اردو محفل کے اسرار و رموز

۱) سرورق پر کچھ آن لائن محفلین کا اسٹیٹس ہمیشہ یہ رہتا ہے: ’’پورٹل دیکھتے ہوئے سرورق‘‘ یہ ہمیشہ کی استقامت کیسے حاصل ہوتی ہے؟
۲) کچھ محفلین آن لائن ہوتے ہیں مگر شو نہیں ہوتے۔ کیوں بھلا؟؟؟
۳) کچھ محفلین نہ جانے کیا کیا کرتے پھر تے ہیں مگر ان کی حرکات شو نہیں ہوتیں۔ بس یہ لکھا نظر آتا ہے: ’’ان صاحب کو پایا گیا چند منٹ قبل‘‘ چند منٹ قبل کے یہ کرتوت کیسے چھپائے جاتے ہیں؟؟؟
۴) کچھ محفلین کے تو یہ بھی لکھا نظر نہیں آتا ۔ خدا ہمارا اعمال نامہ بھی گناہوں سے ایسا ہی بلینک کردے۔ مگر یہ کرشمہ سازی کیا ہے؟؟؟
۵) کچھ محفلین کو آخری مرتبہ کب دیکھا گیا، یہ معلوم ہی نہیں ہوتا۔نہ جانے موصوف کب راہِ فرار اختیار کرگئے۔ کچھ تو اتا پتا معلوم رہے!!!

اس پوسٹ کو اتنا پھیلاؤ کہ منتظمین تک پہنچ جائے اور اس کا جواب آجائے۔ ورنہ سخت وبال پڑے گا اور ہر رات کو خواب میں ناپسندیدہ سیاست دان ہمیشہ الیکشن جیت کر سینے پر مونگ دَلتے نظر آیا کریں گے!!!
غالباً تمام سوالات کا جواب یہاں موجود ہے۔
 

سید عمران

محفلین
نمبر ۴ کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔۔۔
فی الحال تو اسٹیٹس نظر آرہا ہے سرورق دیکھتے ہوئے۔۔۔
یہ بھی نظر نہ آئے!!!
 
آخری تدوین:
نمبر ۴ کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔۔۔
فی الحال تو اسٹیٹس نظر آرہا ہے سرورق دیکھتے ہوئے۔۔۔
یہ بھی نظر نہ آئے!!!
آپ نے ایسی کون سے لڑیاں دیکھنی ہیں جو آپ نہیں چاہتے کہ کسی کو آپ کی حرکتوں کا پتہ چلے ۔
 

میم الف

محفلین
میرا تو حال یہ ہے کہ کئی سالوں سے محفل میں ہوں لیکن آئے روز کوئی نیا فیچر سامنے آتا ہے۔
محفل کے اسرار و رموز جاننے کے لیے تحقیق و تدقیق شرط ہے :)
 
آخری تدوین:

یاسر حسنین

محفلین
اسرار و رموز جاننے والے ذرا مجھے بتائیں کہ محفل میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے... پہلے ٹیکسٹ سیلیکٹ کرنے پر اقتباس یا جواب کا آپشن آتا تھا اب نہیں آتا.... اسی طرح اب سادہ ایڈیٹر آ رہا ہے اوپر آپشن نہیں آ رہے
 

جاسم محمد

محفلین
اسرار و رموز جاننے والے ذرا مجھے بتائیں کہ محفل میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے... پہلے ٹیکسٹ سیلیکٹ کرنے پر اقتباس یا جواب کا آپشن آتا تھا اب نہیں آتا.... اسی طرح اب سادہ ایڈیٹر آ رہا ہے اوپر آپشن نہیں آ رہے
فائر فاکس میں چیک کریں۔
 

سید عمران

محفلین
اسرار و عجائب کی اس دنیا کے دو پراسرار اسرار۔۔۔

سرورق پر موجود ’’فی الوقت آن لائن اراکین‘‘ میں موجود کسی رکن پر کلک کریں تو یہ صورت حال ہوتی ہے:

ایک رکن ہیں جب ان کو کلک کرو، یعنی ان کے نام کو، تو ہمیشہ یہ لکھا نظر آتا ہے ’’صاحب بہادر لڑی دیکھتے ہوئے‘‘
اب یہ کون سی لڑی دیکھتے ہیں آج تک معلوم نہ ہوسکا۔ ہم نے صرف ’’لڑی‘‘ نام کی لڑی بھی سرچ کرکے دیکھی، مگر نتیجہ لاحاصل۔کاش اس خفیہ لڑی کے بارے میں کوئی ہمیں بھی آگاہ کرے جسے یہ صاحب مدتوں سے دیکھتے چلے آرہے ہیں اور اس کے مطالعہ میں اس قدر منہمک ہیں کہ کسی اور کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے۔۔۔

اسی طرح ایک اور موصوف ہیں جب ان کو دیکھو وہ ’’سرورق دیکھتے ہوئے‘‘ ملیں گے۔۔۔
جانے اتنے برسوں سے سرورق میں کس چیز کی تلاش ہے جو آج تک نہ مل سکی۔ ان کی اس اولو العزمی کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ مقصد کے حصول تک وہ سرورق دیکھنے کے علاوہ کچھ اور نہ کریں گے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
ایک اور اسرار۔۔۔
ابھی ہم مراسلہ لکھ کر ارسال بھی نہیں کرتے کہ محفل کے ایک پراسرار رکن کی ریٹنگ پہلے سے موجود ہوتی ہے۔۔۔
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟؟؟
:nailbiting::nailbiting::nailbiting:
 
آخری تدوین:
Top