فرقان احمد
محفلین
زیادہ گہری بات نہیں ہے صاحب! اس لڑی کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ ہمیں ہر اس کلیے، قاعدے، ضابطے، طریقے یا جگاڑ سے آگاہ فرمائیں جو کہ اردو فورم کے استعمال سے متعلق ہے۔ مثال کے طور پر، ہمارے ساتھ یہ المیہ رہا کہ اگر ہم غلطی سے کسی مراسلے سے اقتباس لے لیتے تو وہ اقتباس لڑی در لڑی ہمارے ساتھ سفر میں رہتا، چاہے ہم اس سے بوجوہ جان چھڑا رہے ہوتے، تاہم ہم پر چند روز قبل منکشف ہوا کہ اس بلائے ناگہانی سے جان چھڑانے کا سادہ سا نسخہ یہ ہے کہ 'اقتباس' پر محض ایک بار مزید کلک کرنے سے یہ بار کاندھوں سے اتر جاتا ہے۔ آپ کو بھی اردو محفل میں کسی مسئلے کا سامنا رہا ہو یا کسی مسئلے سے چھٹکارا ملا ہو تو یہاں اس لڑی میں ہمیں اس حوالے سے آگاہ فرمائیے ۔۔۔