ٹہریں میں ذرا اپنی ہنسی روک لوں۔وعلیکم السلام۔ ویسے بڑی دیر کی آتے آتے ۔میں سمجھی کہ اپ کا شمار اس شعر میں ھوتا ہے۔کہ
مغرور کہتی ہے تو کہتی رہے دنیا
ہم مڑ کے کسی شخص کو دیکھا نہیں کرتے
ایسا میں نے کیوں کیا اپ سمجھ گئے ہونگے
ابتدائی حالات؟؟؟ میں نے تو اخر سے بتایا تھا۔ ابھی یہ کچھ ہے۔ جبکہ مجھے ایسا لگا کہ میں نے انٹرویو سے آپ کو آپ جتنا جان لیا ہے۔دل بھی کیا کہ پوچھون کہ میرا اندازہ کس قدر صحیح ہے۔پر میری friendly nature اکثر مجھے شرمندہ کر دیتی ہے سو چپ کر گئی۔
یہ ادب تو سمجھ آگئی پر یہ نقد کیا ہے۔ یہاں انے کے لیے شکریہ
نہیں ۔۔۔ میرا حال اس شعر پر صادق نہیں آتا ۔
ہاں میں معافی کا خواستگار ضرور ہوں کہ اس ٹاپک پر میں لیٹ آیا ۔ کہ میری نظر اس پر نہیں پڑی تھی ۔ اور آپ اپنی فرینڈلی طبعیت کو کچھ دیر کے لیئے پس پشت ڈال دیں کہ ہم ڈانٹ کھا کھا کر ڈھیٹ ہوگئے ہیں ۔ سو جو کہنا ہوا کرے کہہ لیا کریں ۔