کیا بات ہے! محب آپ کا قلم بہت شستہ ہو گیا ہے۔ باقی رہا آپ کی بات کا جواب۔ تو یہ کہ جنگل کے سفر اور شادی میں کوئی تعلق نہیں ہے
انشاءاللہ۔ لغت ضرور مکمل ہو گی۔ اس نوعیت کے منصوبہ جات میں تاخیر ہونا غیر معمولی بات نہیں ہے۔ نعمان اور شاکر وغیرہ کا کام بھی اس میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس کے علاوہ بیگم بھی لغت بارے مجھے یاد دہانی کرواتی رہتی ہیں۔ دوسری جانب آج کل میرا پی ایچ ڈی کا مقالہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس سے مصروفیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔
آصف کی شخصیت جتنی پرسرار ہے۔ مجھے نہیں لگتا تھا کہ ان کے بارے میں اتنا لکھ سکو گے۔ اگر مجھ سے کچھ پوچھ لیتے تو میں بھی ایک جملہ لکھوا دیتی۔ خیر۔۔۔
ویسے آپ کو نہیں لگتا کہ آصف بہت سخت قسم کے (غصے والے) ہیں۔؟؟
ماوراء: پراسرار، سخت قسم کے ۔ ۔ ۔
یہ فرمودات میرے متعلق ہی ارشاد فرمائے گئے ہیں کیا؟؟ نہیں بھئی ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ غصہ کبھی کبھار آتا ضرور ہے لیکن اس کو سر پر سوار نہیں کرتا۔ دوسرا اردو ویب کے صارفین سے کیا غصہ۔ آپ سب لوگ ہی تو ہمیں عزیز ہیں۔ آپ ہی تو اصل میں اردو ویب ہیں۔
آصف صاحب کے کئی جملے تو نہایت بہترین ہیں جن پر بہترین طریقے سے نظرِ حق گوئی ڈالی جا سکتی تھی !
شگفتہ: شکریہ (چاہے میں مخاطب نہ بھی ہوں
)
تمہاری اس بات سے پورا اتفاق ہے کہ آصف ایک اسرار سے پر شخصیت ہیں
اف!!!!
اب تو معلوم پڑتا ہے کہ احباب کی نظر میں اپنا خاکہ کچھ بہتر بنانا ہی پڑے گا۔
محب: دوبارہ شکریہ۔