اٹھارہویں سالگرہ اردو محفل کے حوالے سے آپ کی خواہش

میری تو یہ خواہش ہے کہ افتخار راجہ، شازیہ اشرف ، ماورا ، سیدہ شگفتہ ، ظفری ، منہاجین ، شارق مستقیم ، اور وہ تمام ساتھی واپس آجائیں جن کے ساتھ میری چونچیں لڑتی تھیں ، عارفین (یا شاید جاسم) ، فواد اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹیا ، ہم پھر سے یہاں پر تباہی پھیریں بات بے بات ایک دوسرے کو چبھتی ہوئی لگائیں اور ایک دوسرے کی دھول اڑائیں ۔ کیا 1856 کا مشاعروں والا ماحول بنایا ہوا ہے ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بات تو واقعی ہمیں بھی رنجیدہ کر گئی۔چلو اب بھاگ کے حلوائی کی دکان پہ جاؤ اور غم کو غلط کرو۔
حلوائی کی دکان 35 کلو میٹر دور ہے۔ اور یہماری سبز بھوتنی بھی آج کل بے مروتی دکھا رہی ہے :cry:
اسی لیے تو کہانی ہی چار لفظوں میں ختم کر دی تھی کہ
ساری خواہشیں مر گئیں
بس آپ کے پوچھنے پر چار جملے مزید بڑھا کر غم غلط کر لیا۔
ہائے جلیبیاں۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میری تو یہ خواہش ہے کہ افتخار راجہ، شازیہ اشرف ، ماورا ، سیدہ شگفتہ ، ظفری ، منہاجین ، شارق مستقیم ، اور وہ تمام ساتھی واپس آجائیں جن کے ساتھ میری چونچیں لڑتی تھیں ، عارفین (یا شاید جاسم) ، فواد اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹیا ، ہم پھر سے یہاں پر تباہی پھیریں بات بے بات ایک دوسرے کو چبھتی ہوئی لگائیں اور ایک دوسرے کی دھول اڑائیں ۔ کیا 1856 کا مشاعروں والا ماحول بنایا ہوا ہے ۔
اور آپ غدر بر پا کرنے کے در پے ہیں ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ماوراء کو محفل چھوڑے درجن سال ہو گئے یہ تو ان صاحب کے محفل پر آنے سے پہلے کی بات ہے۔
زیک یہ ذکر خیر ظفری اور
فہیم کرتے رہے ہم نے ازراہ مذاق انکا نام لیا کیونکہ بار بار بحریہ ٹاؤن کا ذکر ٹکرا تھا کانوں سے۔۔۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اتنا فاصلہ تو نیویارک میں دو دن میں چل لیا تھا۔
یعنی کہ ہم بھی چل کر جائیں اور جلیبیاں کھائیں اس سے بہتر نہیں کہ ایک بار پھر سے شہد کی مکھیوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالیں ۔ اور کسی عیادت کو آنے والے سے جلیبیوں کی فرمائش کر دیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو علم ہے کہ آواز دوں گا تو فوراً پہنچ جائیں گے لیکن روزانہ کے اعتبار سے کچھ گوشہ نشینی میں ہیں۔
گوشہ نشینی کا یہ عالم اس لیے ہے کہ کہیں تو کچھ دل جلانے والی باتیں ہی لکھیں گے۔۔۔۔ سو چپ ہیں۔۔۔ اچھی کوئی بات کوئی خبر ذہن میں آئے تو دل بھی بہلے۔۔۔ ویسے اچھی خبر یہ ہے کہ آج رضا علی عابدی صاحب نے فیس بک پر اپنی نئی کتاب بیگم سمرو کا ذکر کیا ہے۔۔۔۔ ارادہ یہ ہے کہ پہلی فرصت میں ہی پڑھ ڈالوں۔۔۔
 
Top