السلام علیکم!
اور بھائی
تجمل حسین مجھے تو ٹمپلیٹ ریڈی میڈ فراہم کردی گئی تھی۔ میں چاہ رہا تھا کہ فانٹ ایمبڈنگ سیکھ لوں۔۔۔ وہ آپ بلاگ سپاٹ اور ورڈ پریس میں بیسک سے بتاسکتے ہیں؟ نوازش!
شکیب بھائی بلاگ سپاٹ میں اگر آپ نے صرف گوگل کا نوٹو نستعلیق فانٹ ایمبڈ کرنا ہے تو یہ زیادہ مشکل نہیں۔ اس کے لیے آپ کو صرف درج ذیل چند مراحل طے کرنا ہوں گے۔
1۔ بلاگ ٹمپلیٹ کے سی ایس ایس سٹائل کوڈ میں درج ذیل کوڈ کا اضافہ کریں۔
کوڈ:
@import url(http://fonts.googleapis.com/earlyaccess/notonastaliqurdudraft.css);
2۔ اس کے بعد ٹمپلیٹ میں جہاں جہاں "font:" یا "font-family:" کے بعد فانٹس کے نام لکھے ہوں انہیں درج ذیل ناموں سے تبدیل کردیں۔
کوڈ:
'Jameel Noori Nastaleeq', Alvi Nastaleeq','Noto Nastaliq Urdu Draft', serif
فانٹس کے نام میں پہلے جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق اس لیے لکھے ہیں کہ اگر کسی کے سسٹم میں پہلے سے ہی یہ فانٹس نصب ہوں تو انہی فانٹس کو استعمال کیا جائے۔ اگر یہ فانٹس نہیں ملتے تو پھر نوٹو نستعلیق گوگل سرور سے حاصل کیا جائے۔
آپ مرضی کے فانٹس بھی لکھ سکتے ہیں بس ان نام وہی ہونا چاہیے جو سسٹم میں تنصیب کے بعد دکھائی دیتا ہے یعنی اصل نام ۔
نوٹ: اس سلسلہ میں ایک بات کا خاص دھیان رکھیے گا کہ اگر آپ کے استعمال کردہ ٹمپلیٹ میں کوئی بٹن یا دیگر اشکال فانٹس کی مدد سے دکھائی جارہی ہوں تو ان کے فانٹس تبدیل نہ کیجئے گا۔ ورنہ اشکال یا بٹن غائب ہوجائیں گے۔
کوئی کمی بیشی رہ گئی ہو تو پیشگی معذرت۔
والسلام