چاند بابو
محفلین
لیجئے اردو محفل سکول کے ساتھ ساتھ اب اردو محفل کی عدالت بھی قائم ہو گئی ہے۔ اب آپ کو انصاف کے حصول کی خاطر ایک دوسرے سے لڑنا جھگڑنا نہیں ہے (کیونکہ آپ بڑے ہو چکے ہیں) آپ کو اپنی شکایات اس عدالت میں پیش کرنا ہوں گی جہاں عوامی رائے کی مدد سے تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور مجرم کو سزا بھی دی جائے گی۔
فی الحال اس عدالت میں جج صاحبان کی تقرری ہونا باقی ہے تمام قانون جاننے والوں کے لئے اس کے دروازے کھلے ہیں۔تقرری کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا اور کوئی سفارش قبول نہ کی جائے گی۔رشوت دینے والے کو حوالہ پولیس کیا جائے گا۔
انٹریوو اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو ہوں گے تمام خواہش مند حضرات اپنی درخوستیں اسی دھاگے میں ارسال کریں۔
انٹریوو کے لئے کوئی TA/DA نہیں دیا جائے گا۔
انٹریوو کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
منتخب جج صاحبان کو عدالت میں کوئی بھی کیس سننے کا اختیار ہو گا البتہ عوامی رائے یا شکایت پر کوئی بھی کیس بغیر بتائے کسی دوسرے جج کی طرف منتقل کیا جاسکتا ہے۔
کسی بھی جج کو رشوت ستانی یا اقربا پروری پر جرمانہ ہو سکتا ہے یا ملازمت سے برخواستگی یا دونوں سزائیں دی جاسکتیں ہیں۔
انٹریوو کمیٹی کے لئے ارکان کا انتخاب ہو چکا ہے اور انہیں ذاتی پیغام بھیج دیا گیا ہے تاکہ ان کو سفارش یا رشوت کے لئے اپروچ نہ کیا جاسکے۔ ان سے درخواست ہے کہ مورخہ 28 مارچ کو تمام درخواست گزاران کا جائزہ لے کر مناسب جج حضرات کا انتخاب فرمائیں۔