اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

ظفری

لائبریرین
شششش ۔۔۔ شمشاد بھائی ! دوستوں کی باتیں تو راز میں رکھتے ہیں نا ! ۔۔۔ :wink:
ویسے جو آپ نے شاعری کی وجہ بیان کی ہے اب وہ نہ ہو تو واقعی سوچنے کی بات ہے پھر ۔۔۔ :wink:
 
اعجاز اختر نے کہا:
میں نے ہی اب دیکھا ہے۔ جزاک اللہ خیر محب۔ ،گر احترام کی وجہ سے مزا نہیں آیا۔ وہ اپنی جگہ پر، مگر کیا شگفتگی سے دامن چھڑایا جا سکتا ہے؟ میں نے اللہ میاں کے مہمان میں ہی لکھا تھا کہ کیا ہم سنجیدہ ہو سکیں گے؟ کہ یہ وہ بس ہے کو ہمیشہ مِس ہو جاتی ہے۔ لیکن تم مِس کر ہی گئے۔
جذبات کا بہر حال شکریہ۔ اور محب کا ہی نہیں ، اس تانے بانے میں بھی جو میرے آس پاس لوگوں نے جال بنا ہے، اس کے گھیرے میں فی الحال خوش ہو رہا ہوں۔
میری ٹائپو کا ذکر بھی ضرور کرنا تھا۔ کل اپنی ہی ایک پوسٹ میں “لوگوں“ کو “لقگقں“ پڑھ کر جب اپنی غلطی پر غور کیا تو خود خوب ہنسا!!!!

شکریہ اعجاز صاحب ، میں نے کوشش تو بہت کی مگر یقین جانیں کہ احترام کو ایک طرف نہ رکھ سکا جس کے لیے میں صرف آپ سے شرمندہ ہوں۔ آپ کا کہنا بالکل صحیح ہے کہ شگفتگی سے ہم دامن نہیں چھڑا سکتے خاص طور پر جب وہ لائبریری کی باس بھی ہو۔ :lol:

میں نے کچھ کچھ ہمت کی ، ظفری کی اصلاح پر مگر زیادہ کی ضرورت ہے اس کا مجھے بھی احساس ہے مگر جیسا کہ شگفتہ نے بھی کہا کہ ابھی حق ادا نہیں ہوا تو یہ قرض رہا مجھ پر جو اہم ممبران پر دوبارہ لکھ کر ادا کروں گا۔ اگلی دفعہ آپ کی ٹائپو کا خاص‌ خیال رکھوں گا :)
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی میں آپ سےمتفق ہوں، لیکن اس کا کوئی حل بھی تو ہو گا، اب اس کے بغیر گزارہ بھی تو نہیں۔ :wink:
 
شمشاد نے کہا:
میرے خیال میں تو کھل کھلا کے لکھیں، بعد میں اگر ضرورت پڑی تو قیصرانی سے معذرت کی مہر ادھار لیکر استعمال کر لیں۔ :wink:

فکر نہ کریں شمشاد ، کھل کر ہی لکھ رہا ہوں اور قیصرانی کی معذرت کی جگہ قیصرانی کو ہی آگے کر دیں گے :wink:
 
ظفری نے کہا:
بہت خوب محب میاں ۔۔۔ بہت صیح جا رہے ہو ۔۔۔ اللہ تمہارے قلم کو اور نکھار اور زور دے ۔ تمام ممبران کے بارے میں تمہاری معلومات انتہائی گرانقدر کے علاوہ انتہائی محنت کا منہ بولتا آئینہ بھی ہیں اور اندازِ تحریر اُس سے بھی اعلیٰ ہے ۔
میں ویسے بھی تم کو پتا نہیں کیا کیا معلومات فراہم کر چکا ہوں ۔ :wink:
اور ہاں محترم اعجاز صاحب آج بھی میرے اُستاد ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اورمیں اُن کی دل سے عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ میں آج کل اپنی کچھ مصروفیات کی بناء پر شعروشاعری کی طرف سے کچھ عرصے کے لیئے دوری اختیار کی ہوئی ہے اور محترم اُستاد اعجاز صاحب نے تو میری اتنی حوصلہ افزائی کی ہوئی ہے کہ مجھے اپنے تخلیقات بذریعہ میل بھیجنے کا بھی کہا ہوا ہے ، مگر اب تک میں یہ بھی نہیں کرسکا کہ کچھ مصروفیت آڑے آئے ہوئی ہیں ۔

تمہارے معلومات ابھی تک میں استعمال تو نہیں کرسکا مگر امید ہے کہ اور کہیں نہ سہی تمہارے متعلق تو ضرور استعمال ہوجائے گی :wink:
تم اتنا اچھا لکھتے ہو کہ دل چاہتا ہے کہ اور لکھنے کی فرمائش کروں مگر جب فرمائش کرو تو پتہ نہیں کیسا لکھنے لگتے ہو ، کچھ سمجھ نہیں آتی تمہاری :lol:

اعجاز صاحب کی شاگردی بھی وہ اعزاز ہے جو تمہارے حصہ میں آیا اور تم نے اس سے فائدہ بھی اٹھایا ، کاش ہمیں بھی تک بندی کرنی آتی ہوتی تو اصلاح کے بہانے پوری غزلیں اعجاز‌ صاحب سے لکھوا لیا کرتے :)

مصروفیت آج کل کس کا نام رکھا ہے تم نے جو بار بار آڑے آ جاتی ہے ۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
تم اتنا اچھا لکھتے ہو کہ دل چاہتا ہے کہ اور لکھنے کی فرمائش کروں مگر جب فرمائش کرو تو پتہ نہیں کیسا لکھنے لگتے ہو ، کچھ سمجھ نہیں آتی تمہاری :lol:
:
ہاں یار ۔۔۔ میرے ساتھ یہی ایک مسئلہ ہے ۔ جب میں لکھتا ہوں تو صیح لکھ دیتا ہوں مگر جب کوئی فرمائش کرے تو پتا نہیں کیا ہوجاتا ہے ۔ ِ

کاش ہمیں بھی تک بندی کرنی آتی ہوتی تو اصلاح کے بہانے پوری غزلیں اعجاز‌ صاحب سے لکھوا لیا کرتے :)
بس یار ۔۔۔ اپنا اپنا نصیب ہے ۔

مصروفیت آج کل کس کا نام رکھا ہے تم نے جو بار بار آڑے آ جاتی ہے ۔
یہ اُسی کا نام ہے جو کچھ روز پہلے تمہارے کنے تھی ۔۔۔ :lol: :wink:
 

ظفری

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
سنا ہے کہ حور ہے کوئی۔ اب حور کے ساتھ ظفری کیسا لگتا ہوگا، یہ سب کے اپنے اپنے تخیل پر چھوڑ دیتے ہیں :lol:
قیصرانی
سب کے تخیل کو چھوڑو اپنی بات کرو ۔۔۔۔۔ کہ تمہیں “ شادی دفتر “ میں ‌سب پہلے ہی حور کے ساتھ دیکھ چکے ہیں ۔ :wink: :lol:
 

ماوراء

محفلین
بہت زبردست محب۔ بہت اچھا لکھا ہے۔ ظفری والی کہانی مزے کی ہے۔ :lol:

منفرد رکن کو کہیں نہ بخشنا۔ ویسے پاکستانی کا منفرد رکن کے بغیر لکھا ہے کیا۔ جو ابھی تک پاکستانی نے رپلے نہیں کیا۔ :wink:
 
میں جب نیا نیا آیا تھا فورم پر تو میں نے ظفری کی پوری کہانی اور اعجاز صاحب کے پیغامات پڑھے تھے اور مدت سے آرزو تھی کہ اس پر بات ہو کبھی ، اب جا کر یہ آرزو پوری ہوئی۔

منفرد رکن کو ابھی تک تو بخشا ہوا ہے مگر آگے جا کر نہیں بخشوں گا :lol:
 

ماوراء

محفلین
ویسے انتظار کرنا مجھے آتا نہیں ہے۔ لیکن اپنے بارے میں کھری کھری سننے (اور اس کے بعد آپ کو سنانے)کا بہت دل چاہ رہا ہے۔ :lol:
ذرا اپنی رفتار تیز کر دو۔ “ایک دن میں تین قصے“ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
محب اگر اسی رفتار سے لکھتے رہے اور اتنے ہی لمبے لمبے وقفے دیتے رہے تو دوسری سالگرہ آنے تک آپ کو بہت سی بےایمانی کرنا پڑے گی۔ وہ اسطرح کہ آپ کے پاس وقت کم ہو گا اور اراکین بہت ہوں گے جن کےمتعلق لکھنا ہو گا تو بہت مختصر لکھ پائیں گے۔

میری مانیں تو باقی سب چھوڑ چھاڑ اسی کو مکمل کر لیں۔

ویسے جو بیڑہ آپ نے اٹھایا ہے، قابل رشک ہے اور صحیح معنوں میں آپ داد کے مستحق ہیں۔
 
شمشاد میں کوشش کر رہا ہوں کہ جلدی جلدی میں ایسا نہ لکھ دوں کہ لطف نہ آئے اور جس کے بارے میں لکھا ہو وہ یہ سوچے کہ دوسروں کی دفعہ تو میں نے اتنی محنت کی مگر اس کی دفعہ زور بیان ختم ہوگیا مگر اب سوچا ہے کہ چند ممبران کے بارے میں مختصرا بھی لکھتا جاؤں اور ان پر آئیندہ سالگرہ پر لکھنے کا آغاز کروں۔ :lol:

کچھ مصروفیت بھی آڑے آ جاتی ہے اور کئی بار کچھ سوجھتا بھی نہیں اور کبھی مجھ پر آپ کے اور ظفری کے ہی اتنے حملے ہو رہے ہوتے ہیں کہ ان کا جواب ہی سوچتا رہ جاتا ہوں۔ :)

اب رفتار پکڑ رہا ہوں پھر سے اور امید ہے کہ اب جلدی جلدی لکھوں گا چاہے کچھ مختصر کرکے لکھنا پڑے۔
 

ظفری

لائبریرین
محب میری طرف سے تو تم آج کل بے فکر رہو ۔۔ میں اپنے حملے اقوامِ متحدہ کی شِق نمبر WQ -2345 کے تحت فی الحال روک دیتا ہوں ۔ اور موقع فراہم کرتا ہوں کہ میرے بارے میں بھی دل کھول کر لکھو ( جو کہ لکھ رہے ہو ) ۔ تمہیں بھرپُور یکسوئی فراہم کی جاتی ہے ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو اس لیے حملے ہوتے ہیں کہ کہیں اسلحے کو پڑے پڑے زنگ نہ لگ جائے، تو ٹھوں ٹھاں تو ہوتی رہنی چاہیے ناں۔ لیکن یہ نقصان دہ تو نہیں ہیں، صرف آپ کو مہمیز لگانے کے لیے ہوتے ہیں۔
 
Top