پانچویں سالگرہ اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کی تیاریاں: آپ کی تجاویز و آراء

السلام علیکم

احباب کے علم میں یقیناً یہ بات ہوگی کہ اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کی آمد آمد ہے۔ اور یقیناً سبھی محفلین نے اس حوالے سے کچھ نہ کچھ سوچ رکھا ہوگا۔ لہٰذا یہ وقت ہے اپنے خیالات کو ذہن کی چہار دیواری سے باہر لا کر سبھی سے شئیر کرنے کا۔ تاکہ اس ماہ کے اخیر تک تیاریاں مکمل کی جا سکیں۔

جو احباب محفل کی سالگرہ کی روایات سے آگاہ نہ ہوں ان کے لئے محفل کی سالگرہ زمرے کا مطالعہ مفید ہوگا۔ اس کے علاوہ تیسری اور چوتھی سالگرہ کا اختتامی ریویو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

جشن سالگرہ کے حوالے سے سب سے فعال رکن اور محفل کی سابق ناظمہ ماوراء بٹیا کی محفل آمد ان دنوں بہت کم کم ہوتی ہے۔ لہٰذا ان کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہمیں کئی محفلین بطور رضاکار درکار ہوں گے۔ اتفاقاً میں اور شمشاد بھائی بھی سالگرہ کے ایام میں زیادہ فعال نہیں رہ سکیں گے جبکہ نبیل بھائی اور زکریا بھائی کی محفل میں شرکت پہلے ہی متاثر ہو چکی ہے۔ لہٰذا ذمہ داری آپ پر ہے۔ دیکھتے ہیں کہ احباب میں سے کون کون لبیک کہتا ہے اس پکار پر۔ :)
 

تیشہ

محفلین
animated029.gif

میں عطیہ دے سکتی ہوں ، لڑ سکتی ہوں ، سناُ سکتی ہوں ، جان بھی حاضر ہے مگر
مگر

مجھ سے اک لائبریری کے کام نہیں ہوسکتے ۔۔ دوسرا یہ سالگرہ پے سوچنے کے
sssss.gif


اسلئے ابن ِ بھیا ۔۔ میں اس معاملے میں صفر ہوں ۔۔



birthday4.gif
 

خواجہ طلحہ

محفلین
سب سے پہلے تو کسی ایسی ممبر کوڈھونڈا جائے، جو ماوراء اپیا کی طرح پیار سے، ڈانٹ سے،منت سےہم سب کو لے کرچل سکے اور جسکی سب مانتے ہوں،اور اسکی ڈانٹ ڈپٹ کو عزت تصور کرتے ہوں،
اور جب ایسا امیر لشکر مل جائے تو سالگرہ کی تیاروں کی منتظم اعلٰی مقرر کر دیا جائے۔تاکہ دیگر دوست اپنے منصوبوں سے ان کو آگاہ کردیں،تاکہ کسی پروجیکٹ میں اگر ایک سے زیادہ دوست دلچسپی رکھتے ہوں ان کا رابطہ کروا دیا جائے،اور دیگر باقی کام بھی ایک منظم طریقے سے چل پڑیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس مرتبہ بھی گزشتہ بار کی طرح کچھ سلسلے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ ذیل میں کچھ مثالیں پیش کر رہا ہوں۔

۔ ٹیوٹوریلز

فورم کی ہر سالگرہ کے موقعے پر کچھ بہترین آئی ٹی ٹیوٹوریل پیش کیے جاتے رہے ہیں۔ محمد صابر سے گزارش ہے کہ وہ متعلقہ ممبران سے رابطہ کرکے ان سے آئی ٹی ٹیوٹوریل لکھنے کا کہیں۔ میں خود بھی اس سلسلے میں شریک ہونے کی کوشش کروں گا۔خواجہ (طلحہ) صاحب بھی ہماری اس سلسلے میں معاونت فرما سکتے ہیں۔

- آئی ٹی ورکشاپ

آئی ٹی بالخصوص پروگرامنگ سے متعلقہ کوئی آن لائن کورس منعقد کرنا کافی محنت طلب اور مشکل کام ہے۔ میرے خیال میں فورم کی سالگرہ کے موقعے پر پروگرامنگ کا کوئی کورس شروع کرنے کی بجائےکسی ورکشاپ کا انعقاد کیا جانا چاہیے جو چار یا پانچ حصوں پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر ویب ڈیویلپمنٹ پر ورکشاپ منعقد کی جائے تو اس کا دورانیہ ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ ہو سکتا ہے اور اس سلسلے میں ابن سعید، خواجہ طلحہ، شوبی اور میں ویب ڈیویلپمنٹ سے متعلقہ مختلف موضوعات پر ورکشاپس پیش کر سکتے ہیں۔ ورکشاپ اور ٹیوٹوریل میں یہ فرق ہوگا کہ ورکشاپ میں ایکسرسائز بھی دی جائے گی اور شرکا اسے حل کرکے پیش کر سکیں گے۔ آئی ٹی ورکشاپ کا سلسلہ آئی ٹی ٹیوٹوریل سے ملتا جلتا ہے اور دونوں کو یکجا بھی کیا جا سکتا ہے۔اس تجویز کو مقبولیت حاصل ہو تو اس پر مزید بات کی جا سکتی ہے۔

- ایوارڈز

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مختلف میدانوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ دینے کا سلسلہ اس مرتبہ بھی جاری رہنا چاہیے۔

-مشاعرے

گزشتہ بار فورم کے ارکان کے بارے میں شعر کہنے اور بے تکوں کا مشاعرہ کافی مقبول ہوئے تھے۔ انہیں اس مرتبہ بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔ میری خواہش تو ہوگی کہ ایک باقاعدہ مشاعرہ بھی منعقد ہو لیکن اس پر عملدرآمد کا انحصار محفل ادب کے منتظمین پر ہے۔
 

arifkarim

معطل
یہ مشاعرہ والا آئیڈیا خوب ہے۔ نیز اس کچھ کوئز اور تفریحی تھریڈز بھی کھولے جا سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک آرکیڈ کا ٹورنامنٹ بھی منعقد کروایا جا سکتا ہے۔
اگر اس مرتبہ سالگرہ کے موقعے پر معقول تعداد میں اچھے مضامین کی اشاعت ہوتی ہے تو انہیں اکٹھا کرکے سالگرہ سپیشل کے نام سے ایک ای بک کی شکل میں بھی جاری کیا جا سکتاہے۔
 
میرے ذہن میں یہ آئیڈیا ہے کہ اگر تمام احباب اپنے سیل فون، ویڈیو کیمرے وغیرہ وغیرہ سے محفل کی سالگرہ اور محفل کے بارے میں مختصر تاثرات ریکارڈ کرواکر ایک جگہ جمع کریں اور پھر اسے کمپائل کرکے یوٹیوب پر اپلوڈ کیا جائے تو یہ بھی ایک طریقہ ہو سکتا ہے اس یادگار موقع پر اپنی شرکت کا، یا پھر سب اپنا اپنا الگ سے بھی ریکارڈ کروا کر اپلوڈ کر سکتے ہیں، جو بھی آسان ہون۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
ماشااللہ
وقت مناسب پر محفل اردو میرے پاس کمپیٹیبلٹی موڈ میں ہی سہی مگر کھلنے لگی ۔
ورنہ سالگرہ میں شرکت نہ کر سکنے کا افسوس رہتا ۔
منتظمین کرام اردو محفل مجھے بھی کویی ذمہ داری سونپ کر انگلی کٹا شہیدوں میں نام لکھوانے کا موقع دیں ۔
سدا مہکتا چہکتا رہے محفل اردو کا چمن ۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
خالی میز کرسیاں ہی نہیں لگانی، کھانے پینے کا بندوبست بھی کرنا ہے۔
 
عندلیب اپیا ابھی ذمہ داریاں سونپنے کا اسٹیج نہیں آیا۔ ابھی تو مشورے طلب کئے جا رہے ہیں اور خود سے بتانے کی باری ہے کہ اس سلگرہ پر آپ کیا اور کیسے شرکت کرنا چاہیں گی/گے۔
 

تیشہ

محفلین
میں نے بھی کچھ سوچا ہے محفل کی سالگرہ پے نئے کپڑے پہن کے ، تصویریں بنانے کا ۔ ۔۔
Dancing_Doll.gif
 

خواجہ طلحہ

محفلین
تو اب رائے لینے کی بجائے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے احباب کے گروپ تشکیل دے دینے چاہیں۔ اور اور اس گروپ کا ایک ایک لیڈر مقرر کردینا چاہیے۔ تاکہ کام تیز رفتاری سے مکمل ہوسکے۔ ویسے بھی صرف 9 دن ہی تو رہ گئے ہیں ہم لوگوں کے پاس۔
 
Top