اردو محفل کی فضا اور آپکی رائے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
عملوں کا دارومدار نیتوں پر ہے ۔ میں نہیں کہتا رسول اللہ کا ارشاد ہے ۔ (صلوۃ سلام ہو تمام انبیاء پر) ۔ اور عزیز میاں آپ کو نہ تو کسی زمرے میں دلچسپی ہے نا کسی سلسلے میں ، آپ بس چاہتے ہیں کہ آپ آدھی لائن کے روزانہ پیغام سے افراد کو ذہنی ٹارچر کریں تو کرتے پھریں ، کم از کم مجھے تو آپ کے ان پیغاموں سے چڑ ہو نے لگی ہے ، اسلئے میرا ووٹ اس بات کے حق میں ہے کہ اس طرح کے منفی دھاگوں اور پیغامات کا سلسلہ بند ہو جانا چاہیے کیونکہ بنا کسی دلیل و ثبوت کے اس قسم کے پیغامات کو منفی تنقید تصور کیا جاتا ہے۔

وسلام
 

نایاب

لائبریرین
اوکے اردو محفل کی فضا نائس اور پھر کبھی میں اس داگے پر نہیں لکھوں گا

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
سدا خوش رہیں آمین
آپ کی یہ دھمکی قابل قبول نہیں ہے ۔
براہ مہربانی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔
ویسے بھی اس دھاگے کے صرف پچاس پیغامات باقی ہیں ۔
ایسے میں تو نہ چھوڑیں ۔
اور اب تو بقول آپ کے محفل کی فضاء نائس ہو چکی ہے
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
مجھے بھی طالوت کی دھمکی کی وجہ سے چھوڑنا پڑا

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
طالوت بھائی تو بہت نائس شخصیت ہیں ۔
ان سے کیوں ناراضگی ہو گئی آپ کی ۔
دوستوں سے اتنی جلدی ناراض نہیں ہوتے ۔
اور پھر ابھی ویب بھی بنانی ہے آپ نے ۔
نایاب
 

عزیزامین

محفلین
مطلب آپ لوگ دھاگا بند ہونے کے حق میں نہیں ۔ پھر میرا زمرہ تو ڈوب سکتا ہے کوئی ایسا حل بتایں کے لاٹھی بھی نہ ٹوٹے اور سانپ بھی مر جائے؟
 

نایاب

لائبریرین
میں ناراض نہیں ڈر دھمکی سے لگا ہے کہتے ہیں ورنہ زمرہ نہیں کھولیں گے؟

السلام علیکم
محترم عزیز امین جی
آپ بھی بہت سادہ ہیں ۔
بھلا طالوت بھائی کی دھمکی سے ڈر گئے ۔
طالوت بھائی تو گرجنے والے بادل کی طرح ہیں ۔
برستے کب ہیں ۔
نایاب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top