اردو محفل کا ماحول

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی میں دنیا سے نہیں آپ کا محفل سے جانے کا کہہ رہا تھا۔ میری دعا ہے کہ آپ جیئیں ہزاروں سال۔
محفل میں آ گیا ہوں دیوانہ وار میں بھی
محفل کو لوٹنے کو ہوں بیقرار میں بھی

یکساں تری نظر میں سب کیوں نہیں ہیں ساقی
کھونے لگا ہوں تجھ پر اب اعتبار میں بھی

لا علم زندگی تھی سنجیدگی سے میری
وہ کیا ملے، ہوا ہوں اب بردبار میں بھی

دل ان کے پاس بھی ہے، دل میرے پاس بھی ہے
بےچین ہونگے وہ بھی، ہوں بیقرار میں بھی

رخصت کے وقت وہ بھی آنسو نہ روک پائے
جاتے ہی انکے رویا زار و قطار میں بھی

مانا کہ گل نہیں ہوں پتا ہوں سیدھا سادہ
رکھتا ہوں اپنے دل میں شوقِ بہار میں بھی

خالق خدا ہے بیشک عالم مرے لئے ہے
مخلوق ہوں مگر ہوں با اختیار میں بھی

گرتے رہے مسلسل، چوٹیں ہزار کھائیں
صد شکر ہو گیا ہوں اب شہہ سوار میں بھی

احساس ہار کا پھر جاوید مار دیتا
کیا اختیار کرتا راہِ فرار میں بھی؟
۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین

کاشفی

محفلین
ایسا ظلم تو نہ کریں ناں کاشفی بھائی۔
یہ کاشفی صاحب کو کیا ہوگیا۔
کس کس کو بتاؤں کے میں بزدل نہیں راغبؔ
اس دور میں مفہومِ شرافت ہی الگ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید اب کے اپنوں جیسا برتاؤ ہو

بھول کے ہم ماضی کی تلخی آ بیٹھے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کاشفی بھائی کا مندرجہ ذیل بیان ملاحظہ فرما لیں۔
ہمارے بنیان کو سریس نہ لیں مدیران
کہ ہم ڈیلی تبدیل کرتے رہتے ہیں اپنے بنیان:ROFLMAO:
نوٹ: بیان بیان ہوتا ہےاور بنیان بنیان ہوتا ہے۔۔اسلیئے دونوں کو ایک نہ سمجھا جائے۔۔:)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لگتا تو یوں ہے جیسے سمجھتا نہیں ہے وہ
معصوم جتنا لگتا ہے اتنا نہیں ہے وہ
۔۔۔
ہوگا غلط بیان میں مجبوریوں کا ہاتھ
حق بات ورنہ یہ ہے کہ جھوٹا نہیں ہے وہ
 
کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی ویسے کیسا محسوس کر رہے ہیں سیاسیا ت سے دور رہ کر۔
سچ پوچھیں تو مجھے آپ کا ان ادبی دھاگوں میں آنا ور چیزیں شریک کرنا بہت بھلا لگ رہا ہے۔
سیاسی لڑیوں سے خودساختہ طور پر جلامحفلی اختیار کرنےکے بعد میں خوشگوار موڈ میں رہنے لگا ہوں۔۔
آپ کو چیزیں شیئر کرنا بھلا لگ رہا ہے۔۔مجھے خوشی ہوئی۔۔۔خوش رہیئے۔۔
 
شیزان

لائبریرین
مجھے کاشفی جی کا ادبی ذوق بہت زیادہ بھلا لگتا ہے۔
انہیں سیاست سے دور رہنا چاہیے ہمیشہ کے لیے۔۔ میرا بھی پرخلوص مشورہ ہے ان کے لیے
 
کاشفی

محفلین
مجھے کاشفی جی کا ادبی ذوق بہت زیادہ بھلا لگتا ہے۔
انہیں سیاست سے دور رہنا چاہیے ہمیشہ کے لیے۔۔ میرا بھی پرخلوص مشورہ ہے ان کے لیے
پُر خلوص مشورے کے لیئے بہت شکریہ۔۔جزاک اللہ۔خوش رہیئے
سیاست سے ہم دور ہی ہیں جی۔۔۔خیر۔
:)
ایک غزل پڑھئیے۔
آپ سے مل کے ہم کچھ بدل سے گئے، شعر پڑھنے لگے گنگنانے لگے
پہلے مشہور تھی اپنی سنجیدگی، اب تو جب دیکھئے مسکرانے لگے

ہم کو لوگوں سے ملنے کا کب شوق تھا، محفل آرائی کا کب ہمیں ذوق تھا
آپ کے واسطے ہم نے یہ بھی کیا، ملنے جلنے لگے، آنے جانے لگے

ہم نے جب آپ کی دیکھیں دلچسپیاں، آگئیں چند ہم میں بھی تبدیلیاں
اک مصور سے بھی ہوگئی دوستی، اور غزلیں بھی سننے سنانے لگے

آپ کے بارے میں پوچھ بیٹھا کوئی، کیا کہیں ہم سے کیا بدحواسی ہوئی
کہنے والی جو تھی بات ہو نہ سکی، بات جو تھی چھپانی، بتانے لگے

عشق بے گھر کرے، عشق بے در کرے، عشق کا سچ ہے کوئی ٹھکانا نہیں
ہم جو کل تک ٹھکانے کے تھے آدمی، آپ سے مل کے کیسے ٹھکانے لگے
 
شیزان

لائبریرین
پُر خلوص مشورے کے لیئے بہت شکریہ۔۔جزاک اللہ۔خوش رہیئے
سیاست سے ہم دور ہی ہیں جی۔۔۔ خیر۔
:)
ایک غزل پڑھئیے۔
آپ سے مل کے ہم کچھ بدل سے گئے، شعر پڑھنے لگے گنگنانے لگے
پہلے مشہور تھی اپنی سنجیدگی، اب تو جب دیکھئے مسکرانے لگے

ہم کو لوگوں سے ملنے کا کب شوق تھا، محفل آرائی کا کب ہمیں ذوق تھا
آپ کے واسطے ہم نے یہ بھی کیا، ملنے جلنے لگے، آنے جانے لگے

ہم نے جب آپ کی دیکھیں دلچسپیاں، آگئیں چند ہم میں بھی تبدیلیاں
اک مصور سے بھی ہوگئی دوستی، اور غزلیں بھی سننے سنانے لگے

آپ کے بارے میں پوچھ بیٹھا کوئی، کیا کہیں ہم سے کیا بدحواسی ہوئی
کہنے والی جو تھی بات ہو نہ سکی، بات جو تھی چھپانی، بتانے لگے

عشق بے گھر کرے، عشق بے در کرے، عشق کا سچ ہے کوئی ٹھکانا نہیں
ہم جو کل تک ٹھکانے کے تھے آدمی، آپ سے مل کے کیسے ٹھکانے لگے
زبردست جی۔۔ کیا بات ہے
خوش رہیئے
 
Top