تعارف اردو محفل کی نئی رکن - تعبیر

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کی نئی رکن - تعبیر
خوش آمدید تعبیر
آپ کے 100 پیغامات ہو گئے ہیں۔ چلیں میں ہی آپ کے تعارف کا دھاگہ کھول دیتا ہوں۔

اپنے بارے میں کچھ بتائیں تا کہ بات چیت میں آسانی رہے۔ مثلاً :

آپ کا اصل نام تعبیر ہی ہے یا اردو محفل پر پہچان کے لیے منتخب کیا ہے؟
تعلیم؟
رہائش؟
عمر (اوپس، آپ کی مرضی بتائیں یا نہ بتائیں)
اردو محفل کا کیسے علم ہوا؟
اردو محفل کیسی لگی؟

فی الحال اتنا ہی، باقی بریک کے بعد۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی کہاں پرانی ہو گئیں، اور ویسے بھی میں یہ سوالات 100 پیغامات کے بعد ہی شروع کرتا ہوں۔
 
تعبیر

محفلین
اف رحم کریں کہ مجھے ابھی اردو ٹائپنگ نہیں آ رہی روانی سے۔یہ رہے اپ کے جوابات

اپنے بارے میں کچھ بتائیں تا کہ بات چیت میں آسانی رہے۔

ہائیں تو ابھی کیا آسانی نہیں ہو رہی :confused: مختصر تعارف یہ ہے کہ آپ نے سنا ہو گا ان لوگوں کے بارے میں کہ جس چیز میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ سونا پو جاتی یے تو میں اس کے الٹ ہوں ;) جو چیز خراب کرانی ہو یا بگاڑنی ہو میری خدمات حاصل کریں۔ clumsy سنا ہو گا تو وہ میں ہوں۔ohhhhh,ahhhhhhhhhh,ouch یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اکثر استعمال کرتی ہوں

آپ کا اصل نام تعبیر ہی ہے

یا اردو محفل پر پہچان کے لیے منتخب کیا ہے؟

نہیں یہ میرا نک ہے یہاں کے لیے

graduateہوں۔کافی کم تعلیم ہے

Ireland

عمر (اوپس، آپ کی مرضی بتائیں یا نہ بتائیں)

میری مرضی کا خیال ہوتا تو پوچھتے پہلے اور یہاں بعد میں پوسٹ کرتے ۔ کہتے ہیں کہ مرد سے اسکی تنخواہ اور عورت سے اسکی عمر نہیں پوچھنی چاہیے۔میں 30 کی range میں

اردو محفل کا کیسے علم ہوا؟

google کے through لگ رہا تھا کہ میں اردو لکھنا بھولتی جا رہی ہوں

اردو محفل کیسی لگی؟

سچ بتاؤں مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں محفل کے بجائے

کسی سوئے ہوئےمحل آ گئی ہوں۔کوئی شور شرابہ جوش ہی نہیں۔ جب کہ ہم نیٹ پہ کیوں آتے ہیں اپنی گھٹن کو کم کرنے کے لیے نا
 
شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا لگا آپ کا جواب دینا۔

بہت اچھا نک منتخب کیا ہے آپ نے۔
تعلیم اتنی بھی کم نہیں ہے۔
اردو محفل میں بہت ہلا گلہ ہوتا رہتا ہے۔ ابھی آپ کو موقع نہیں ملا ہو گا۔

اب مزید کچھ سوال :

آئرلینڈ میں آپ کیا کرتی ہیں؟
دیگر افراد خانہ کے بارے میں بتائیں کون کون ہے؟
بھائی بہنوں کی تعداد، آپ کا نمبر؟
کبھی " آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، کیا نتیجہ نکلا؟
اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟

ابھی کےلیے بس اتنا ہی، کچھ سوالات دیگر اراکین کی طرف سے بھی آئیں گے۔
 
میرا خوش آمدید والا پیغام تو شاید دوسرے دھاگہ ہی میں رہ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔!
السلام علیکم اور خوش آمدید۔
امید ہے اردو محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
 
سارہ خان

محفلین
اف رحم کریں کہ مجھے ابھی اردو ٹائپنگ نہیں آ رہی روانی سے۔یہ رہے اپ کے جوابات

ہائیں تو ابھی کیا آسانی نہیں ہو رہی :confused: مختصر تعارف یہ ہے کہ آپ نے سنا ہو گا ان لوگوں کے بارے میں کہ جس چیز میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ سونا پو جاتی یے تو میں اس کے الٹ ہوں ;) جو چیز خراب کرانی ہو یا بگاڑنی ہو میری خدمات حاصل کریں۔ clumsy سنا ہو گا تو وہ میں ہوں۔ohhhhh,ahhhhhhhhhh,ouch یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اکثر استعمال کرتی ہوں

نہیں یہ میرا نک ہے یہاں کے لیے

graduateہوں۔کافی کم تعلیم ہے

Ireland

عمر (اوپس، آپ کی مرضی بتائیں یا نہ بتائیں)

میری مرضی کا خیال ہوتا تو پوچھتے پہلے اور یہاں بعد میں پوسٹ کرتے ۔ کہتے ہیں کہ مرد سے اسکی تنخواہ اور عورت سے اسکی عمر نہیں پوچھنی چاہیے۔میں 30 کی range میں

google کے through لگ رہا تھا کہ میں اردو لکھنا بھولتی جا رہی ہوں

سچ بتاؤں مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں محفل کے بجائے

کسی سوئے ہوئےمحل آ گئی ہوں۔کوئی شور شرابہ جوش ہی نہیں۔ جب کہ ہم نیٹ پہ کیوں آتے ہیں اپنی گھٹن کو کم کرنے کے لیے نا

السلام علیکم ۔۔ ایک بار پھر محفل پر "بھلی کرے آیا " ۔۔:)

جو سوال میں نے پوچھنا رہ گئے تھے وہ شمشاد بھائی نے پوچھ لئے ۔۔:tounge: اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ۔۔ آتی رہیے گا محفل پر ۔۔:)
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید تعبیر۔۔۔ ایک دوسرے موضوع میں میں بھی فیصل کی طرح تعبیر میاں کہہ کر لکھ رہا تھا، وہ تو اسی وقت نیٹ دغا دے گیا تو وہ پیغام پوسٹ نہیں ہو سکا۔
 
تعبیر

محفلین
بہت اچھا نک منتخب کیا ہے آپ نے۔
آپ ہی ایسا کہ رہے ہیں جب کہ اسی نک کی وجہ سے مذکر مؤنث کا مسئلہ ہو گیا ہے

تعلیم اتنی بھی کم نہیں ہے
بچوں کو پڑھانے بیٹھیں نا تو لگ پتہ جاتا ہے۔

اردو محفل میں بہت ہلا گلہ ہوتا رہتا ہے۔ ابھی آپ کو موقع نہیں ملا ہو گا۔
جی شاید

اس کے بعد کسی مزید کی گنجائش نا ہو پلیز۔ویسے مجھے آپ سب کے بارے میں جانناہو تو میں کے کروں

آئرلینڈ میں آپ کیا کرتی ہیں؟
میں house wife ہوں۔شاید اردو میں خاتون خانہ کہتے ہیں :confused:

دیگر افراد خانہ کے بارے میں بتائیں کون کون ہے؟
میاں صاحب اور بچے

بھائی بہنوں کی تعداد، آپ کا نمبر؟
میرے چھ بہن بھائی ہیں میرا نمبر دوسرا ہے۔

کبھی " آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، کیا نتیجہ نکلا
کئی دفعہ ۔وہی جو ان حالات میں ہوتا ہے

اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
بدقسمتی سے یہاں اردو کی کوئی کتاب نہیں ملتی۔جب پاکستان جانا ہوتا ہے تب ہی پڑھنا ہوتا ہے۔ناولز یا جو بابا کے بک ریک میں ھوتا ہے وہی
 
تعبیر

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید تعبیر صاحبہ

بہت شکریہ جی
2232-001-27-1084.gif
 
Top