صابرہ امین
لائبریرین
السلام و علیکمارباب اختیار سے گذارش ہے کہ جلد کوئی فیصلہ کرلیں کہ اصلاح سخن میں مبتدی پر پابندیاں لگانی ہیں یا نہیں۔ ہماری دعا ہے کہ خلیل بھائی کی اختلافی رائے سے سب متفق ہوجائیں تاکہ ہم بھی اپنی شاعری اصلاحِ سخن میں پیش کرسکیں جو اب تک ہم یہ سمجھ کر باز رہے ہیں کہ شائد اصلاحِ سخن میں گھسنے سے پہلے کوئی ابتدائی امتحان پاس کرنا پڑتا ہے۔ اگر فیصلہ ہوجاتا ہے کہ ایسی کوئی قدغن نہیں تو پھر پکا وعدہ کہ ہم اور دیگر مبتدیان اساتذہ کو زیادہ تنگ نہیں کریں گے بس روزانہ کے حساب سے فی مبتدی ایک شہہ پارہ اصلاحِ سخن میں پیش کیا کریں گے۔ نمونہ ملاحظہ فرمائیے بلکہ لگے ہاتھوں اصلاح بھی کردیجئے۔
منتظمین و محفلین
یہ پوسٹ پڑھ کر دل کو ایک دھکا سا لگا کہ ہم پر پابندی کی بات ہو رہی ہے ۔ ۔ یعنی اصلاح سخن میں مبتدی پر پابندی ۔ ۔ اس بات کا فیصلہ تو بلاشبہ آپ لوگوں نے ہی کرنا ہے مگر بحیثیت ایک نوآموز شاعرہ بس ایک نقطہءنظر یا التجا رکھنا چاہتے ہیں کہ شائد بہتوں کا بھلا ہو جائے ۔ ۔
محترم استاد محمد خلیل الرحمٰن کا کہنا بالکل بجا ہے کہ کسی بھی مبتدی (سائل) کو نہ روکا جائے ۔ ۔ یہ مبتدی علمی طور پر بہت مفلس ہوتے ہیں ۔ ۔ صحیح اور مخلصانہ رہنمائ کے بھوکے ۔ ۔ بھلا مفلس سے بھی پوچھا جاتا ہے کہ اپنے اثاثے ظاہر کرے( بخدا کسی سیاسی مفلس کی طرف اشا رہ نہیں ۔ ۔ یعنی میری لندن تو کیا ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ) ۔ ۔ اگر کوئ پہلے ہی مالامال ہو تو
آپ کی گلیوں میں آئے کیوں ۔ ۔ ۔
ہمارے بارے میں کوئ سخت رائے یا فیصلہ لینے سے پہلے اساتذہ کی بات کو اہم ماننے کی گذارش ہے ۔ ۔
اور خوشیوں کے موقوں پر تو دان کرنے کی بات ہونی چاہیے کہ مبتدیوں کی اور کیسے کیسے مدد کی جائے ۔ ۔ چھوٹوں کی طرف کیسے بڑا سا ہاتھ بڑھایا جائے مثلاََ اردو محفل کی اس سالگرہ کے موقع پر محمد وارث صاحب صابرہ امین بٹیا کو قافیہ اور ردیف کے اسباق دیں گے ۔ ۔ (لکھتے کے ساتھ ہی یہ کچھ چھیچھڑے سے کیوں نظر آرہے ہیں ۔ ۔ جاگتی آنکھوں سے خواب ۔ ۔ وارث صاحب جرات کی معافی ۔ ۔ ) اور لگے ہاتھوں فارسی بھی سکھا دیں گے ۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ (مزید چھیچھڑے ۔ ۔ )(اب تو ہم پر بین لگا ہی لگا ۔ ۔ کوئ بات نہیں ویسے بھی تو پابندی کے منصوبے بن رہے ہیں)
ہاں اساتذہ کی شاعری کا مطالعہ ہم خود ہی کر لیں گے۔ ۔ (اب ایسے گئے گذرے بھی نہیں)
امید ہے کہ ہماری رحم کی اپیل پرکوئ گرم فیصلہ کے بجائے کوئ نرم فیصلہ کیا جائے گا ۔ ۔
اور اس بات کو ہمارے دنیائے ادب کا آفتاب بننے تک بھول ہی جائیں تو کیا کہنے ۔ ۔
اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔ ۔ آمین