ہادیہ
محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
کیا حال ہیں سب محفلین کے؟ امید ہے صحت و ایمان کی بہترین حالت میں ہونگے۔۔۔ سب سے پہلے اس تھریڈ میں آنے والے ہر محفلین کو میری طرف سے خوش آمدید
اور آنے والے ہر ممبر کے لیے پھولوں کا تحفہ۔۔۔
اردو محفل کی بارہویں سالگرہ کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں اور سب ممبر جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں ۔ سوچا تھوڑا سا حصہ میں بھی ڈال دوں
جناب۔۔۔ یہ تھریڈ اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ یاد کروا سکوں کہ سالگرہ کا آغاز روایتی انداز میں کیک کاٹنے کی رسم سے کیا جاتا ہے۔۔ مگر اس سے پہلے اردو محفل کو سجاتے ہیں ۔۔ کیاخیال ہے محفلین۔۔
ہم سجائیں گے پھولوں اور غباروں سے۔۔۔
اب جناب۔۔۔۔ کیک لانا چاہیئے نا۔۔۔لے آؤ بھئی لے آو۔۔۔ کیک بھی لے آؤ۔۔ اتنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سارے محفلین ہیں تو کیک بھی بڑا ہونا چاہیئے نا۔۔یہ لیں جی کیک آگیا
دو بھائی کیک اٹھا کر لاتے ہوئے۔۔۔ اب پوچھنا منع ہے کیک لا کون کون رہا ہے
ارے ارے۔۔۔ سب آرام سے کھائیں۔۔۔ اتنا گندہ منہ نہیں بنانا کھاتے ہوئے۔۔۔ ایسا کچھ۔۔۔
کیک تو کھا لیا سب نے۔۔اب اتنے سارے برتن کون دھوئے گا
آخر میں سب محفلین اور اس خوبصورت سی محفل کے لیے بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں۔۔۔ اللہ پاک سے دعا ہے اس محفل کی رونق ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔۔۔آمین ثم آمین۔
آپ سب کی تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ۔۔
مجھے تھریڈ بنانا نہیں آتا۔۔۔ میری پہلی کوشش۔۔سالگرہ کے موقع پر