اردو محفل کی عدالت

عدالت میں حاضری دینے والے تمام اراکین کو ایک تجربہ کار وکیل کی طرف سے آداب! ;)
مقدمہ کیسا بھی ہو، میری خدمات حاصل کیجئے۔۔۔!
کورٹ کچہری کا چکر لگانے والوں کی خدمت میں پیش پیش۔۔۔۔!
 

شمشاد

لائبریرین
آپ پیسے لینے والے وکیل ہیں یا پھر سرکاری وکیل کے طور پر خدمات انجام دیں گے؟
 

سکون

محفلین
ویسے میرا نام بھی کسی کھاتے میں ہے کہ نہین یا پھر ہمیں کوئی کیس لیکر آنا ہوگا ۔۔۔
 

فرذوق احمد

محفلین
لو کرلو گل ۔۔۔ ابھی تک جج ہی نہیں ڈھونڈا گیا تو عدالت کہاں سے بنے گی :cool:

میں تو اپنی حویلی میں لوگوں کو بُلا کر فیصلہ سُنا دیا کرتا ہوں ۔۔۔ اور لوگ بہ خوشی قبول کرتے ہیں ۔۔۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ظالم ہے ،،مگر میں اُن کو بھی بند کر دیتا ہوں ۔۔۔۔



آپ پتا نہیں کس عدالت کی بات کرتے ہیں :grin:

عدالت کا قیام نہیں ہونا چاہئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
جج وکیل وغیرہ سب ڈھونڈ لیے گئے ہیں۔ تمام عملے کی فہرست بنا کر زرداری کے منظوری کے لیے بھیجی ہوئی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو کو آ لینے دیں پھر مشورہ کر کے آپ کو بتا دیں گے۔ آج تو وہ ولیمے میں مصروف ہوں گے۔
 

چاند بابو

محفلین
لیجئے چاند بابو حاضر ہے پپو کے بھائی کی شادی بخریت انجام پائی۔ تو جناب بتائے کیا کہتے ہیں عدالتی تشکیل کی کاروائی کہاں تک پہنچی ہے۔ کون سی لسٹ شمشاد بھائی نے زرداری کی طرف روانہ کی ہے کیا تمام عملہ چنا جا چکا ہے۔ اور یہ راہبر صاحب وکیل کی خدمات دینا چاہتے ہیں تو انہیں وکیل مقرر کر لیں لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی بتا دیں کہ ان کو کوئی فیس نہیں دی جائے گی بغیر فیس کے کام کرنا چاہئیں‌تو آ سکتے ہیں۔ باقی حتمی فیصلہ شمشاد بھائی کا ہی ہو گا۔
شمشاد بھائی ولیمے میں تو میں خود نہیں تھا تو آپ کی طرف رخ کیسے کر لیتا مجھے تو شائد پپو نے بلوایا ہی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے تھا سو میں اس وقت بھی ایک ذمہ داری نبھا رہا تھا جب تمام دوست مجھے دکھا دکھا کر کھانا کھا رہے تھے۔ہاں بعد میں میرا رخ آپ کی طرف ہی تھا۔
 

چاند بابو

محفلین
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ظالم ہے ،،مگر میں اُن کو بھی بند کر دیتا ہوں ۔۔۔۔



آپ پتا نہیں کس عدالت کی بات کرتے ہیں :grin:

عدالت کا قیام نہیں ہونا چاہئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔:(

جی آپ کی اسی انصاف پسندی کے باعث ہی تو اس عدالت کا قیام عمل میں آ رہا ہے۔ اب جلد ہی آپ کی یہ حویلی والی عدالت ختم ہو جائے گی اور لوگ حصولِ انصاف کے لئے یہاں‌رجوع کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اچھا ہے ناں چاند بابو، دوست ہی دوستوں کے کام آتے ہیں۔ ویسے آپ کے ذمے کیا کام لگایا تھا؟
 

چاند بابو

محفلین
میرے ذمے اس کھانے کا بل جمع کرنا تھا۔ جسے عرفِ عام میں نیوندرا، نیوتا یا نیوندا بھی کہتے ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
جی یہی تو میں کہنا چاہتا تھا۔ دیکھئے نہ نیوندرا وہی دیتا ہے جو ولیمے میں شریک ہو اور کھانے کے بعد ہی دیا جاتا ہے۔ تو ہوا نہ کھانے کا بل:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
میں یہ سمجھا تھا کہ شادی ہال والے کو کھانے کا بل دینے کی بات کر رہے ہیں۔
پھر جو مال جمع ہوا اس میں سے کوئی کمشن بھی ملی کہ نہیں؟
 

چاند بابو

محفلین
یہ عدالت پر الزام ہے یہ نہ ہو کہ وکلاء آپ کا حال بھی شیر افگن جیسا کر دیں‌اس لئے فورا معافی مانگ لیں۔ ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد بھائی کمیشن کی بات تو میں نے کی تھی لیکن بات 50 فیصد تک جا کر رک گئی یعنی میں تو 50 فیصد پر راضی تھا لیکن پپو اس بات پر راضی نہیں ہوا۔
 
Top