محمد وارث
لائبریرین
یہ عرفی شیرازی کا مصرع ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اسی سے لگا لیں کہ اسے ضرب المثل سمجھا جاتا ہے۔آوازِ سگاں کم نہ کنُد رزقِ گدارا
ترجمہ: کتوں کے بھونکنے سے فقیروں کا رزق کم نہیں ہوجاتا ہے
جب کسی شخص کی برائی کی جائے اور اس شخص کو خواہ مخواہ لوگوں میں بدنام کرنے اور اسے رسوا کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ اپنی برائی کرنے والے شخص سے کہتا ہے کہ ایسی بے بنیاد باتوں سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں واقع ہوسکتا ہے ۔ جس طرح کتوں کے بھونکنے سے فقیر کا رزق کم نہیں ہوتا اسی طرح تمہاری بیہودہ اور بے بنیاد باتوں سے میرے رتبہ و مقام پر کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے ۔ ظاہر سی بات ہے کہ سنجیدہ اور شریف لوگوں کے حلقوں میں یہ فقرہ اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے ۔
عرفی تو میندیش ز غوغائے رقیباں
آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گدا را