پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

الظبى فونٹ کے swash فیچر، اور الظبی ہی کے ایک آرائشی glyph پر مبنی سادہ سی کوشش۔ :)

50053813807_89c074b2b2_o.png
یہ فونٹ کیسے ڈاونلوڈ ہوگا ؟
 

سعادت

تکنیکی معاون
یہ فونٹ کیسے ڈاونلوڈ ہوگا ؟
اگر آپ کے پاس وِنڈوز ۸ یا ۱۰ ہے تو الظبی اس کے ساتھ ہی آتا ہے۔ اگر کسی دوسرے آپریٹنگ سسٹم کے صارف ہیں تو پھر الظبی کو خریدنا پڑے گا، لیکن اس بارے میں تفصیل مل نہیں سکی۔

(ٹائپ ڈیزائن سے دلچسپی رکھنے والے احباب کے لیے بونس: الظبی کے خالقین میں سے ایک، جان ہڈسن، نے اس فونٹ کے بارے میں ایک گفتگو بھی پیش کی تھی: Aldhabi: Adventures On The Way To Curls۔ ویڈیو میں آواز کچھ اچھی نہیں، لیکن ہیڈفونز کے ذریعے سُن کر کام چلایا جا سکتا ہے۔ گفتگو کی سلائیڈز بھی دستیاب ہیں۔)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ !!!!
بہت خوبصورت بنایا ہے ۔ میری طرف سے بٹیا کو بہت بہت شاباش!
اللہ کریم اپنی رحمتوں سے نوازے۔ نصیب اچھے کرے! آمین
آمین۔ اللہ تعالی محفلین اور ان کی آل کو سلامتی اور کامیابی عطا کرے ۔
 

فاخر

محفلین
آج جیسے ہی اردو محفل فورم کی طرف جھانکا تو معلوم ہوا کہ آج محفل کی سالگر ہے ہے ،اور دیکھتے ہی دیکھتے اردو محفل فورم کے قیام کے پندرہ سال گرز گئے ، پندرہ سال معنی رکھتے ہیں۔ نہ جانے کتنے ’نادیدہ‘ مجھ سے لوگ اس محفل سے مستفید ہوئے ہوں گے، اور نہ جانے کتنے احباب اپنی مافی ضمیر کی ادائیگی کیلئے اس فورم کا انتخاب کیا ہے، اگر اس کی تفصیل ترتیب دی جائے تو اچھی خاصی فہرست تیار ہوجائے گی۔ کئی معزز احباب صرف اردو کی خدمت کیلئے اپنے قیمتی وقت میں سے اچھا خاصا وقت اس محفل کو دیتے ہیں،یہ ان کی بڑی قربانی ہے۔ جس طرح گزشتہ دنوں میں’’ انجمن پنجاب لاہور‘‘ اور ’’حلقہ ارباب ذوق‘‘ نے اپنا ایک حلقہ بنا کر اردو کے رنگ و روپ کو تراشا ، اس کی تزئین کی ، میں سمجھتا ہوں کہ آ ج کے ڈیجیٹل دور میں اردو محفل فورم اُسی طرح کی بیش بہا خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ سرحدوں سے پاک ہے ، بلکہ دو سرحدوں کے بیچ رہنے والے اردو کے چاہنے والوں کو آپس میں جوڑتا ہے، اس کی خدمات سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس کا کام صرف محبت کا ’’پھیلاؤ‘‘ ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے دن دونی رات چوگنی ترقیات سے نوازے آمین ۔ اسی طرح اس محفل کے بانیان بھی مبارک باد و تشکر کے مستحق ہیں جن کی وجہ سے محفل نے پندرہ سال مکمل کرلئے ۔ یہ شکر کے اظہار کی گھڑی ہے آئیں بارگاہ خداوندی میں شکریہ ادا کریں :
شکر کے اظہار میں رب کے حضور​
آئیں مل کے سرجھکائیں دیر تک
 

سید عاطف علی

لائبریرین
واہ واہ عاطف بھائ ۔ ۔ ۔ ہاتھ سے لکھے کی تو بات ہی کیا ہے ۔ ۔ !!
اب تک کا سب سے منفرد پوسٹر ۔ ۔ سب سے الگ ۔ ۔ زبردست ۔ ۔ :thumbsup2:
بھئی بہت شکریہ صابرہ۔ قلم دوات جو سامنے آئے تو خیال آیا کچھ لکھنے کا۔
اللہ تعالی محفلین و محفل کو شاد آباد رکھے ۔
 

طمیم

محفلین
تمام اراکین کو اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ مبارک ہو
Mehfil.gif


امیج بہتر کوالٹی میں دیکھنے کے لئے لنک
 
آخری تدوین:
Top