اردو محفل کا ماحول

کاشفی

محفلین
ویسے اس لڑی کا مقصد کیا ہے، اس بد دلی کا علاج ڈھونڈنا یا دوسروں تک بد دلی کے جراثیم منتقل کرنا؟ :) :) :)
یہ ہم سب پاکستانیوں کا المیہ ہے کہ پاکستان مشکل میں ہے اور ہم کچھ کر نہیں پا رہے یا معاملات ہمارے اختیار میں ہی نہیں ہیں۔
یہی سب مذہبی، سیاسی اور معاشرتی باتیں جب اردو محفل پر زیرِ بحث آتی ہیں تو اختلاف بھی ہوتا ہے، تکرار بھی ہوتی ہے، اور اکثر بدمزگی بھی ہو جاتی ہے۔ حساس لوگوں سے یہ باتیں برداشت نہیں ہوتی۔
تاہم اس میں اردو محفل کا کوئی قصور نہیں ہے۔
ایسے میں اردو محفل سے بد دل ہونے کے بجائے خود کو مخصوص زمرہ جات تک محدود کیا جا سکتا ہے۔
جگہ دلوں میں بنانےمیں دیر لگتی ہے
یہ سچ ہے نام کمانےمیں دیر لگتی ہے

جو بڑھتے جاؤگے منزل ضرور پاؤ گے
یہ اور بات ہے پانےمیں دیر لگتی ہے

کسی کی آنکھیں ادھر شوق دید میں بیتاب
کسی کو بزم میں آنے میں دیر لگتی ہے

جو ان کے سامنے کھلتی نہیں زباں کی گرہ
تو دل کا حال سنانے میں دیر لگتی ہے

وہ بات بات پہ جلدی سےروٹھ جاتے ہیں
ہمیں پھران کو منانے میں دیر لگتی ہے

زمیں کو پہلے فلک سا بنانا پڑتا ہے
فلک سے چاند کو لانے میں دیر لگتی ہے

پڑے ہوں عرصہ سے جو لوگ خواب غفلت میں
انھیں جگا کے اٹھانے میں دیر لگتی ہے

لگادی آگ نشیمن میں سوچا نہ صیّاد
کہ تنکا تنکا جٹانے میں دیر لگتی ہے

عذاب ظالموں پر آتا ہے خدا کا ضرور
یہ ہم نے مانا کہ آنےمیں دیر لگتی ہے

لگانا آگ ہےنفرت کی عالیہ آساں
دلوں سے اس کو بجھانے میں دیر لگتی ہے
 
نام کا اثر ہوتا تو بہت پہلے ہو جاتا یہ اثر
ارے بھائی انتہا! یہی تو نام کا اثر ہے کہ اثر بھی شروع میں نہیں ، بلکہ انتہا میں ہوا ہے، بس خیال رکھنا یہ اثر بے انتہا نہ ہوجائے ، کیونکہ یہ ہمارے لیے انتہائی صدمے کی بات ہوگی، اس لیے کہ بے دلی کی انتہا کے نتیجے میں انسان نہتا اور تنہا رہ جاتا ہے، اسے آپ انتہا کے مشتقات بھی کہہ سکتے ہیں۔:)
 
انتہا

بڑوں نے نصیحت کی ہے کہ علامہ سے بحث نہ کرنا
 
عینی شاہ

محفلین
بےچاری اردو محفل ہم سب کی وجہ سے اسے کیا کیا دیکھنا سننا پڑ رہا ہے ۔لیکن اس میں محفل کا کوئی کسور نہی ہے ہم سب لوگ اگر اپنا رویہ ایک دوسرے کے ساتھ ٹھیک کر لیں تو ہمیں محفل سے کوئی شکایت نہی ہوگی :) اکچلی یہ ماحول محفل کا نہی خراب ہوا پڑا ہم سب کے رویوںکا خراب ہے :) ہے نا ؟؟:p
 
محمداحمد

لائبریرین

جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے، میں متفق ہوں۔ :D:p
 
کاشفی

محفلین
یعنی کہ آپ اقرار کر رہے ہیں کہ آپ کی وجہ سے سیاسی لڑیوں میں محفل کا ماحول خراب ہوتا تھا۔ :oops:
کچھ لوگ سب کو چھوڑ چھاڑ کر میرے پیچھے ہی پڑے رہیں گے چاہے کچھ بھی ہوجائے۔۔۔ اس لیئے ان کو ان کے حال پر چھوڑ کر معاملہ اللہ رب العزت کے سپرد کردینا ہی بہتر ہے۔۔کیونکہ وہی بہتر انصاف اور عدل کرنے والا ہے۔ خوش رہیئے۔۔۔

عذاب ظالموں پر آتا ہے خدا کا ضرور
یہ ہم نے مانا کہ آنےمیں دیر لگتی ہے
-----
ہم تری بزم سے چپ چاپ چلے جائینگے
اب خدارا نہ کھڑا کرنا تماشا کوئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کی فطرت میں سیاست کی سی خود غرضی ہے
ہونے دو ہوتا اگر ہے کہیں رسوا کوئی
 
شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی ایسا ظلم نہ کرنا کہ محفل چھوڑ جائیں۔ آپ سے بحث مباحثے کے ساتھ ساتھ دل لگی بھی کرتے رہتے ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی ایسا ظلم نہ کرنا کہ محفل چھوڑ جائیں۔ آپ سے بحث مباحثے کے ساتھ ساتھ دل لگی بھی کرتے رہتے ہیں۔
میں ظالموں میں سے نہیں ہوں۔۔اور ظلم کو ناپسند کرتا ہوں۔۔۔۔ شمشاد بھائی خوش رہیئے ہمیشہ۔۔ میں اتنی جلدی نہیں جارہا ہوں دنیا سے۔۔۔برے لوگ دیر سے جاتے ہیں۔۔:)

انسان! رہے یاد کہ مرنا بھی پڑے گا
اور قبر کے گڈھے میں اترنا بھی پڑے گا

کرنا ہے اگر سارے زمانے کو معطر
خوشبو! تجھے ہر سمت بکھرنا بھی پڑے گامعشوق کو گرویدہ اگر کرنا ہے اپنا
مرغوب طریقے سے سنورنا بھی پڑے گامانا کہ تری آنکھیں سمندر سی ہیں گہری
اس گہرے سمندر میں اترنا بھی پڑے گا

تصویر کا خاکہ بھی ہے اور رنگ بھی موجود
ان رنگوں کو تصویر میں بھرنا بھی پڑے گا
رحمان کی رحمت کی تمنا رہے بے شک
قہار کے ہر قہر سے ڈرنا بھی پڑے گا
چلتا ہی چلا جائے ہمیشہ کہاں ممکن
کچھ دیر مسافر کو ٹھہرنا بھی پڑے گا
جنت ہے اگر منزلِ مقصود تو جاوید
کانٹوں بھری دنیا سے گزرنا بھی پڑے گا
-----------

اشارہ ہو تو خدا کی قسم چلے جائیں
تری نظر سے کہیں دور ہم چلے جائیں
 
شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی میں دنیا سے نہیں آپ کا محفل سے جانے کا کہہ رہا تھا۔ میری دعا ہے کہ آپ جیئیں ہزاروں سال۔
 
انتہا

محفلین
بےچاری اردو محفل ہم سب کی وجہ سے اسے کیا کیا دیکھنا سننا پڑ رہا ہے ۔لیکن اس میں محفل کا کوئی کسور نہی ہے ہم سب لوگ اگر اپنا رویہ ایک دوسرے کے ساتھ ٹھیک کر لیں تو ہمیں محفل سے کوئی شکایت نہی ہوگی :) اکچلی یہ ماحول محفل کا نہی خراب ہوا پڑا ہم سب کے رویوںکا خراب ہے :) ہے نا ؟؟:p
رئیلی فنٹاسٹک، شاید یہ پہلی پوسٹ ہے بلا انگریزی آپ کی محفل میں:)
 
Top