اردو محفل کراچی عید ملن کی روداد

عاطف بٹ

محفلین
بہت شاندار انداز میں بیان کیا ہے آپ نے اس پورے واقعے کو امین بھائی۔ بہت مزا آیا پڑھ کر اور باقی لوگوں کی طرح مجھے بھی بعض محفلین کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ :)
 

شعیب صفدر

محفلین
نہایت عمدہ روداد لکھی گئی ہے! شاباش امین میاں!
یہ ایک یادگار ملاقات تھی!! شرکاء کے علم و ادبی معیار نے متاثر کیا!!
اور یہ بات سچ ہوئی کہ صاحب علم اپنی اعددی کم عمری کے باوجود اپنی عمر سے بڑے سمجھے جاتے ہیں تاوقت کہ ملاقات نہ ہو!!
 

محمد امین

لائبریرین
نہایت عمدہ روداد لکھی گئی ہے! شاباش امین میاں!
یہ ایک یادگار ملاقات تھی!! شرکاء کے علم و ادبی معیار نے متاثر کیا!!
اور یہ بات سچ ہوئی کہ صاحب علم اپنی اعددی کم عمری کے باوجود اپنی عمر سے بڑے سمجھے جاتے ہیں تاوقت کہ ملاقات نہ ہو!!

شکریہ شعیب بھائی اور دوسرے اراکین کی پسندیدگی کا :)
 

شعیب صفدر

محفلین
یوں تو تمام احباب نے نہایت عمدہ شاعری سنا تاہم ہمیں مزمل شیخ بسمل کا یہ شعر اچھا لگا آج کی محفل میں!!


کسی کے آنے کی آہٹوں پر ہم اپنی اپنی خوشی دبائے
میں دل سے پوچھو وہ مجھ سے پوچھے یہ شام اتنی حسیں کیوں ہے؟
 

محمد امین

لائبریرین
بالکل۔۔۔ اور تمام شرکائے ملاقات سے درخواست ہے کہ جو جو شاعری وہاں پیش کی گئی تھی وہ روداد کے تمام دھاگوں میں پیش کی جائے اور جن جن کے پاس تصاویر اور وڈیوز ہیں وہ جلدی سے دے دیں ں ں ں ں ں ں
 

حسان خان

لائبریرین
اپنی فرو مایہ روداد لکھنے کے بعد ایک بار پھر آپ کی روداد پڑھی تو پتہ چل گیا کہ استاد اور نوآموزِ مکتب کے بیچ کیا فرق ہوتا ہے۔ بہت ہی اعلی روداد لکھی ہے آپ نے امین صاحب۔ آپ کو اور آپ کے قلم کو ایک بار پھر بہت سی داد۔ :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
سوچ رہا ہوں کہ قصہ پانچویں درویش کا بھی منظر عام پر آنا چاہیے

بہت زبردست امین، :applause::applause::applause::applause::applause::applause:
بہت ساری داد (تحریر کیلئے نہیں مہدی نقوی جہاز کی زیارت کیلئے:laugh:)

اور یہ داد روداد کیلئے:zabardast1::good::great::best::chal:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
امین بھیا ملاقات یقینا بہت اچھی رہی ہوگی سب بھیا لوگ بہت اچھے ہیں
آپ نے اتنا اچھا لکھا بھیا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کیا تبصرہ کروں۔اور ناں بھیا مجھے لگا جیسے جو امین بھیا تھوڑے عرصے سے گم ہوگئے تھے وہ واپس آگئے ہیں۔
فہیم بھیا کی تو خوب شامت آئی۔۔ مزہ آگیا پڑھ کر
 

زبیر مرزا

محفلین
کیا بات ہے جناب باغ وبہار تو امیرامن نے لکھی ہے اوردوسرا حصہ محمد امین نے لکھ ڈالا اور منظرنگاری کے تو کیا کہنے ہیں
بڑی خوبصورتی سے سارا احوال تحریر کردیا کہ خود کو اس کا حصہ محسوس کیا :ُ)
بڑی باکمال ہستیوں کے لاجواب کارنامے بھی آپ نے دکھادیے :)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
:thumbsup:
میں نے رات کو اپنے موبائل سے آدھا احوال پڑھا تھا اور صبح اٹھتے ہیں پی سی آن کر لیا ، امین لالہ سچ میں بہت مزہ آیا :bee:
 

ابوشامل

محفلین
امین، روداد بہت عمدہ لکھی ہے، واقعی پڑھ کر مزا آیا اور پوری محفل ایک مرتبہ پھر نظروں کے سامنے گھوم گئی۔دیگر بہت سارے احباب کے علاوہ میرے لیے بھی یہ ”یومِ حیرت“ تھا۔ محمد احمد، حجاز، بسمل، حسان، امین جیسے نوجوانوں کی شعر و سخن کی صلاحیتیں دیکھ کر تو ہم ’بزرگوں‘ کو بہت شرم آئی۔ ان کے تخیل کی بلند پروازی دیکھ کر تو ہم زمین پر رہنے والے زمین میں ہی گڑے جا رہے تھے۔ وہ تو اللہ بھلا کرے فہیم کا کہ ہماری لاج رکھ لی ورنہ آج تو بزرگوں کے لیے ’شرمندگی ڈے‘ ہو جاتا ;)

شرکائے محفل کی شعری صلاحیتیں تو قابل داد تھیں ہی لیکن مجھے حسان کی ترک تاریخ و زبان کے بارے میں معلومات نے بڑا متاثر کیا اور میرا اندازہ ہے کہ اس کی فارسی و عربی کے بارے میں بھی معلومات بہت اچھی ہوں گی۔ معذرت کے ساتھ، چند احباب مجھے ترکی کا بڑا ماہر سمجھتے ہیں، ان پر میں واضح کرتا چلوں کہ میری معلومات صرف تاریخ کے معمولی سے مطالعے کے باعث ہے یعنی جو چیز سیاسی تاریخ کے دائرے میں آئی، وہ ہم پر منکشف ہوتی چلی گئی۔ پھر جتنی ذہن کا حصہ بن گئی وہ موجود، باقی ہوا ہو گئی :) لیکن حسان کی معلومات نہ صرف بہت وسیع بلکہ مختلف موضوعات پر پھیلی ہوئی بھی ہیں۔ خوش قسمتی سے حسان کا ایک غائبانہ تعارف مجھے گزشتہ روز اپنے عزیز سے مل گیا تھا جو اسکول کے زمانے میں حسان کے ہم جماعت رہے ہیں اور مجھے اپنے عزیز سے یہ سن کر بہت حیرت ہوئی کہ موصوف محض بیس اکیس سال کے ہیں۔ اس لیے عید ملن میں جہاں اور احباب سے ملنے کی خواہش تھی وہیں سب سے زیادہ حسان سے ملاقات کا شوق تھا۔ اللہ اُن کے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔ دیگر دوستوں کے لیے بھی ڈھیروں دعائیں۔
 

پپو

محفلین
دل خوش ہوا آپ لوگوں ہنستا مسکراتا دیکھ کر اللہ تعالیٰ آپکو خوش خُرم رکھے اس عید ملن پارٹی کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ کراچی میں انسان گھوم پھر سکتا ہے ورنہ تو کراچی کے حوالے اچھی خبریں نہیں ملتی
 

مہ جبین

محفلین
یوں تو تمام احباب نے نہایت عمدہ شاعری سنا تاہم ہمیں مزمل شیخ بسمل کا یہ شعر اچھا لگا آج کی محفل میں!!


کسی کے آنے کی آہٹوں پر ہم اپنی اپنی خوشی دبائے
میں دل سے پوچھو وہ مجھ سے پوچھے یہ شام اتنی حسیں کیوں ہے؟

واقعی شعر تو بہت زبردست ہے
مزمل شیخ بسمل کے لئے بہت ساری داد
 
Top