چلیں ان کی طرف سے یہ اعلان ہم کردیتے:
اے شہر قائد کے باسیو! تمہیں خوشخبری ہو کہ دار الحکومت کا تازہ ، باسیوں کو فیض یاب کرنے آرہا ہے۔۔۔
اے شہر قائد کے قائد آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کہ یہ ملک کیسا بنایا تھا، کیسا بن گیا، کیوں کہ ہم اس بگاڑ میں سدھار لانے کے لیے تشریف لارہے ہیں۔۔۔
ہماری اس آمد سے وہ تمام لوگ جو نہ خود قائد ہیں نہ شہر قائد کے باسی ہیں جل جل مریں کہ ہم ان پر نہ مرے اور ان کو شرف باریابی سے محروم رکھا۔۔۔
بہرحال اس اعلان کے توسط سے ہم اپنی آمد کی تشہیر اس لیے کرنا منظور فرماتے ہیں تاکہ ہمارا شایان شان استقبال کیا جائے اور مہمان نوازی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔۔۔
یاد رکھو، اگر اس کے برخلاف عمل، عمل میں لایا گیا تو شہر کے باسیوں تمہیں ایسے عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جائے گا جو نسل ہا نسل یاد رہے گا۔۔۔
فقط و السلام ۔۔۔
بظاہر بندہ بے بس و بے کس، بباطن منہ زور و سرکش ۔۔۔
محمد تابش !!!