اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کاکا حضرت عبیر ابو ذری فرما گئے ہیں

ابھی تو تجھے ایک پینٹی لگی ہے
ابھی ایسی کئی پینٹیاں اور بھی ہیں

آج تو تمہیں چھوڑ رہا ہوں، پھر نہ کرنا ایسا، چلو بھاگو۔
 

فرذوق احمد

محفلین
بہت بہت شکریہ جناب آپ لوگوں کا اب نہیں کروں گا :cry:

اب تو میں کمر کے پیچھے پلیٹ لکھ کر لگا دونگا کہ یہ پنجاب پولیس کی امانت ہے :p بہت مارتے ہیں آپ لوگ اور مارت بھی ایک ہی جگہ پر ہیں :cry: :p
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تمہارے ساتھ خاص رعائت کی ہے ابھی، بس شاہ جی کے آنے سے پہلے پہلے یہاں سے نکل لو۔
 

تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
یہ تمہارے ساتھ خاص رعائت کی ہے ابھی، بس شاہ جی کے آنے سے پہلے پہلے یہاں سے نکل لو۔
اچھا کیا جو نکال دیا آج میرا موڈ آرام کرنے کا ہے
سارا دن کام کرتا رہا ہوں
شمشاد بھائی کسی کو بھیج کر ذار مالشی کو بلوائیں۔۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
مگر میری شکایت کون درج کرےگا؟؟

کل آئی تھی۔ آج صبح سے انتظار کر رہی ہوں۔ کوئی شکایت کیوں نہیں درج کررہا؟؟
 

تیلے شاہ

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
مگر میری شکایت کون درج کرےگا؟؟

کل آئی تھی۔ آج صبح سے انتظار کر رہی ہوں۔ کوئی شکایت کیوں نہیں درج کررہا؟؟

ہاں جی بولیں جی
کیا مسئہ درپیش ہے آپ کو
مدعی کون ہے اور مدعی علیہ کون ہیں
جلدی جلدی بتائیں زیادہ ٹائم نہیں ہے اپنے پاس
 

جیہ

لائبریرین
مگر آپ کون ہیں اور تھانے میں کیا کر راہے ہیں؟ آپ نے وردی بھی نہیں پہن رکھی
 

تیلے شاہ

محفلین
او دیکھ مائی ایک تو میں پہلے سی تھکا ہوا ہوں
اوپر سے تم مزید دماغ کی دہی بنا رہی ہو
وردی استری کے لئے دی ہے اور میں یہاں کا آل ان آل ہوں
اگر تو کام کروانا ہے تو ٹھیک ورنہ جاؤ اپنا راستہ ناپو
میں بندہ ہوں ذرا گرم دماغ کا
ذیادی ہوشیاری نیں دکھانی اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :evil:
 

جیہ

لائبریرین
یا اللہ یہ آدمی ہے کہ پولیس والا؟ کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے ۔ لگتا ہے بیوی سے لڑکر آیا ہے تھانے
 

تیلے شاہ

محفلین
ایک تو لوگوں کی سمجھ نہیں آتی ہے
شرافت سے بولو تو کہتے ہیں تم کون ہو کیوں ہو
کیا ہو وغیرہ وغیرہ
اب بندہ کرے تو کیا کرے
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
مگر میری شکایت کون درج کرےگا؟؟

کل آئی تھی۔ آج صبح سے انتظار کر رہی ہوں۔ کوئی شکایت کیوں نہیں درج کررہا؟؟

لگتا ہے مجھے ہی رپورٹ لکھنی پڑے گی اس بی بی کی، سارے ہی کام چور ہو گئے ہیں، ہاں تو بی بی کیا بات ہے، کس کی رپورٹ لکھوانی ہے تم نے؟
 

جیہ

لائبریرین
تھانیدار جی آپ بھلے آدمی لگتے ہیں۔آپ میری رپٹ لکھیں میں دعائیں دونگی آپ کو۔

ہاں تو لکھیں! اس فورم میں ایک بابے ہیں۔ شمشاد نام ہے اس کا ۔ خوا مخوا میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ میرے کھانے پکانے کا مذاق اڑاتا ہے۔ خود تو بینگن کھاتا ہے اور اگر میں چکن بریانی پکاؤں تو اس کا مذاق اڑتا ہے۔ ہر وقت پوچھتا رہتا ہے کیا پکایا کیا کھایا۔ اب میں روز روز تو نہیں کہ سکتی کہ یہ پکایا یہ کھایا :cry:

اجی بس یہ شکایت تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا بی بی تمہاری رپورٹ لکھ لی ہے۔ اب جاؤ اور کل آنا۔
اور میں بھی جاتا ہوں تمہاری رپورٹ پر کاروائی کرنے۔

کل آتے ہوئے جو بھی پکا ہو اس کے ساتھ تین روٹیاں اور لسی لیتی آنا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جیہ، باقی باتیں جو بھی ہوں، ٹھیک ہیں، صرف اس کی بجائے ان کا لفظ استعمال کریں۔ شکریہ
بےبی ہاتھی
 

تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
اچھا بی بی تمہاری رپورٹ لکھ لی ہے۔ اب جاؤ اور کل آنا۔
اور میں بھی جاتا ہوں تمہاری رپورٹ پر کاروائی کرنے۔

کل آتے ہوئے جو بھی پکا ہو اس کے ساتھ تین روٹیاں اور لسی لیتی آنا۔
مجھے کام بتاو میں کروں میں کس کو کھاؤں۔۔۔ :evil:
 

قیصرانی

لائبریرین
تیلے شاہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اچھا بی بی تمہاری رپورٹ لکھ لی ہے۔ اب جاؤ اور کل آنا۔
اور میں بھی جاتا ہوں تمہاری رپورٹ پر کاروائی کرنے۔

کل آتے ہوئے جو بھی پکا ہو اس کے ساتھ تین روٹیاں اور لسی لیتی آنا۔
مجھے کام بتاو میں کروں میں کس کو کھاؤں۔۔۔ :evil:
شمشاد بھائی کا شناختی کارڈ تو بنوا دیں۔ یہی بہت بڑا کام ہو جائے گا۔ شکریہ
بےبی ہاتھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top