٰ کے ساتھ کیا جائے وہ کم ہو بھی کیسے سکتا ہے۔۔۔