سترھویں سالگرہ اردو محفل کی سترھویں سالگرہ پر مشاعرے کا انعقاد

سید عمران

محفلین
نن۔۔نہیں بھئ نہیں۔۔ایویں قبول کرتے ہیں ۔۔۔۔اب ہم وقار بھائی کی دیدہ وری پر کوئی آنچ نہ آنے دینگے۔۔۔۔:cool:
ارے وقار بھائی آپ بھی نہ خواہ مخواہ سیریس ہو جاتے ہیں ۔۔۔میں تو یوں ہی کہہ رہا تھا ۔۔۔۔انشاءاللہ ہم آپ کے اس فہم پر آپ کو نازاں ہونے کا سبب فراہم کرینگے ۔۔۔اور انتخاب کو کما حقہ درست نہیں تو کسی حد تک صحیح ثابت کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔۔۔
توبہ کریں جو آئندہ ہمارے سامنے بلاوجہ کی انکساری دکھانے کی کوشش کی!!!
:timeout::timeout::timeout:
 
بھیا کتنی غلط بات ہے ہمارے شہر آمد اور ہم ہی بے خبر۔۔۔بتایا نہیں آپ نے چلتے پھرتے ہی کوئی ذکر کر دیتے
جولائی کے آخری تقریباً 2 ہفتے کراچی میں گزریں گے ان شاء اللہ۔ امید ہے کہ بالمشافہ ملاقات کی سبیل ہو سکے گی۔
چلتے پھرتے ذکر تو ہو چکا ہے، بلکہ شاید روزمرہ گپ شپ والی لڑی میں بھی۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہماری اس آمد سے وہ تمام لوگ جو نہ خود قائد ہیں نہ شہر قائد کے باسی ہیں جل جل مریں کہ ہم ان پر نہ مرے اور ان کو شرف باریابی سے محروم رکھا۔۔۔
توبہ توبہ۔۔۔۔ہمیں تو دو دو بار جلا جلا کر مار رہے ہیں۔ ہمیں پروانہ سمجھ رکھا ہے کیا۔ جس ناہنجار نے خودکشی کے علاوہ کچھ سیکھا ہی نہیں۔
 
آخری تدوین:

فاخر

محفلین
چلیں ان کی طرف سے یہ اعلان ہم کردیتے:
اے شہر قائد کے باسیو! تمہیں خوشخبری ہو کہ دار الحکومت کا تازہ ، باسیوں کو فیض یاب کرنے آرہا ہے۔۔۔
اے شہر قائد کے قائد آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں کہ یہ ملک کیسا بنایا تھا، کیسا بن گیا، کیوں کہ ہم اس بگاڑ میں سدھار لانے کے لیے تشریف لارہے ہیں۔۔۔
ہماری اس آمد سے وہ تمام لوگ جو نہ خود قائد ہیں نہ شہر قائد کے باسی ہیں جل جل مریں کہ ہم ان پر نہ مرے اور ان کو شرف باریابی سے محروم رکھا۔۔۔
بہرحال اس اعلان کے توسط سے ہم اپنی آمد کی تشہیر اس لیے کرنا منظور فرماتے ہیں تاکہ ہمارا شایان شان استقبال کیا جائے اور مہمان نوازی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔۔۔
یاد رکھو، اگر اس کے برخلاف عمل، عمل میں لایا گیا تو شہر کے باسیوں تمہیں ایسے عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جائے گا جو نسل ہا نسل یاد رہے گا۔۔۔
فقط و السلام ۔۔۔
بظاہر بندہ بے بس و بے کس، بباطن منہ زور و سرکش ۔۔۔
محمد تابش !!!

اب خوش زیدی بھائی؟؟؟
زبردست اعلان ہے ، اس اعلان سے تو لالو کھیت کے لوگ بھی اٹھ کر چلے آئیں گے ھھھھھا
 
اور جو شعراء شمعِ مشاعرہ کو جکڑ کر بیٹھ جائیں۔ اُن سے شمعِ مشاعرہ کو بازیافت کروانے کی خدمت :) :) :)
آپ کو شاید زوم کی سپر پاورز کا اندازہ نہیں۔۔۔۔ بقول
آج کل تو بازیافتنی ایک کلک پر ممکن ہوتی ہے
 

علی وقار

محفلین
ہماری بہن مومن فرحین بھی لکھا کرتی ہیں۔ بہنا کہاں ہو؟

@ظفری بھائی بھی شاعری کرتے ہیں۔

حسن بھائی عمدہ شاعر ہیں، اور محفل پر پہلے بھی مشاعرہ کے منتظم رہ چکے ہیں۔ :)

جو دیگر نام سامنے آئے ہیں، انہیں الگ سے ٹیگ کیا جا رہا ہے۔ براہ مہربانی اسے مشاعرے میں شرکت کا دعوت نامہ تصور کیا جائے۔
ظفری مومن فرحین حسن محمود جماعتی
 
Top