اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
دنیا کی سب سے بہترین شے ماں اور صرف ماں ہے ۔۔ ( مولانا محمد علی جوہر )


کوئی شک نہیں کہ دنیا میں ماں سے بڑھ کر انسان کےلیئے کوئی چیز مقدس اور پیاری نہیں۔
ماں ایک ایسا جاویداں احساس ھے کہ جس کی خوشبو سے انسان کےلیئے زندگی کی تمام خوشیاں ہیں۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
سر جی آج تو ذہن میں کچھ نہیں آ رہا۔۔البتہ پال ٹالک پر اکثر ایک شعر سنتی ہوں جو مجھے پسند بھی ہے وہی لکھ دیتی ہوں اگر اس میں کوئی غلطی ہوئی تو صحیح کر دیجئے گا۔۔۔

ہر اک پر لگاتا ہے تو کفر کے فتوے
اسلام تیرے باپ کی جاگیر تو نہیں ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو مسلمانوں کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ ہر کوئی یہی کہتا ہے کہ میں صحیح ہوں اور باقی سب غلط ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
آج کا ہوم ورک

حضرت لقمان حکیم نے فرمایا:-

- جس نعمت میں شکر ھے اسکو زوال نہیں اور جس نعمت میں کفران ھے اسکو بقاء نہیں۔

- کثیر الفہم اور کم سخن بنے رہو اور حالتِ خاموشی میں بے فکر مت رہو۔

- وقت اگر دولت سے مِل جائے تو وہی اس دولت کا بہترین مصرف ھے۔
 

حسن علوی

محفلین

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

اصل میں مصروف مصروف مصروف اور پھر مصروف ہوں۔ :( بس یہ والا ہفتہ ہے۔ پھر انشاءاللہ باقاعدگی سے آؤں گی۔ میں محفل کو دیکھتی رہتی ہوں۔ بس پوسٹ کرنے کا وقت نہیں ہوتا۔:(

سارا، کیسی ہو؟ اور پریشان کیوں ہو؟ اگر ہو سکے تو مجھ سے بھی شئیر کر لینا۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اردو محفل کا اسکول ہے۔ اور یہیں ہے۔
ہم آپ کو اردو محفل اور اردو محفل کے اسکول میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
آپ اپنا تعارف تو کروائیں۔
 

حسن علوی

محفلین
میرا آج کا ہوم ورک

شیخ سعدی فرماتے ہیں:

- اگر روزی کا تعلق عقلمندی سے ہوتا تو بیوقوفوں سے بڑھ کر کوئی تنگ دست نہ ہوتا۔

- بےکار بولنے سے منہ کا بند رکھنا زیادہ بہتر ھے۔

- فتنہ انگیز سچائی سے مصلحت آمیز جھوٹ بولنا بہتر ھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تینوں فقروں میں املا کی غلطی، اور وہ بھی شیخ سعدی کے کلام میں،
کوئی شاباش نہیں ملے گی۔ دوبارہ ہوم ورک کریں۔
 

حسن علوی

محفلین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top