اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
کس کو کہہ رہے ہیں؟

میرا ہوم ورک اردو کا ایک شعر

جس کا بس چلتا نہیں جورو پہ آج کل
باہر آکر کوستا ہے پہلے پاکستان کو
 

جیہ

لائبریرین
خبردار اگر جورو اور جویریہ میں کوئی لفظی یا معنوی ربط نکالا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:mad:
 

حسن علوی

محفلین
ایک تو کچھ سوچنے کی بھی پابندی ھے، چھوٹا ہونے کے کتنے نقصانات ہیں کہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے اور ڈانٹیں بھی سنو لیکن:

جو چُپ رھے گی زبانِ خنجر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ میں بھی حاضر ہوں بہت دن بعد ۔۔۔:cat:
امید ہے رجسٹر سے نام خارج نہیں کر دیا گیا ہوگا ۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا نام تو خارج نہیں کر سکتے ناں۔ طالبعلم تو پہلے ہی تھوڑے ہیں۔ اس لیے مزید کم نہیں کر سکتے۔
 

سارہ خان

محفلین
:) یہ بڑی اچھی بات ہے اس اسکول کی ۔۔ کتنی بھی چھٹیاں کر لو ۔۔ سزا نہیں ملتی ۔۔:tounge:
شکریہ سر جی ۔۔۔:grin:

میرا ہوم ورک ۔۔۔۔۔۔۔۔

منزل کے تعین کے بغیر سفر شروع کر دیا جاےٴ تو ھر اٹھتا قدم تھکن بڑھانے اور حوصلے پست کرنے لگتا ہے
 

ظفری

لائبریرین
کہتے ہیں کہ اچھا اسکول ۔۔ اچھے اساتذہ سے پہچانا جاتا ہے ۔ جب سے مس جویریہ نےاسکول چھوڑ کر کینٹین سنبھالا ہے ۔ جب سے اس اسکول کی ساکھ خاصی متاثر ہوئی ہے ۔ پرنسپل صاحب کو اس طرف خصوصی توجہ دینی چاہیئے ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
اس کی ایک اور بھی وجہ ہے۔ اور وہ ہے کہ ڈاکڑ صاحب کہتے ہیں " ہم ہیں مشتاق اور وہ ۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top