اردو محفل کی زین فورو 1.4.0 نسخے پر اپگریڈ

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں سرورق کی بجائے فورم والے صفحہ پر رہتا تھا۔ اور وہاں پر زمرہ جات کے ساتھ ساتھ حالیہ کیفیت ناموں کے نیچے حالیہ دھاگے ہوتے تھے۔ لیکن اب وہاں پر حالیہ دھاگے نظر نہیں آتے۔ جس کی وجہ سے مجھے سرِورق پر ہی آنا پڑتا ہے۔ کیا وہاں بھی حالیہ دھاگے نمائش کے لیے دوبارہ شامل کیے جا سکتے ہیں؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لڑی میں جواب پر پابندی: بعض دفعہ بعض احباب جوش میں آ کر چند لڑیوں کو ان کے موضوع سے کہیں دور گھسیٹ کے لے جاتے ہیں یا لا یعنی تکرار سے لڑی کا ماحول پراگندہ کر کے رکھ دیتے ہیں۔ ایسے میں منتظمین کے پاس لڑی مقفل کرنے، حذف کرنے یا متعلقہ اراکین کو معطل کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہوتا، الا یہ کہ وہ ایک ایک مراسلے کو چن چن کر حذف کرنے کا بیرہ اٹھا لیں۔ لڑیوں کو مقفل کرنے سے اچھی خاصی صحت مند گفتگو رک جاتی ہے جبکہ اراکین کو معطل کرنا ایک انتہائی عمل ہوتا ہے جس سے حتیٰ الامکان گریز کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس اپگریڈ کے بعد اب بعض اراکین کو بعض لڑیوں میں کچھ عرصہ کے لیے یا دائمی طور پر جواب کی پابندی عائد کرنے سہولت شامل کی گئی ہے۔ اس کے چلتے معینہ مدت تک وہ اراکین اس لڑی کو پڑھ تو سکیں گے لیکن اس میں کچھ لکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو جائینگے۔ یہ مدیران کی جھولی میں ایک اچھا آلہ ہے جس کا بے دریغ استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن ہم احباب سے امید رکھیں گے کہ وہ ایسی نوبت آنے ہی نہ دیں۔ اگر کسی رکن سے بار بار ایسی حرکت سرزد ہوتی ہے کہ اس پر جواب کی پابندی عائد کرنی پڑتی ہے تو کوئی عجب نہیں کہ یہ محفل سے دائمی تعطل کا سبب بن جائے۔
یہ سب سے زبردست سہولت ہے۔ میرا خیال ہے اس سے محفل جنگی کی فضا کا خاطر خواہ خاتمہ ممکن ہوگا۔

ابن سعید بھائی ان تمام کاموں پر مبارکباد قبول کیجیئے۔ بے شک بہت ہی عمدہ اور اعلیٰ کام کیا ہے۔ شاد رہیں۔
 

سلفی کال

محفلین
سبحان اللہ ،سب تعریف کا مستحق وہی ہے ،جس کی تخلیق کے کسی ایڈیشن میں کوئی نقص اور کمی نہیں ،،
سکوں محال ہے قدرت کے کارخانے میں
ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بہترین !! بہترین !! بہترین !! :) :) ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس اپگریڈ کے ساتھ ہی شائد ایک نئی ریٹنگ بھی شامل ہوئی ناقص املا کی !! ۔۔۔۔۔ مجھے اس مہربان کا نام بتایا جائے جس نے اسے تجویز کیا ، میں نے اس سے بس یہ پوچھنا ہے کہ کس بات کا بدلا لیا ہے مجھ سے :(
محمد اسامہ سَرسَری بھائی یہ بھی بتا دیں کہاں کہاں ناقص تھی املا :(
 
بہترین !! بہترین !! بہترین !! :):) ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس اپگریڈ کے ساتھ ہی شائد ایک نئی ریٹنگ بھی شامل ہوئی ناقص املا کی !! ۔۔۔۔۔ مجھے اس مہربان کا نام بتایا جائے جس نے اسے تجویز کیا ، میں نے اس سے بس یہ پوچھنا ہے کہ کس بات کا بدلا لیا ہے مجھ سے :(
محمد اسامہ سَرسَری بھائی یہ بھی بتا دیں کہاں کہاں ناقص تھی املا :(
ایک لفظ "شائد" ہے جو کہ شاید ، نہیں بلکہ یقینا "شاید" ہے اور دوسرا آپ نے لفظ "بدلہ" کو "بدلا" سے بدلا۔ :)
 

تبسم

محفلین
السلام علیکم!

چند گھنٹے قبل اردو محفل کو زین فورو کے حالیہ نسخے (1.4.0 Beta3) پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ اسٹیبل اور سپورٹیڈ نسخہ نہیں ہے لیکن ڈیویلپمنٹ انسٹینس پر اس کے پچھلے دو نسخوں کی تنصیب، ٹیسٹنگ، اور بگ رپورٹنگ کے بعد اس قابل پایا گیا کہ اسے عمومی استعمال کے لیے نصب کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ہر بڑی اپگریڈ کے بعد کافی ساری چیزیں تبدیل ہو جاتی ہیں اور ان کو اردو کے مطابق ڈھالنے میں خاصی توانائی اور خاصہ وقت صرف ہوتا ہے۔ مثلاً اس اپگریڈ کے بعد کئی سارے ایڈ آن فارغ کر دیے گئے، کچھ نئے ایڈ آن ضرورت کے مطابق شامل کیے جائیں گے۔ کئی مقامات پر اردو ایڈیٹر شامل کیا گیا، بے شمار نئے تراجم شامل کیے گئے، اور اب بھی کئی مقامات پر ترجمے مفقود ہو سکتے ہیں جن کے لیے احباب سے درخواست کی جاتی ہے کہ بر وقت اطلاع دیں تاکہ تراجم شامل کیے جا سکیں۔ :) :) :)

اس اپگریڈ کے بعد کچھ نئے اضافے دیکھنے کو ملیں گے۔ ان میں سے کچھ کا مختصر بیان درج ذیل ہے:
  • کوائف نامے کے مراسلے: اس اپگریڈ سے قبل تک اراکین کے کوائف ناموں کے مراسلے بہت زیادہ منظر عام پر نہیں آتے تھے۔ گو کہ ہم نے ان کو سامنے لانے کے لیے سائڈ بار میں ایک ایڈ آن کی مدد سے حالیہ پانچ کیفیت نامے دکھانے کا انتظام کر رکھا تھا لیکن اس مین سہولیات کا فقدان تھا لہٰذا اس خطے میں بہت زیادہ فعالیت نظر نہیں آتی تھی۔ علاوہ ازیں، جو احباب فقط تازہ ترین مراسلوں کے صفحے پر نگائیں جمائے رکھتے تھے وہ اس سائڈ بار سے محروم رہتے تھے۔ نیز یہ کہ کسی کے کوائف نامے پر کسی اور کے ارسال کردہ پیغامات تب تک نظر نہیں آتے تھے جب تک متعلقہ رکن کے کوائف نامے کا دورہ نہ کیا جائے یا پھر حالیہ سرگرمی وغیرہ کا جائزہ نہ لیا جائے۔ اس اپگریڈ کے بعد اس ضمن میں خاطر خواہ تبدیلی آئی ہے۔ اب زین فورو کی فورم لسٹنگ والے صفحے پر سائڈ بار میں حالیہ کوائف کا خانہ نظر آئے گا جہاں کوائف ناموں کے پانچ تازہ ترین مراسلے نظر آئیں گے خواہ رکن نے اپنا کیفیت نامہ تبدیل کیا ہو یا کسی اور کے کوائف نامے پر پیغام چھوڑا ہو۔ علاوہ ازیں ان مراسلوں کی تبصروں سمیت نمائش کے لیے جدید کوائف کے نام سے ایک مخصوص صفحے کا انتظام کیا گیا ہے جہاں دسیوں صفحات پر مشتمل کوائف ناموں کے حالیہ مراسلے دیکھ جا سکتے ہیں نیز ان پر پسندیدگی کا اظہار اور تبصروں کی سہولت بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ مؤخر الذکر سہولیات فورم لسٹنگ کے صفحے کے سائڈ بار میں بھی موجود ہیں۔ :) :) :)
  • منتخب شدہ عبارت کا اقتباس: کئی دفعہ ایسی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ کسی رکن کے پورے پیغام کے بجائے اس کے کچھ ایک فقروں کا جواب دینا مقصود ہوتا ہے یا پھر پیغام کے مختلف اجزا کا جواب علیحدہ علیحدہ اقتباس کی صورت دینا ہوتا ہے۔ ایسے میں ایڈیٹر میں اقتباس لینے کے بعد از خود غیر متعلقہ حصوں کو ختم کرنا ہوتا ہے یا کئی دفعہ اقتباسات لے کر اس کے حصے بخرے کرنے ہوتے ہیں جو کہ بی بی ٹیگ کے باعث کئی دفعہ اردو کے ساتھ خلط ملط ہو کر پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں۔ اس اپگریڈ کے بعد اس مسئلے سے نجات مل جائے گی۔ اب کسی مراسلے کو کلی یا جزوی طور پر منتخب کرنے کے بعد ایک مینو نظر آئے گا جس میں "+ اقتباس | جواب" کے روابط موجود ہوں گے۔ "جواب" پر کلک کرنے سے منتخب کردہ متن بطور اقتباس فوراً جواب کے خانے میں شامل ہوجائے گا جبکہ "+ اقتباس" پر کلک کرنے سے منتخب کردہ مواد عارضی طور پر اقتباسات کی فہرست میں جمع ہو جائے گا جنھیں بعد میں ایڈیٹر کے نیچے موجود ایک بٹن کی مدد سے جواب کے خانے میں شامل کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ یہ سہولت پچھلے اپگریڈ میں مکمل مراسلوں کے لیے شامل کی گئی تھی، اب اس میں جزوی مراسلوں کے اقتباس کی سہولت کا اضافہ ہو گیا اور اور یہ دونوں چیزں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہیں۔ :) :) :)
  • آن لائن انڈیکیٹر: اراکین کی آن لائن یا آف لائن کیفیت کو دکھانے کے لیے اب تک ایک ایڈ آن کا استعمال کیا جاتا رہا ہے جو کہ اب غیر ضروری ہو چلا ہے کیونکہ یہ خصوصیت اب زین فورو میں شامل ہو چکی ہے۔ جہاں پہلے اس مقصد کے لیے نمائندہ تصویر کے گوشے میں سبز نقطے کا استعمال ہو رہا تھا وہاں اب آن لائن احباب کی نمائندہ تصویر کا ایک گوشہ ایک سبز مثلث کی ٹوپی پہنے ہوئے نظر آئے گا۔ :) :) :)
  • آن لائن کیفیت کی راز داری: پہلے اراکین کو اپنی آن لائن ہونے کی کیفیت چھپانے یا دکھانے کی سہولت فراہم کی گئی تھی لیکن اب اس میں ایک انتخاب مزید شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے اراکین یہ طے کر سکتے ہیں کہ وہ خود کو مکمل ظاہر رکھنا چاہتے ہیں، مکمل مخفی رکھنا چاہتے ہیں یا آن لائن تو دکھانا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں کہ وہ کسی وقت محفل کے کس گوشے میں فعال ہیں۔ اس خصوصیت کا جائزہ لینے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کی راز داری کا صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ واضح رہے کہ اراکین عملہ کی نظروں سے آپ کی سرگرمی کسی صورت پوشیدہ نہیں رہے گی۔ :) :) :)
  • تعاون کے لیے اضافی صفحات: اب تک تعاون کے لیے پہلے سے کچھ صفحات شامل رکھے گئے ہیں جہاں کوکیز، اسمائلیز، بی بی کوڈ، اور قواعد و ضوابط وغیرہ جیسے مواد موجود ہیں۔ اس اپگریڈ کے بعد اب اس خطے میں اضافی صفحات شامل کرنے کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔ لہٰذا امید ہے کہ ایف اے کیوز وغیرہ کو لے کر چند ایسے صفحات بنائے جائیں گے جو مبتدیوں کے لیے بے حد معاون ہوں گے۔ :) :) :)
  • لڑی میں جواب پر پابندی: بعض دفعہ بعض احباب جوش میں آ کر چند لڑیوں کو ان کے موضوع سے کہیں دور گھسیٹ کے لے جاتے ہیں یا لا یعنی تکرار سے لڑی کا ماحول پراگندہ کر کے رکھ دیتے ہیں۔ ایسے میں منتظمین کے پاس لڑی مقفل کرنے، حذف کرنے یا متعلقہ اراکین کو معطل کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہوتا، الا یہ کہ وہ ایک ایک مراسلے کو چن چن کر حذف کرنے کا بیرہ اٹھا لیں۔ لڑیوں کو مقفل کرنے سے اچھی خاصی صحت مند گفتگو رک جاتی ہے جبکہ اراکین کو معطل کرنا ایک انتہائی عمل ہوتا ہے جس سے حتیٰ الامکان گریز کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس اپگریڈ کے بعد اب بعض اراکین کو بعض لڑیوں میں کچھ عرصہ کے لیے یا دائمی طور پر جواب کی پابندی عائد کرنے سہولت شامل کی گئی ہے۔ اس کے چلتے معینہ مدت تک وہ اراکین اس لڑی کو پڑھ تو سکیں گے لیکن اس میں کچھ لکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو جائینگے۔ یہ مدیران کی جھولی میں ایک اچھا آلہ ہے جس کا بے دریغ استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن ہم احباب سے امید رکھیں گے کہ وہ ایسی نوبت آنے ہی نہ دیں۔ اگر کسی رکن سے بار بار ایسی حرکت سرزد ہوتی ہے کہ اس پر جواب کی پابندی عائد کرنی پڑتی ہے تو کوئی عجب نہیں کہ یہ محفل سے دائمی تعطل کا سبب بن جائے۔ :) :) :)
  • متفرقات: اس کے علاوہ کچھ انتظامی نوعیت کی خوبیاں شامل کی گئی ہیں مثلاً سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے لیے سائٹ میپ کی سہولت، باؤنس ای میل ہینڈلنگ، ادارتی کاروائیوں کی اطلاع متعلقہ اراکین کو دینا، اور پہلے سے موجود لڑیوں میں رائے شماری کی شمولیت وغیرہ جن کا بیان یہاں غیر ضروری ہوگا۔ :) :) :)
اس طویل اور روکھے قصے کا اتمام کرتے ہوئے احباب کے ذہنوں میں دو چار خراشیں مزید ڈالتے چلیں یہ بتا کر کہ اس اپگریڈ کے فوراً بعد اردو ویب کا سرور بھی معمول کے سافٹوئیر اپگریڈ کے دور سے گزارا گیا اور ایک طویل عرصہ سے ٹل رہے پی ایچ پی نسخے کی اپگریڈ کو بھی انجام دیا گیا جس کے چلتے کئی پیچیدگیاں سامنے آئیں جن کو بر وقت حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب بھی اردو ویب کے بعض گوشے اس کے چلتے متاثر ہیں جن پر کام کرنا باقی ہے۔ احباب کو کہیں بھی کچھ بھی ٹوٹا بکھرا نظر آئے تو بلا تامل ہماری توجہ اس جانب مبذول کرائیں، خواہ وہ کسی طرح کا نقص کا پیغام ہو یا ناقص ترجمہ ہو یا پھر آرائش و زیبائش میں کوئی ٹیڑھ نظر آئے۔ :) :) :)

حرف آخر اینکہ محفل آپ احباب کے دم سے ہے اور اس کا حسن و نقص محفلین کے طرز کلام اور طرز عمل سے عبارت ہے۔ سافٹوئیر کی اپگریڈ ہمارے اختیار میں ہے سو گاہے گاہے کر لیتے ہیں، لیکن ماندہ کام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ :) :) :)

والسلام!
وعلیکم السلام افففف بھائی کیسے لیکھ لیتے ہیں اتنی لمبی لمبی لحریریں سب کا سب سر کے اُپر سے چلاگیا میرے تو
 
10610477_700949206646774_6924395073786969031_n.jpg
 
Top