پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

سیما علی

لائبریرین
مجھے خشوع و خضوع بہت ہی پرمزاح اور لڑی کے حسب حال لگا تھا۔ پڑھ کر مزہ آیا۔ :)

عدنان بھائی کی یہ لڑی ہلکی پھلکی تھی سو پہلی بار پڑھنے میں شاید وہ توجہ نہ رہی۔ اسی لیے آپ نے توجہ سے 'خشوع خضوع' کے ساتھ دوبارہ پڑھا۔ پہلی دفعہ طبعیت میں وہ توجہ نہ تھی جو اسکے مکمل مزاح کو پا لیتی۔ :) اسی لیے دوبارہ توجہ کی۔ :)
سید رافع
عین نوازش آپ نے اصل نکتہ سمجھ لیا ۔ بات حقیقت میں یہی بات ہے عدنان صاحب کی تحریر انتہائ پرمزاح اور ہلکے پھلکے انداز مگر بڑے نیے آنے والے کے لیے اثر رکھتی ہے سو میں نے جب دوسری بار پڑھی تو بے حد لطف اندوز ہوئ اور ترنگ میں لکھ گیئ
 
سمجھ وہ سب بھی گئے ہوں گے لیکن محفل میں 'اردو ادب' کی خدمت کا جذبہ 'ادب عام' پر غالب آ ہی جاتا ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
سالگرہ پر تجاویز کی باری آئی تو سب 'چور سپاہی' اور 'تیرا شہید میرا شہید' کھیلنے نکل پڑے، ارے صاحبان نقیبی صاحب کا تھریڈ بھی تو پڑا ہے راہوں میں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
سالگرہ پر تجاویز کی باری آئی تو سب 'چور سپاہی' اور 'تیرا شہید میرا شہید' کھیلنے نکل پڑے، ارے صاحبان نقیبی صاحب کا تھریڈ بھی تو پڑا ہے راہوں میں۔ :)

میں ابھی یہی سوچ رہا تھا کہ یہ خبروں کا زمرہ کب معطل ہوگا؟ :)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
سالگرہ پر تجاویز کی باری آئی تو سب 'چور سپاہی' اور 'تیرا شہید میرا شہید' کھیلنے نکل پڑے، ارے صاحبان نقیبی صاحب کا تھریڈ بھی تو پڑا ہے راہوں میں۔ :)
میں ابھی یہی سوچ رہا تھا کہ یہ خبروں کا زمرہ کب معطل ہوگیا۔ :)
معطل کب ہوا پورے ذوق و شوق سے جاری ہے ارشاد ارشاد بلکہ مکرر ارشاد :glasses-cool::glasses-cool::glasses-cool::glasses-cool::glasses-cool:
 
محمداحمد

لائبریرین
معطل کب ہوا پورے ذوق و شوق سے جاری ہے ارشاد ارشاد بلکہ مکرر ارشاد :glasses-cool::glasses-cool::glasses-cool::glasses-cool::glasses-cool:

املے کی غلطی نہیں نہیں بلکہ ٹائپنگ مسٹیک کی وجہ سے "ہوگا" کو "ہوگیا" لکھ گیا۔:blush:اور سوالیہ نشان بھی ذہن میں ہی رہ گیا۔ :sad:

آپ کو بھی یہی لڑی ملی تھی، غلطی کرنے کے لئے۔:evil: ابھی آ جائیں گے مشکل مشکل ناموں والے املا انسپیکٹر ہاتھوں میں ہنٹر اور منہ میں پائپ لے کر۔ :worried:
 
سالگرہ پر تجاویز کی باری آئی تو سب 'چور سپاہی' اور 'تیرا شہید میرا شہید' کھیلنے نکل پڑے، ارے صاحبان نقیبی صاحب کا تھریڈ بھی تو پڑا ہے راہوں میں۔ :)

میں ابھی یہی سوچ رہا تھا کہ یہ خبروں کا زمرہ کب معطل ہوگا؟ :)

حضرات ایک لڑی سے بات نہیں بنے گی۔ مزید کمک درکار ہے۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
املے کی غلطی نہیں نہیں بلکہ ٹائپنگ مسٹیک کی وجہ سے "ہوگا" کو "ہوگیا" لکھ گیا۔:blush:اور سوالیہ نشان بھی ذہن میں ہی رہ گیا۔ :sad:

آپ کو بھی یہی لڑی ملی تھی، غلطی کرنے کے لئے۔:evil: ابھی آ جائیں گے مشکل مشکل ناموں والے املا انسپیکٹر ہاتھوں میں ہنٹر اور منہ میں پائپ لے کر۔ :worried:
اردو محفل پہ سیاسی نامہ عروج پہ ادبی نامہ کم و بیش۔
جب بھی کبھی آن لائن ہوئی بس سیاست۔۔۔۔۔افففففففففف
 
زیک

مسافر
معلوم نہیں کچھ محفلین یہ گلہ کیوں کر رہے ہیں کہ ادبی زمرات میں کچھ شامل نہیں کیا جا رہا حالانکہ وہاں دھڑا دھڑ نئی لڑیاں بن رہی ہیں۔ اصلاح سخن میں
 
نبیل

تکنیکی معاون
سالگرہ پر تجاویز کی باری آئی تو سب 'چور سپاہی' اور 'تیرا شہید میرا شہید' کھیلنے نکل پڑے، ارے صاحبان نقیبی صاحب کا تھریڈ بھی تو پڑا ہے راہوں میں۔ :)
ایک آئیڈیا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک ہی تعزیت کا تھریڈ کھول لیا جائے تاکہ ہرفوتیدگی کے لیے الگ تھریڈ کھولنے کی بجائے اسی میں سب کی تعزیت کر لی جائے۔
ایک قریبی عزیز ایک مرتبہ کسی فوتیدگی پر افسوس کرنے کے لیے کہیں گئے تو انہیں کچھ طویل اور دشوار سفر سے گزرنا پڑا۔ واپسی پر کہنے لگے کہ بھئی آئندہ جو فوت ہونے والے ہیں ان کا افسوس بھی ابھی کیے دیتے ہیں، بار بار نہیں آ سکتا۔ o_O
 
زیک

مسافر
شاید اسی دھڑا دھڑ نے ہی ناک میں دم کیا ہوا ہے۔ :)
کچھ تجاویز:
  • اصلاح سخن میں فی رکن ریٹ لمٹنگ یعنی ایک رکن دن میں صرف ایک ہی غظم پر اصلاح لے سکے
  • سیاست و مذہب کے زمروں میں کل ریٹ لمٹنگ کہ 24 گھنٹوں میں لڑیوں یا مراسلوں کی تعداد کنٹرول میں رہے
  • دعا و درود و اذکار کے زمرے کو حذف کر دیا جائے کہ وہ محض کاپی پیسٹنگ کا شکار ہے
  • محفل میں پوسٹ کا سائز بہت بڑا ہو سکتا ہے۔ یہ لائبریری کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ چونکہ لائبریری پر کوئی کام نہیں ہو رہا اس لئے اسے اب کم کیا جائے تاکہ شیطان کی آنت والی کاپی پیسٹ سے نجات ملے
  • محفل پر بہت زیادہ زمرے ہیں۔ ان میں سے کم از کم آدھے مستقل مقفل کر دیئے جائیں۔
  • جو رکن واٹس ایپ سے کاپی پیسٹ کرے اسے پہلی بار ایک دن، دوسری بار ایک ہفتہ اور تیسری بار مستقل معطل کر دیا جائے
 
نبیل

تکنیکی معاون
اسی گرامر ناتزی کے لقب سے بچنے کے لئے ہر آدمی چشم پوشی سے کام لیتا ہے ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ زبان کی بنیادی اغلاط کی نشاندہی اور تصحیح کرنا بہت ضروری ہے۔ اس ڈیجیٹل دور میں کتابیں اور اخبار و رسائل پڑھنے کا رواج کم ہوتا جارہا ہے اور نئی نسل میڈیا اور انٹر نیٹ ہی سے زبان سیکھ رہی ہے۔ اردو محفل پرآنے والے اکثر نووارد رکنیت اختیار کرنے کی بڑی وجہ یہی بتاتے ہیں کہ اس محفل میں اردو کا معیار بہت اعلیٰ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ۔ لیکن اگر اس معیار کو تادیر برقرار رکھنا ہے تو اس کے لئے کچھ اقدامات تو کرنے پڑیں گے ۔ میرا مشاہدہ تو یہ ہے کہ پچھلے دو سالوں میں بتدریج یہ حال ہوگیا ہے کہ ادب کے زمروں میں نئے اراکین جو نثر اور نظم پیش کرتے ہیں ان میں اکثر و بیشتر گرامر اور املا کی بنیادی اور فاش غلطیاں ہوتی ہیں ۔ اور بے چارے قارئین مجبوراً بنظرِ حوصلہ افزائی یہ اغلاط نظرانداز کرکے تحریر پر ستائشی تبصرے بھی لکھتے ہیں ۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو خدشہ ہے کہ چند سالوں میں اردو محفل کا معیارمتاثر ہوجائےگا اور اسے دوسری ویبگاہوں پر جو فوقیت حاصل ہے ، خاکم بدہن ، وہ نہ رہے گی ۔ اگر اسپیل چیکر اس مسئلے کا علاج ہے تو کمپیوٹر کے ماہرین احباب سے التجا ہے کہ براہِ کرم اس پر توجہ دیں ۔

برادرم ظہیر، سپیل چیکر اس مسئلے کا صرف جزوی حل ہے۔ لیکن جہاں تک ادبی زمرے میں پوسٹ کرنے کا تعلق ہے تو یہاں میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں کہ نثر اور نظم کی شراکت میں گرامر اور املا کے معیار کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ کافی عرصہ قبل ہم نے تکنیکی مضامین پوسٹ کرنے کے لیے ایک نظام وضع کیا تھا جس کے تحت کوئی بھی تکنیکی مضمون پبلک ویو میں آنے سے پہلے موڈریشن کیو میں جاتا تھا، اور متعلقہ مدیر کی منظوری کے بعد ہی نظر آتا تھا۔ یہ نظام تکنیکی مضامین کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ ایسا ہی سسٹم ادبی سیکشن میں بھی وضع کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اصلاح سخن فورم میں پوسٹ کرنے والے غالبا مختلف سطح کی مہارت رکھنے والے لوگ ہیں۔ ان میں اگر کچھ عروض کی شدھ بدھ رکھے ہیں تو چند شاید بالکل نوآموز بھی ہیں۔ ان سب کو ایک ہی زمرے میں رکھنا بھی مناسب نہیں ہے۔ ایک مرتبہ محمد یعقوب آسی صاحب نے بھی اس سلسلے میں کچھ کہا تھا۔ بہرحال اس کے بارے میں شعبہ ادب کے ذمہ دار بہتر جانتے ہوں گے۔
 
Top