اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چاند بابو

محفلین
ٹھیک ہے بھئی شمشاد صاحب آپ اس بندے کو ذرا ٹھونک بجا کر دیکھ لیں کہ یہ ابھی بھی ہمارے کام کا ہے کہ نہیں۔ اور یہ بھی دیکھیں کہ یہ اتنے دن رہا کہاں ہے۔کوئی مال شال بھی لایا ہے کہ بس ایویں منہ اٹھا کر یہاں واپس آ پہنچا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تھانیدار جی ذرا خیال کریں، کیوں سب کی پیٹیاں اتروانی ہیں، یہ بندہ بڑی پہنچ والا ہے اور پہنچ بھی اس کی بین الاقوامی ہے۔
 

پپو

محفلین
جی اتنے دن جو غائب تھا یہ غائب تھوڑا ہوا تھا حکومت کے خفیہ مشن پر گیا ہوا تھا چاچے بش کے ساتھ رہا ہے ذرا پوچھ لیں ان کا مشرف کے بارے میں کیا ایجنڈا ہے
 

پپو

محفلین
تھانے میں چھٹیاں ہیں جرائم بند ہوگئے ڈاکوؤں نے توبہ کرلی ہے چور نمازی ہوگئے ہیں رسہ گیر درباروں میں بیٹھ گئے ہیں پلس دیاں ہن موجاں ای موجاں
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے جب پُلس والے چھٹی پر جاتے ہیں تو سرکاری اسلحہ تھانے میں جمع کروا کے جاتے ہیں۔ اسی لیے جرائم کا گراف خاصا نیچے آ گیا ہے۔
 

پپو

محفلین
اس کا مطلب ہے جب پُلس والے چھٹی پر جاتے ہیں تو سرکاری اسلحہ تھانے میں جمع کروا کے جاتے ہیں۔ اسی لیے جرائم کا گراف خاصا نیچے آ گیا ہے۔
جناب آپ تو کافی سمھجدار لگتے ہیں جہاں پلس نہ ہو وہاں کوئی جرم ہی نہیں ہوتا جناب یہ تو ہماری پلس علامہ کے اس شعر پر بڑا پختہ یقین رکھتی ہے
پلٹنا جھپٹنا جھپٹ کر پلٹنا
ہے لہو گرم رکھنے کا اک بہانہ
 

چاند بابو

محفلین
ارے ارے کیا یہ سب باتیں میرے بارے میں تو نہیں ہورہی ہیں نہ۔ میں تو بڑا شریف سا بندہ ہوں جی بس روزی روٹی کی خاطر پلس میں بھرتی ہو گیا تھا۔
اور شمشاد بھائی اگر رضوان صاحب کی پہنچ بڑی اوپر تک ہے تو ان سے تعلقات بنائے رکھیئے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر شہباز شریف وزیرِ اعلی رہے تو ان کی ضرورت پڑے گی اپنی نوکری بچانے کے لئے کیونکہ موصوف بڑے سخت مزاج حاکم ثابت ہوئے ہیں۔
 

پپو

محفلین
جناب جب سے شہباز شریف صاحب وزیراعلی بنے ہیں نکمے تھانیداروں کی رات کی نیند اُڑ گئی ہے جناب کو کیسی نیند آرہی ہے
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہا اب پولیس پھر سے ایک بار ہر روز نئے پولیس مقابلے میں مصروف ہے۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ شہباز شریف پہلے والا شہباز شریف نہیں ہے کیونکہ اس وقت اس کا بھائی وزیر اعظم نہیں ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
او نہیں جی بھولے بادشاہوں۔ چاہے بھائی وزیراعظم نہیں بھی ہے وہ تو موقعے کا افسر ہے نہ پلس مقابلے نہیں تو نہ سہی بندے تو مشرف کی طرح اٹھاوا ہی سکتا ہے نہ اور پپو بھائی مجھے تو نیند بالکل ٹھیک آ رہی ہے کیونکہ ان کے پچھلے دور میں ہم نے بھی بڑے مقابلے کیا ہیں اب پچھلے تعلق کا تو خیال کرے گا ہی وہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو آپ کچھ بھی کہیں، فرق تو پڑتا ہی ہے۔ ابھی اتنا کُھل کھیل نہیں سکیں گے جتنا بھائی کے وزیر اعظم ہوتے کُھل کھیل سکتے تھے۔
 

پپو

محفلین
فرق توپڑتا ہے جناب ابھی چچا مشرف بھی تو ہے پاؤں سمبھل کر رکھنا پڑے گا ورنہ لالہ زار جیسا کوئی کیس بھی ہو سکتا ہے
 

وجی

لائبریرین
بھائی ہماری پولس کا حال اس کبوتر کی طرح ہے جس کا شیر اور شکاری تاک لگائے بیٹھے ہیں
اب اگر وہ بیٹھا رہتا ہے تو شیر کا شکار ہوتا ہے اور اگر وہ اڑنے کی کوشش کرے تو شکاری تیر ماردے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top