السلام علیکم۔۔۔
کچھ عرصہ پہلے ایک افسانہ پڑھا تھا جس میں ایک بات کو سامنے لا کر اس پر بات کی گئی تھی۔۔وہ میرے ذہن میں آگیا تو میں نے سوچا کہ ہوم ورک کے طور پر وہی شئیر کر دیتی ہوں۔۔۔
اکثر جب ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں اور ہماری دعا قبول نہیں ہوتی تو اکثر لوگوں کہ منہ سے ایک بات سننے کو ملتی ہے (جو کہ میں نے خود بھی اکثر لوگوں کو کہتے سنا ہے) کہ ''کبھی تو اللہ ہماری بھی سنے گا '' اس بات پر اگر غور کیا جائے تو اس کے معنی یہ نکلتے ہیں کہ نعوذباللہ کبھی اللہ نہیں بھی سنتا ہے۔۔حالانکہ ہم انسان ایک وقت میں صرف ایک بندے کو سن سکتے ہیں اگر 2 '4 لوگ اکھٹے بولنے لگ جائیں تو ہمیں سمجھ نہیں آئی گی کہ کون کیا کہہ رہا ہے۔۔اور اللہ ایک ہی وقت پوری کائنات کو سنتا ہے اس کے لیے کوئی مشکل نہیں سب کو ایک ساتھ سننا۔۔ہم جو دعا کر رہے ہوتے ہیں اس کے قبول ہونے کا اپنا وقت ہوتا ہے۔۔تو کوشش کرنی چاہیے کہ ایسا جملہ منہ سے نہ نکالا جائے اور اگر کوئی کہہ رہا ہو تو اسے بھی سمجھانا چاہیے ۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔۔