اردو محفل کی عدالت

چاند بابو

محفلین
لیجئے اردو محفل سکول کے ساتھ ساتھ اب اردو محفل کی عدالت بھی قائم ہو گئی ہے۔ اب آپ کو انصاف کے حصول کی خاطر ایک دوسرے سے لڑنا جھگڑنا نہیں ہے (کیونکہ آپ بڑے ہو چکے ہیں) آپ کو اپنی شکایات اس عدالت میں پیش کرنا ہوں گی جہاں عوامی رائے کی مدد سے تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور مجرم کو سزا بھی دی جائے گی۔
فی الحال اس عدالت میں جج صاحبان کی تقرری ہونا باقی ہے تمام قانون جاننے والوں کے لئے اس کے دروازے کھلے ہیں۔تقرری کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا اور کوئی سفارش قبول نہ کی جائے گی۔رشوت دینے والے کو حوالہ پولیس کیا جائے گا۔
انٹریوو اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو ہوں گے تمام خواہش مند حضرات اپنی درخوستیں اسی دھاگے میں ارسال کریں۔
انٹریوو کے لئے کوئی TA/DA نہیں دیا جائے گا۔
انٹریوو کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
منتخب جج صاحبان کو عدالت میں کوئی بھی کیس سننے کا اختیار ہو گا البتہ عوامی رائے یا شکایت پر کوئی بھی کیس بغیر بتائے کسی دوسرے جج کی طرف منتقل کیا جاسکتا ہے۔
کسی بھی جج کو رشوت ستانی یا اقربا پروری پر جرمانہ ہو سکتا ہے یا ملازمت سے برخواستگی یا دونوں سزائیں دی جاسکتیں ہیں۔
انٹریوو کمیٹی کے لئے ارکان کا انتخاب ہو چکا ہے اور انہیں ذاتی پیغام بھیج دیا گیا ہے تاکہ ان کو سفارش یا رشوت کے لئے اپروچ نہ کیا جاسکے۔ ان سے درخواست ہے کہ مورخہ 28 مارچ کو تمام درخواست گزاران کا جائزہ لے کر مناسب جج حضرات کا انتخاب فرمائیں۔
 

شفقت

محفلین
السلام علیکم۔
جناب محترم جج کے لئے پہلی درخواست حاضر ہے۔لیکن ایک وعدے کے ساتھ کہ مجھے چیف جسٹس (قاضی القضا) نہیں بنایا جائے گا۔کیونکہ میں نظر بند ہونا نہیں چاہتا۔

نام: شفقت
مقام: بوریوالا
قابلیت: اعلٰی تعلیم یافتہ کم بیکار
تجربہ: تجربہ حاصل کرنے کے لئے
شغل: انٹریوو کے وقت بتائے جائیں گے۔
امید ہے کہ مجھے جج منتخب کر لیا جائے گا ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

اپکا اپنا
شفقت
 

شمشاد

لائبریرین
اگر سب نے ہی جج بننے کے لیے درخواستیں دے دیں، تو ملزموں کے کٹہرے میں کون کھڑا ہو گا؟
میں یہ کر سکتا ہوں کہ عدالتی کاروائی قلمبند کر دیا کروں۔
 

تعبیر

محفلین
جلدی کریں جلدی سے عدالت بنائیں۔ پہلا کیس میں نے فائل کرنا ہے :rolleyes:

دو کون ہو گا جو کہے گا کہ فلان حاضر ہو ووووو :grin:
 

چاند بابو

محفلین
جی باقی تمام ملازمین کے لئے بھی درخواستیں مطلوب ہیں‌۔ ویسے میں سوچ رہا تھا کہ ان کا انتخاب ججز حضرات خود ہی کرتے تو بہتر تھا۔ ویسے آپ لوگ بھی درخواست کر سکتے ہیں۔ اور تعبیر اگر آپ کو وہی نوکری چاہیے تو کیا میں آپ کا نام فہرست میں لکھ لوں۔
شمشاد بھائی آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں فورم پر کافی ملزمان موجود ہیں اور مجرمان ہم لوگ گھیر گھار کر لے آئیں گے۔
 

خرم

محفلین
ویسے اس عدالت کا دائرہ اختیار کیا ہوگا اور کیا یہ فورم کے حکمرانوں نبیل بھائی، شمشاد بھائی، زیک بھائی، شگفتہ بہنا، ماوراء بہنا اور قیصرانی بھیا و دیگرہم کے خلاف بھی کاروائی کر سکے گی؟
 
وکالت کے لئے کچھ بڑے بڑے جھوٹوں کی ضرورت پڑے گی جنہیں "چھوڑو سچ مچ کو۔۔" سلسلے سے جمع کیا جا سکتا ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
ویسے اس عدالت کا دائرہ اختیار کیا ہوگا اور کیا یہ فورم کے حکمرانوں نبیل بھائی، شمشاد بھائی، زیک بھائی، شگفتہ بہنا، ماوراء بہنا اور قیصرانی بھیا و دیگرہم کے خلاف بھی کاروائی کر سکے گی؟

تو آپ کا کیا خیال ہے کہ یہ کوئی ایویں سی عدالت ہو گی۔ بالکل اگر حکمرانوں کے خلاف کوئی درخواست موصول ہوئی تو اس کا بھی نوٹس لیا جائے گا خواہ اس عدالت کے ججز کو بھی نظر بند کر دیا جائے لیکن یہ عدالت اپنی کاروائی میں کوئی دباو قبول نہیں کرئے گی۔
شمشاد بھائی ایک سرکاری وکیل کی ضرورت ہو گی باقی مدعی اپنا وکیل خود لائیں گے۔ وکیل کی عدم موجودگی میں عدالت اپنی طرف سے مدعی کو بھی وکیل فراہم کرئے گی۔
جو حضرات اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بول سکیں وہ وکیل کے لئے اپنی درخواست جمع کروائیں۔(جھوٹ)
 

چاند بابو

محفلین
لیجئے میری جج کے لئے درخواست بھی قبول کریں

نام: چاند بابو
مقام:‌اس دنیا میں جسے زمین کہتے ہیں
تعلیم: اچھا خاصا پڑھنا لکھنا جانتا ہوں۔
تجربہ: اردو محفل پر کامیاب 128ویں پوسٹ
اضافی خصوصیات: فورم پر آج تک کسی سے لڑائی نہیں‌کی۔
ارادے: عدالت میں ہر صورت انصاف فراہم کرنے کی کوشش
متوقع تنخواہ: آپ لوگوں کی مسکراہٹیں۔
امید ہے میری درخواست پر غور کیا جائے گا۔
 

ظفری

لائبریرین
کچھ عرصے پہلے شاید محب نے بھی کچھ ایسی ہی عدالت لگائی تھی ۔ مگر پھر مشرف نے اس کے سب جج بند کروادیئے تھے ۔ لگتا ہے کہ اب پھراردو محفل کی عدلیہ بحال ہوگئی ہے ۔ بات خوش آئند ہے ۔ دیکھیں نئے چیف جسٹس اس عدلیہ کے لیئے کیا کرتے ہیں ۔ ہم تو ان کے ساتھ ہیں ۔ :)
 

فرذوق احمد

محفلین
میں دیکھتا ہوں کہ یہاں عدالت کیسے بنتی ہیں ؟ِِِِِِ

آج اس گاؤں کہ جتنے فیصلے ہوئے ہیں وہ میں نے کیئے ہیں

میرے ہوتے ہوئے یہاں عدالت نہیں بن سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔:(

اس بات کا فیصلہ کون کریں گا ؟؟؟؟؟؟؟/
 

شمشاد

لائبریرین
میں دیکھتا ہوں کہ یہاں عدالت کیسے بنتی ہیں ؟ِِِِِِ

آج اس گاؤں کہ جتنے فیصلے ہوئے ہیں وہ میں نے کیئے ہیں

میرے ہوتے ہوئے یہاں عدالت نہیں بن سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔:(

اس بات کا فیصلہ کون کریں گا ؟؟؟؟؟؟؟/

کاکا یہ فلم کا سین نہیں ہے، بلکہ اردو محفل میں عدالت کا قیام عمل میں آ رہا ہے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
فرزوق جیسے باغیوں کے لیے پہلے پولیس کا محکمہ تو بنائیں اور اس کا آئی جی مجھے بنا دیں ;)

باغی نہیں جو حق کی بات ہے میں وہ کر رہا ۔۔اور مجھے کسی کا ڈر نہیں

میں نے جو کہہ دیا سو کہہ دیا ؟
یہاں کسی عدالت کا قیام نہیں ہو گا؟؟؟؟؟؟؟/:(
 

شمشاد

لائبریرین
فرزوق جیسے باغیوں کے لیے پہلے پولیس کا محکمہ تو بنائیں اور اس کا آئی جی مجھے بنا دیں ;)

اردو محفل کا تھانہ پہلے سے موجود ہے اور باجو اس تھانے کی تھانیدارنی ہیں۔
ابھی بلاتا ہوں ان کو کہ آ کر ذرا فرذوق کی طبیعت پوچھ جائیں۔
 
Top