محمداحمد
لائبریرین
بہت شکریہ جو صبح صبح ان کا دیدار کروا دیا۔
اب اللہ خیر ہی کرے۔
اے غافل انسان۔۔۔۔۔ جب پرندے بھی ناشتہ کر کے اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ اور ان کے بچے بھی صبح کا چوگا لیکر اپنے گھونسلوں میں سکون سے پدھارے ہیں۔۔۔ اس وقت کا صبح سویر منہ اندھیر کا نام دینا۔۔۔۔ کہاں کی شرافت ہے۔۔۔ ہائے۔۔۔ وہ دن جب فجر سے پہلے آنکھ نہ کھلتی تھی تو بزرگان اسے تاخیر میں شمار کرتے تھے۔۔۔بہت شکریہ جو صبح صبح ان کا دیدار کروا دیا۔
اب اللہ خیر ہی کرے۔
نیرنگِ خیال اردو محفل کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ محفلین ان کی شوخ و شنگ تحریروں کو بہت دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ اردو محفل کے پرانے ساتھیوں میں سے ہیں ۲۰۱۲ء میں محفل میں شریک ہوئے اور اب تک اٹھارہ ہزار سے زیادہ مراسلے تحریر کرچکے ہیں۔
نین بھیا کا کام A++ ہے بلکہ سپرُ سے بھی اُوپر کی کوئی کیٹیگری ہے ۔۔۔۔۔اللّہ اپنی امان میں رکھے۔۔۔۔۔
نین بھائی کی تمام تر تحریریں واقعی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ اور نین بھائی محفل کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔
عزیزو!!!حقیقت یہ ہے کہ مزاح کے سلسلے میں آپ کو ذہنِ رسا ودیعت ہوا ہے اور لکھنے کا ڈھنگ سونے پر سہاگہ۔ یہ ایک اچھے مزاح نگار کی خصوصیت ہے کہ روزمرہ کی عام سی سادہ اور سنجیدہ باتوں کی تہہ میں بھی نہ صرف شگفتہ پہلو تلاش کرلیتا ہے بلکہ وہ پہلو اپنے قارئین کو بخوبی دکھابھی دیتا ہے ۔ آپ کے قلم میں روشنائی کے بجائے زعفران استعمال ہوئی ہے!
اے غافل انسان۔۔۔۔۔ جب پرندے بھی ناشتہ کر کے اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ اور ان کے بچے بھی صبح کا چوگا لیکر اپنے گھونسلوں میں سکون سے پدھارے ہیں۔۔۔ اس وقت کا صبح سویر منہ اندھیر کا نام دینا۔۔۔۔ کہاں کی شرافت ہے۔۔۔ ہائے۔۔۔ وہ دن جب فجر سے پہلے آنکھ نہ کھلتی تھی تو بزرگان اسے تاخیر میں شمار کرتے تھے۔۔۔
عمران بھائی آپ کی ذہانت کا قائل ہوتا جا رہا ہوں۔۔۔۔ دوسروں پر ڈال کر نکل لیے کہ کل کلاں یہ تعریفیں جھوٹی بھی ثابت ہوئیں تو کہوں گا کہ دیکھو! میں تو اس وقت بھی یہی سوچ رہا تھا کہ یہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔عزیزو!!!
ہمارے کہنے کو بھی کچھ چھوڑ دیا ہوتا۔۔۔
سب نے اتنی اعلیٰ پائے کی تعریفیں کیں کہ اب ہمارا کچھ کہنے سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہوگا۔۔۔
بہت خوب نین بھائی!!!
وہ بچوں کے لیے بریک لی تھی۔ اب تک تو دوبارہ نکل گئے ہوں گے۔۔۔غافل تجھے نیرنگ یہ دیتا ہے منادی
ویسے پرندوں کو بھی چاہیے کہ ڈھنگ سے کام کریں۔ آدھی چھٹی میں ہی گھر کو نہ لوٹ جائیں۔
وہ بچوں کے لیے بریک لی تھی۔ اب تک تو دوبارہ نکل گئے ہوں گے۔۔۔
نجانے ان پرندوں کو صبح صبح کیا آفت آگھیرتی ہے۔ خاص کر کوّے جو صبح صادق کا بھی انتظار نہیں کرتے، تہجد ہی کو بیدار ہوجاتے ہیں۔ لیکن یہ ’’لوگ‘‘ آخر ایسا کیوں کرتے ہیں۔ نہ انہیں دفتر جانے کی فکر، نہ کارخانے چلانے کی ٹینشن، نہ دوکان کھولنے کی دُھن۔ پھر سویرے سویرے ایسی کیا افتاد آن پڑتی ہے جو چین سے سوتے ہیں نہ سونے دیتے ہیں۔ویسے پرندوں کو بھی چاہیے کہ ڈھنگ سے کام کریں۔ آدھی چھٹی میں ہی گھر کو نہ لوٹ جائیں۔
اور اگر سچ ثابت ہوئیں تو انگلی کٹا کر شہیدوں میں اپنا نام تو آل ریڈی شامل ہی ہے!!!عمران بھائی آپ کی ذہانت کا قائل ہوتا جا رہا ہوں۔۔۔۔ دوسروں پر ڈال کر نکل لیے کہ کل کلاں یہ تعریفیں جھوٹی بھی ثابت ہوئیں تو کہوں گا کہ دیکھو! میں تو اس وقت بھی یہی سوچ رہا تھا کہ یہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔
بہت شکریہ بہت محبت
نجانے ان پرندوں کو صبح صبح کیا آفت آگھیرتی ہے۔ خاص کر کوّے جو صبح صادق کا بھی انتظار نہیں کرتے، تہجد ہی کو بیدار ہوجاتے ہیں۔ لیکن یہ ’’لوگ‘‘ آخر ایسا کیوں کرتے ہیں۔ نہ انہیں دفتر جانے کی فکر، نہ کارخانے چلانے کی ٹینشن، نہ دوکان کھولنے کی دُھن۔ پھر سویرے سویرے ایسی کیا افتاد آن پڑتی ہے جو چین سے سوتے ہیں نہ سونے دیتے ہیں۔
اگر آپ کہیں کہ میاں تمہیں ان کی کیا پڑی تم اپنی نبیڑو، انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو۔ تو ہم آپ کے کہنے میں ہرگز نہیں آنے والے۔ ارے کیسے انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں۔ کیا انہوں نے ہمارا حال تباہ کرنے میں کوئی کسر چھوڑی ہے؟ دن بھر کاروبار کی تھکان، شام سے رات تک بیوی بچوں کی بے تکان۔ اب جو ذرا کمر سیدھی کرنے لیٹیں اور آنکھ لگ جائے تو کھڑکی کے پار لگے جامن کے درخت پر یہ دل جلے رین بسیرا کیے پڑے رہتے ہیں۔ ابھی سوتے ہوئے چار گھڑی نہیں بیتتی کہ کوؤں کی کائیں شروع۔ ایک چپ ہوتا تو دوسرے کا بے سرا راگ شروع، وہ چپ ہوتا تو ان کا سردار اسٹارٹ۔ اور اسے چپ کرانے کے لیے اس کی زوجہ غیر محترمہ کا وارم اپ۔
اب ہم تکیہ میں سر دئیے، کان چھپائے، کبھی اِس کروٹ کبھی اس کروٹ۔ لیجیے ابھی اندر سبھا کی اس محفل کے راگ رنگ کا رنگ پھیکا بھی نہ پڑ پاتا کہ چڑیوں کی چوں چوں شروع۔ کوّے تو پھر بھی سولو پسند ہیں مگر چڑیاں ہمیشہ کورس میں گاتی ہیں۔ ابھی سورج صحیح طریقہ سے طلوع ہونے پر غور ہی کررہا ہوتا ہے کہ یہ بغیر سوچےسمجھے عظیم الشان شور برپا کردیتی ہیں۔
اب آپ ہی بتائیے معصوم نظر آنے والے ان پرندوں کے اس ہنگام ہائے کرم گستری کے بعد جب طبیعت پر کسل مندی چھائی رہے اور دفتر جانے میں دیر ہوجائے تو باس کو ناروا ناراض ہونے کا کیا حق ہے؟؟؟
گواہی کے لیے آپ بھی آئیں گے نا؟؟؟
کوئی بات نہیں۔۔۔بالکل!
لیکن میں چشم دید گواہ نہیں بن سکتا ۔ کہ مذکورہ اوقات میں آنکھوں پر سے پپوٹے سرکانا کافی مشکل کام ہے۔
ہماری مجال کہ ہم آپ کی حوصلہ افزائی کریں؟ یہ تو واضح تعریف، پذیرائی، پسندیدگی، ستائش اور اسی قسم کے جتنے بھی الفاظ آپ کی لغت میں ہیں، وہ سب ہیں.آپ کی حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں لاریب۔۔۔
بالکل نہیں پوچھیں گے.ان الفاظ کا تلفظ نہیں پوچھنا کیوں کہ وہ مجھے بھی نہیں آتا۔
خیر۔ یہ شارٹ کٹ کافی ہے۔ تعریف ہی کر لیتا ہوں۔نیرنگ کے قلم سے | اردو محفل فورم (urduweb.org)
آپ جیسا کہاں کوئی لکھ سکا ہے عزیزو!!!
ہمارے کہنے کو بھی کچھ چھوڑ دیا ہوتا۔۔۔
سب نے اتنی اعلیٰ پائے کی تعریفیں کیں کہ اب ہمارا کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہوگا۔۔۔
بہت خوب نین بھائی!!!
ہائیں۔۔۔آدمی بے نظیر ہوتے ہیں
تو بلاول دیکھ لیں اوپر سے اُس دن جلسے میں ہنسا ہنسا کے پیٹ میں درد کر دیا فرما رہے تھے ہائیں۔۔۔
ہم تو آج تک عورت دیکھتے آئے ہیں!!!