اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
حسن بھائی۔۔میں بتا کر گئی تھی نا۔۔کہ میرا مشکل ٹائم آیا ہی چاہتا ہے تو وہ آ گیا ہے اللہ مدد کر رہا ہے الحمد للہ آپ سے دعا ہے کہ آپ مجھے ہمیشہ دعا میں یاد رکھیں تا کہ میں کسی مشکل میں نہ پڑوں۔۔فلحال اللہ کا شکر ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں۔۔آگے بھی اللہ سے دعا ہے وہ مجھے اسی طرح خیریت سے رکھے آمین۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
اللہ بہتر کرے گا انشاءاللہ، ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، فکر ناٹ:)

ویسے آج ہوم ورک کی چھٹی ھے کیا؟؟؟:rolleyes:
 

سارا

محفلین
میں بعد میں آ کر ہوم ورک کروں گی۔۔انشااللہ۔۔۔فلحال میں اپنے کمپیوٹر کو ریسٹ دینے لگی ہوں کتنے دنوں سے مسلسل چل رہا ہے بے چارے نے 1 منٹ بھی آرام نہیں کیا۔۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
سر جی میں مصروف تو نہیں تھی۔۔بس ذرا طبیعت اچھی نہیں تھی ٹینشن تھی اس لیے یہاں کا چکر نہیں لگا۔۔۔
 

سارا

محفلین
زندگی اللہ کا دیا ہوا ایک خوبصورت تحفہ ہے۔۔بعض اوقات ہم چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جاتے ہیں کہ ہماری خواہشات کیوں پوری نہیں ہو رہی۔۔ایک جگہ میں نے حضرت علی رضی اللہ کا فرمان پڑھا تھا۔۔وہ فرماتے ہیں کہ جب میں اللہ سے دعا کرتا ہوں اور میری دعا قبول ہو جاتی ہے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ میں جو چاہ رہا تھا اللہ نے وہ پورا کر دیا۔۔۔اور جب میری کوئی دعا قبول نہیں ہوتی تو میں اور زیادہ خوش ہو جاتا ہوں کہ جو اللہ نے چاہا وہ پورا کیا۔۔۔
اگر ہم اس پر غور کریں اور اللہ کی رضا میں خوش ہونا سیکھ لیں تو انشا اللہ ہماری مشکلات خود ہی حل ہو جائیں گی اور ہم ہر حال میں خوش ہونا سیکھ لیں گے ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹینشن میں تو اور بھی زیادہ ضروری ہے کہ محفل میں آئیں تا کہ آپ کا دل بہل سکے اور پریشانی دور ہو۔
 

سارا

محفلین
ہاں حسن یہی بات میں اپنے آپ کو بھی ہر وقت یاد کرواتی رہتی ہوں(مایوسی کی حالت میں) تو سوچا یہاں بھی شئیر کر لی جائے۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
کہتے ہیں کہ اچھا اسکول ۔۔ اچھے اساتذہ سے پہچانا جاتا ہے ۔ جب سے مس جویریہ نےاسکول چھوڑ کر کینٹین سنبھالا ہے ۔ جب سے اس اسکول کی ساکھ خاصی متاثر ہوئی ہے ۔ پرنسپل صاحب کو اس طرف خصوصی توجہ دینی چاہیئے ۔ ;)

گرچہ ہے کس کس برائی سے ولے بااین ہمہ
کر میرا مجھ بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے
 

حسن علوی

محفلین
اور سارہ کو کیوں بھول گئے، اب بھگتو۔
اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے طالبعلم ہیں۔


نہیں سر جی میں بھولا ہرگز نہیں تھا بس قسمت ماڑی ذہن سے ہی نکل گیا اس وقت سارہ کا نام۔ حالانکہ سارہ تو بہت ہی اچھی اور پرانی اسٹوڈنٹ ہیں اسکول کی انکو کیسے بھلایا جا سکتا ھے۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ سارہ اب تمہیں کچھ نہیں کہیں گی اور نہ ہی کینٹین والی مائی کی طرح کوئی دھمکی دیں گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top