اردو محفل کراچی عید ملن کی روداد

فہیم

لائبریرین
ایسا تھپڑ پڑے گا نا ابوشامل بھائی کا۔۔۔ ۔۔۔ پہلے تو خود ہی منع کرتے رہے اور اب رو رہے ہو۔۔۔ ۔
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
وہ کونسا یہاں لوگوں کو دکھانی تھی
وہ تو میں نے خود دیکھنی تھی کہ میں شعر پڑھتے کیسا لگنگ:ROFLMAO:

اور یقین کرو اگر شعیب بھائی وہ آفر قبول کرلیتے تو ایک آتنگ کام ہوجاتا چائے کی محفل میں:laugh:
 
محمد امین

کیوں تم کیا کرنے والے تھے؟ ؟؟
ویسے آپ دونوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ فہیم کی وڈیو بنی ہے :)
ہاہاہہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے ربط دیجیے گا میں روداد کی پہلی پوسٹ میں ڈال دوں گا۔۔۔۔
 
زین

لائبریرین
وہ دوسرے دھاگے والی تصویر جس میں سب دکھائی دیتے ہیں امین بھائی وہ تصویر یہاں بھی لگائیے
 
محمد امین

لائبریرین
روداد دوبارہ پڑھیں۔ کچھ باتیں شامل کی ہیں۔ کچھ باتیں رہ گئی ہیں چائے خانے والی۔ جو باتیں میں بھول گیا ہوں ملاقات میں شریک احباب مجھے اس گفتگو میں یاد دلادیں میں کوشش کروں گا انہیں بھی شامل کرنے کی۔
 
مہ جبین

محفلین
بہت زبردست عید ملن پروگرام

مجھے تو واقعی مہدی نقوی حجاز کو دیکھ کر یقین ہی نہیں آرہا کہ یہ محفل پر بڑی علمی گفتگو کرنے والے اور بارعب شخصیت ہیں
انکے مراسلوں سے تو ایسا ہی لگتا تھا کہ موصوف شاید 40 سے 50 کے درمیان کے تو ہونگے ۔۔۔۔۔۔لیکن
واقعی بہت حیران کن :-o

اور محمد احمد کو بھی میں اتنی ہی عمر کا سمجھ رہی تھی
لیکن لگتا ہے کہ آج "سرپرائزنگ ڈے " تھا
محمد احمد بھائی بھی محفل میں کافی بھاری بھرکم اور بارعب شخصیت ہیں لیکن
تصویر سے ایسے نظر نہیں آتے ۔۔۔۔۔۔
یعنی عمر کے مقابلے میں شاعری میں کافی پختہ ہیں ماشاءاللہ

باقی سب بچے بڑے بہت لائق فائق اور باصلاحیت ہیں ماشاءاللہ

اللہ پاک سب کو بہت خوش رکھے آمین
 
فہیم

لائبریرین
روداد دوبارہ پڑھیں۔ کچھ باتیں شامل کی ہیں۔ کچھ باتیں رہ گئی ہیں چائے خانے والی۔ جو باتیں میں بھول گیا ہوں ملاقات میں شریک احباب مجھے اس گفتگو میں یاد دلادیں میں کوشش کروں گا انہیں بھی شامل کرنے کی۔
ایک مزید ریٹنگ کا آپشن ہوتا تو پرانی ریٹنگ ختم نہ کرنی پڑتی :)

ویسے تھوڑی مسٹیک کے پہلے آپ نے اپنا قدیم کلام پیش کیا تھا۔
ہماری باری تو آخر میں آئی تھی کہ بقول شعیب بھائی شاعری کا ستیاناس آخر میں ہونا چاہیے:ROFLMAO:
 
اماں زیبِ داستاں کے لیے اتنا دروغِ مصلحت آمیز تو چلتا ہے ؛)
 
Top