شکیب

محفلین
بہت عرصہ سے خواہش تھی۔ لیکن اب وہ اس فورم اور مزید کچھ سائٹس کو دیکھ کر شدید ہوگئی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اپنے بلاگ پر نستعلیق فانٹ ہر کسی کو نظر آئے۔۔۔بغیر کچھ انسٹال کیے، حتی کہ جس پی سی میں اردو انسٹال نہیں ہے اسے بھی یونیکوڈ ٹیکسٹ نستعلیق ہی نظر آئے۔ مندرجہ ذیل ویب سائٹس پر اس عاجز کا اتفاق ہوا ہے اس پی سی سے وزٹ کا جس میں ایکس پی تھا، اور اردو کی الف با بھی انسٹال نہیں تھی۔
https://rekhta.org/
http://www.urdupoint.com/
سرچ کرنے پر ایک آرٹیکل ایسا بھی ہاتھ لگا تھا جس میں گوگل کا اردو "نوٹو نستعلیق" کے بارے میں کچھ بتایا گیا تھا۔ لیکن اسے امپلیمنٹ کرنا مجھے نہیں آیا۔
ساتھی مدد کردیں۔۔۔اللہ واسطے!
 

شکیب

محفلین
بھائی تجمل حسین، آپ کی پیش کردہ لنک کافی کچھ اوپر سے گزر گئی۔ فانٹ ایمبڈ سے میں بالکل کلی طور پر ناواقف ہوں۔ پلیز وضاحت کے ساتھ سٹیپس بتائیں۔ میں اپنا ریکوائرمنٹ بتاتا ہوں جی۔
1۔ اگر بلاگ وزٹ کرنے والے کے پی سی پر جمیل نوری نستعلیق انسٹال ہے، تو اسے استعمال کرکے اسے بلاگ نستعلیق میں نظر آئے۔
2۔ انسٹال نہیں ہے تو کوئی کم حجم والا نستعلیق فانٹ جو ویب پر آسانی سے ایمبڈ ہوجاتا ہے، وہ نظر آئے۔۔۔کیوں کہ جمیل نستعلیق بہت بڑا فانٹ ہے۔
3۔ ہوسکے تو مذکورہ دونوں صورتوں کے ساتھ عربی عبارت کا الگ فانٹ بھی نظر آجائے(بولڈ قرآنی فانٹ یا پی ڈی ایم ایس سلیم قرآنی فانٹ)
وقتا فوقتا آپ کو تنگ کرتا رہوں گا۔۔۔مائنڈ نہ کیجے گا بھائی۔ آپ صدقہء جاریہ کی پوری امید رکھیں۔;):)
 

اسد

محفلین
آپ اپنے بلوگ کا ربط یہاں لکھیں تاکہ اس کے پلیٹ‌فورم اور تھیم یا ٹمپلیٹ کے مطابق مشورہ دیا جا سکے۔
 

mohdumar

محفلین
اردو پوائنٹ پر تو نفیس نستعلیق استعمال ہو رہا ہے جس کی WOFF فائل محض 187kbکی ہے۔
WOFF فائلز ویب کے لئے فانٹس کا حجم کرنے کے لئے ایک سٹینڈرڈ متعارف کروایا گیا تھا لیکن یہ ہر براوزر پر نہیں چلتا۔
اس کی کمپریشن بہت اچھی ہے ۔ سعد نستعلیق کو 23mb سے 4mb تک لے آتی ہے۔ البتہ جمیل نوری نستعلیق کو 7mb تک ہی رکھ پاتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
اس کی کمپریشن بہت اچھی ہے ۔ سعد نستعلیق کو 23mb سے 4mb تک لے آتی ہے۔ البتہ جمیل نوری نستعلیق کو 7mb تک ہی رکھ پاتی ہے۔
4 ایم بی تک کی کمپریشن بھی فانٹ ایمبڈنگ کیلئے قابل استعمال نہیں ہوگی۔ ابن سعید کیا کہتے ہیں اس بارہ میں؟
 
4 ایم بی تک کی کمپریشن بھی فانٹ ایمبڈنگ کیلئے قابل استعمال نہیں ہوگی۔ ابن سعید کیا کہتے ہیں اس بارہ میں؟
فی الحال ترقی یافتہ ممالک میں جو انٹرنیٹ کی رفتار ہے اس کو نگاہ میں رکھتے ہوئے سو دو سو کیلو بائٹ سے زیادہ بڑی فونٹ فائل ویب فونٹ کے طور پر امبیڈ کرنے کا مشورہ نہیں دیا جاتا ہے چہ جائیکہ ہند و پاک کی انٹرنیٹ رفتار۔ مزید بر آں، بے شمار لوگ برسوں پرانے فون کی مدد سے انٹرنیٹ صرفنگ کرتے ہیں۔ اردو محفل کی اسٹیٹکس سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد آج بھی اوپرا منی استعمال کرتی ہے۔ WOFF فارمیٹ اور اس کمپریشن تکنیک کا دوسرا ورژن سارے براوزر میں سپورٹیڈ نہیں، یعنی فال بیک کے طور پر ایس وی جی یا ٹی ٹی ایف فونٹ ڈاؤنلوڈ ہوگا۔ بلٹ پروف فونٹ فیس ڈائریکٹیو کو استعمال میں لایا جائے تو بعض حالات میں پرانے براؤزر ایک سے زائد فارمیٹ میں فونٹ فائلیں ڈاؤن لوڈ کر لیں گے، گو کہ استعمال ان میں سے فقط ایک کا ہوگا۔ :) :) :)
 

شکیب

محفلین
4 ایم بی تک کی کمپریشن بھی فانٹ ایمبڈنگ کیلئے قابل استعمال نہیں ہوگی۔ ابن سعید کیا کہتے ہیں اس بارہ میں؟
بھائیو! میں اس تعلق سے کچھ نہیں جانتا ہوں۔ مجھے کوئی طریقہ تو بتائے کہ آخر کروں کیا؟ آپ لوگوں کی گفتگو سے پتہ لگا ہے کہ جس فانٹ کو میں ایمبڈ کرنا چاہوں اسے woff فارمیٹ میں کنورٹ کرنا ہوتا ہے۔ اس کے آگےکیا کرنا ہوگا اللہ والو !
 

شکیب

محفلین
ریکوائرمنٹ:
1۔ اگر بلاگ وزٹ کرنے والے کے پی سی پر جمیل نوری نستعلیق انسٹال ہے، تو اسے استعمال کرکے اسے بلاگ نستعلیق میں نظر آئے۔
2۔ انسٹال نہیں ہے تو کوئی کم حجم والا نستعلیق فانٹ جو ویب پر آسانی سے ایمبڈ ہوجاتا ہے، وہ نظر آئے۔۔۔کیوں کہ جمیل نستعلیق بہت بڑا فانٹ ہے۔(آپ لوگوں کی رائے میں نفیس نستعلیق )
3۔ ہوسکے تو مذکورہ دونوں صورتوں کے ساتھ عربی عبارت کا الگ فانٹ بھی نظر آجائے(بولڈ قرآنی فانٹ یا پی ڈی ایم ایس سلیم قرآنی فانٹ)
وقتا فوقتا آپ کو تنگ کرتا رہوں گا۔۔۔مائنڈ نہ کیجے گا بھائی۔ آپ صدقہء جاریہ کی پوری امید رکھیں۔
لنک:http://sarbakaf.blogspot.in/
بلاگ پر ابھی کچھ پوسٹ کرنے سے قبل عاجز چاہ رہا تھا کہ یہ کام مکمل ہوجائے۔ آپ کو واحد پوسٹ نظر آئے گی۔
 

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
محترم فقیر شکیب احمد بھائی!
سب سے پہلے تو دیر سے جواب دینے کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ اصل میں مجھے اتوار کو کام سے چھٹی ہوتی ہے اور گھر میرے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے اس لیے میں اتوار کو محفل سے رابطہ نہیں رکھ پاتا۔ آج پی ٹی سی ایل کے بند ہونے کی وجہ سے محفل پر نہیں آسکا۔ ابھی تھوڑی دیرپہلے انٹرنیٹ بحال ہوا ہے تو آپ کی باتوں کا جواب دے رہا ہوں۔
وقتا فوقتا آپ کو تنگ کرتا رہوں گا۔۔۔مائنڈ نہ کیجے گا بھائی۔ آپ صدقہء جاریہ کی پوری امید رکھیں۔;):)
بالکل جناب جب مرضی تنگ کریں میں حاضر ہوں۔ :)

باقی رہی بات فانٹ ایمبڈنگ کی تو درج بالا ربط میں نے اس لیے دیا تھا کہ میں سمجھا شاید آپ نے اپنے ڈومین اور ہوسٹنگ پر ورڈپریس کے ذریعے بلاگ بنایا ہے۔ لیکن ابھی جب آپ نے اپنے بلاگ کا ربط دیا تو معلوم ہوا کہ آپ نے بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنایا ہوا ہے۔ اس حوالے سے میں مکمل تفصیلات آپ کو صبح دوں گا۔ ان شاءاللہ۔
کیونکہ بلاگ سپاٹ پر میرے خیال میں فانٹ اپلوڈ کی سہولت فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
والسلام
 

شکیب

محفلین
فرسٹ ایئر میں تھا تو یہ ویب سائٹ بنائی تھی۔ اسی طرز کا ڈراپ ڈاؤن مینو وغیرہ اب اس نئے بلاگ میں بھی لگاؤں گا ان شاء اللہ۔ پہلے اردو کی ساری سیٹنگ ہوجائے، آپ کی عنایت سے!
 

تجمل حسین

محفلین
اوہ مائی اللہ! تجمل حسین بھائی ، یہ ٹیمپلیٹ بنادیں جی۔۔۔ آپ بڑے چھپے رستم ہو۔ بھائی، رستم کا چھپنا سمجھ نہیں آیا۔
میرے بھائی یہ جو ربط آپ نے دیا ہے یہ ورڈپریس کے ٹمپلیٹ کا ہے بلاگر کا نہیں۔ اس لیے یہ آپ کے بلاگ پر نہیں چلے گا۔ ہاں اگر آپ اپنا ڈومین اور ہوسٹنگ خرید لیں تو پھر یہ آپ استعمال کرسکتے ہیں۔ :)
 
Top