اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرذوق احمد

محفلین
دیکھے آپ ایک معزز آدمی سے ایسے گفتگو نہیں کرسکتے
آپ جانتے بھی ہیں ایک انگریزی سرکار تک پہنچ ہے میری اور میں ہونے والا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سمجھ گئی نہ آپ لوگ سب کی چھٹی کرواں دونگا میں ایک دن میں تھانہ خالی کرواں دونگا ،،اپ جانتے نہیں ہیں مجھے انڈرورلڈ تک جانتے ہیں لوگ مجھے :p
سمجھ گئے نہ آپ لوگ :p
 

شمشاد

لائبریرین
او یار ایک تو میں اس کی گیدڑ بھبکیوں سے بڑا تنگ ہوں، کاکا شپائی ایسا کرو اس کو کچھ لے دے کے چھوڑ دو، میرا سر دکھنے لگ گیا ہے۔
 

فریب

محفلین
شاہ جی سے کہیں اس کو 2 چار پولے لگا دیں بعد میں کوئی بڑا آدمی آئے گا تو صاف مکر جانا کہ اس نے تو تعارف ہی نہیں‌کروایا کہ آپکا کچھ لگتا تھا
 

جیہ

لائبریرین
مجھے شکایت درج کرانی ہے۔ شکایات کس کے پاس جمع کرائ جاتی ہیں؟
 

فریب

محفلین
مگر شمشاد بھائی تو اتنے اچھے ہیں‌کہ مٹھائی بھی بھابی سے پوچھ کر کھاتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
حالانکہ خود تو کباب کھائے ہیں (اب پتہ نہیں شام والے، میرا مطلب شامی کہ چھتر کباب :wink:

لاحول ولا قوۃ، یہ اس کو چھتر کباب کیوں کہتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
کیا خیال ہے؟ جیہ سے شکایت لکھوا کر انہیں ہی لیڈی پولیس بھرتی کر لیں؟
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
بھرتی میرٹ کی بنیاد پر ہے، جو بھی معیار پر پورا اترے گا بھرتی ہو سکتا ہے۔
 

فریب

محفلین
ارے کیوں‌ حصہ دار بڑھا رہے ہو جتنے ملتے ہیں ان میں تو پہلوں‌کا ہی گزارہ نہیں ہوتا
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ عملے کی ضرورت ہے، اور جو بھی بھرتی ہو گا اپنا حصہ خود ہی نکالتا رہے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top