تجمل حسین

محفلین
جی بالکل۔ کیونکہ ورڈپریس تھیم کی کوڈنگ اور بلاگر تھیم کی کوڈنگ میں فرق ہوتا ہے۔ ہاں البتہ اگر کوئی ویب ڈویلپر ہے تو وہ ایسا ہی تھیم بلاگر کے لیے بھی تیار کرسکتا ہے۔
 
شکیب

محفلین
اوکے جی تجمل حسین بھائی! ٹمپلیٹ بعد میں دیکھتے ہیں۔ اردو امپلیمنٹ یعنی امبڈ میں مدد کردیں۔ ایک مرتبہ پھر ریکوائرمنٹ لکھ دیتا ہوں۔
1۔ اگر بلاگ وزٹ کرنے والے کے پی سی پر جمیل نوری نستعلیق انسٹال ہے، تو اسے استعمال کرکے اسے بلاگ نستعلیق میں نظر آئے۔
2۔ انسٹال نہیں ہے تو کوئی کم حجم والا نستعلیق فانٹ جو ویب پر آسانی سے ایمبڈ ہوجاتا ہے، وہ نظر آئے۔۔۔(آپ لوگوں کی رائے میں نفیس نستعلیق؟میری رائے میں گوگل کا نوٹو )
3۔ ہوسکے تو مذکورہ دونوں صورتوں کے ساتھ عربی عبارت کا الگ فانٹ بھی نظر آجائے(بولڈ قرآنی فانٹ یا پی ڈی ایم ایس سلیم قرآنی فانٹ)
جواب کا شدت سے منتظر
 
تجمل حسین

محفلین
بھائی جی چار دن ہو گئے ہیں انٹرنیٹ ہی بند ہے موبائل سے گزارہ کررہے ہیں۔ جیسے ہی انٹرنیٹ سروس آن ہوتی ہے میں چیک کرتا ہوں۔
 
تجمل حسین

محفلین
بندشستان کر لیں پھر :)
جی نہیں ۔ ہمیں اپنے ملک کا نام پاکستان ہی پسند ہے۔ اگر اچھے لوگوں کے رہنے کی جگہ پر چند برے لوگ آجائیں تو اس کا نام بدلنے کے بجائے برے افراد کو اچھے بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اگر وہ پھر بھی ہٹ دھرمی دکھائیں تو انہیں سبق سکھا کر نکال باہر کرنا چاہیے۔ :)
لہٰذا پاکستان کا نام پاکستان ہی رہے گا اور ہم تو پاکستانی ہی کہلائیں گے آپ جتنی بار مرضی اپنی نسبت بدلتے رہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ :p
 
arifkarim

معطل
جی نہیں ۔ ہمیں اپنے ملک کا نام پاکستان ہی پسند ہے۔ اگر اچھے لوگوں کے رہنے کی جگہ پر چند برے لوگ آجائیں تو اس کا نام بدلنے کے بجائے برے افراد کو اچھے بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اگر وہ پھر بھی ہٹ دھرمی دکھائیں تو انہیں سبق سکھا کر نکال باہر کرنا چاہیے۔
لہٰذا پاکستان کا نام پاکستان ہی رہے گا اور ہم تو پاکستانی ہی کہلائیں گے آپ جتنی بار مرضی اپنی نسبت بدلتے رہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ :p
کاش ہر پاکستانی آپ ہی کی طرح اسقدر حب الوطن ہوتا تو ملک کا یہ حال تو نہ ہوتا :)
 
تجمل حسین

محفلین
کاش ہر پاکستانی آپ ہی کی طرح اسقدر حب الوطن ہوتا تو ملک کا یہ حال تو نہ ہوتا :)
اب ہر روز ملک پر چھائی ہوئی دھند ختم ہورہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب آپ دیکھیں گے کہ اس ملک اور اس میں بسنے والوں کو طعنے دینے والے لوگ اس ملک اور اس میں بسنے والوں کی مثالیں دیں گے۔ ان شاءاللہ۔
 
mohdumar

محفلین
اوکے جی تجمل حسین بھائی! ٹمپلیٹ بعد میں دیکھتے ہیں۔ اردو امپلیمنٹ یعنی امبڈ میں مدد کردیں۔ ایک مرتبہ پھر ریکوائرمنٹ لکھ دیتا ہوں۔
1۔ اگر بلاگ وزٹ کرنے والے کے پی سی پر جمیل نوری نستعلیق انسٹال ہے، تو اسے استعمال کرکے اسے بلاگ نستعلیق میں نظر آئے۔
2۔ انسٹال نہیں ہے تو کوئی کم حجم والا نستعلیق فانٹ جو ویب پر آسانی سے ایمبڈ ہوجاتا ہے، وہ نظر آئے۔۔۔(آپ لوگوں کی رائے میں نفیس نستعلیق؟میری رائے میں گوگل کا نوٹو )
3۔ ہوسکے تو مذکورہ دونوں صورتوں کے ساتھ عربی عبارت کا الگ فانٹ بھی نظر آجائے(بولڈ قرآنی فانٹ یا پی ڈی ایم ایس سلیم قرآنی فانٹ)
جواب کا شدت سے منتظر

فانٹ ایمبیڈنگ کے لئے CSS کا مطالعہ کرلیں
http://www.w3schools.com/cssref/css3_pr_font-face_rule.asp

نیز مختلف ٹیکسٹ کے لئے مختلف فانٹ کے لئے CSSکی کلاسز کے بارے میں پڑھ لیں۔

باقی جہاں تک سسٹم کے فانٹس کے مطابق جمیل نوری یا کوئی اور فانٹ لوڈ کرنا ہے تو پھر اس کے لئے Javascript خصوصا Jqueryکی ضرورت ہوگی جو اس بات کا تعین کر سکے کہ Jameel Noori Nastaleeq فانٹ سسٹم میں پہلے سے موجود ہے کہ نہیں اگر ہے تو پھر dynamically آپ کے ٹیکسٹ کا فانٹ تبدیل کر دے۔
 
اسد

محفلین
...
1۔ اگر بلاگ وزٹ کرنے والے کے پی سی پر جمیل نوری نستعلیق انسٹال ہے، تو اسے استعمال کرکے اسے بلاگ نستعلیق میں نظر آئے۔
2۔ انسٹال نہیں ہے تو کوئی کم حجم والا نستعلیق فانٹ جو ویب پر آسانی سے ایمبڈ ہوجاتا ہے، وہ نظر آئے۔۔۔(آپ لوگوں کی رائے میں نفیس نستعلیق؟میری رائے میں گوگل کا نوٹو )
3۔ ہوسکے تو مذکورہ دونوں صورتوں کے ساتھ عربی عبارت کا الگ فانٹ بھی نظر آجائے(بولڈ قرآنی فانٹ یا پی ڈی ایم ایس سلیم قرآنی فانٹ)
...
یہ ٹمپلیٹ استعمال کر کے دیکھیں۔ اس میں جمیل نوری نستعلیق اور نوٹو نستعلیق استعمال ہو رہا ہے۔

ویب فونٹ انٹرنیٹ پر موجود ہونا چاہیے، بلوگر پر فونٹ ہوسٹ نہیں ہو سکتا۔ نوٹو نستعلیق گوگل ہوسٹ کر رہا ہے، اس لئے ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ جن عربی فونٹس کے نام آپ نے لکھے ہیں کیا وہ ویب فونٹ کی صورت میں انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ اگر نہیں تو گوگل فونٹس پر جائیں اور تین دستیاب فونٹس میں سے کوئی فونٹ چنیں -یا- گوگل فونٹس ارلی ایکسس سے کوئی عربی فونٹ چنیں۔
 
شکیب

محفلین
اسد بھائی۔ مجھے آپ کی بات سے یوں محسوس ہوا ہے گویا بلاگ سپاٹ پر بہت محدود کام کیا جاسکتا ہے۔ کیا میں بلاگسپاٹ کی بجائے ورڈ پریس پر بلاگ بناؤں؟
عمر بھائی۔ مجھے اتنی سمجھ نہیں ہے جاوا سکرپٹ وغیرہ کی۔ جو آپ اصطلاحی الفاظ کا استعمال کررہے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آئے۔
 
تجمل حسین

محفلین
https://www.mediafire.com/?b02bvlcjb83n51g
یہ رہا ربط ٹمپلیٹ کا۔ پہلے والی مجھے کوئی پسند نہیں تھی، ایویں ہی لگادی تھی۔ اس ٹمپلیٹ میں کافی سادہ ہے، تو سوچا کسٹمائز زیادہ ہوسکے گا۔
تجمل حسین
محترم شکیب صاحب یہ کیا ؟؟؟ یہ تو آپ نے ٹیکسٹ فائل دے دی ہے۔ لگتا ہے آپ نے بلاگر کے ایڈیٹر سے سارا کوڈ کاپی پیسٹ کرکے اس فائل میں بھیجا ہے۔ چلیں خیر میں اسے کنورٹ کرلیتا ہوں۔ صبح پراگرس بتاؤں گا۔
 
تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم شکیب بھائی!
https://www.mediafire.com/?b02bvlcjb83n51g
یہ رہا ربط ٹمپلیٹ کا۔ پہلے والی مجھے کوئی پسند نہیں تھی، ایویں ہی لگادی تھی۔ اس ٹمپلیٹ میں کافی سادہ ہے، تو سوچا کسٹمائز زیادہ ہوسکے گا۔
تجمل حسین
یہ جو ٹمپلیٹ آپ نے فراہم کیا اس میں شاید کوئی کوڈ وغیرہ مسنگ ہے۔ اس لیے یہ بلاگر پر اپلوڈ نہیں ہورہا۔ میرے خیال آپ نے بلاگر کے آفیشل ٹمپلیٹ میں سے ہی کوئی استعمال کیا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو آپ صرف اس ٹمپلیٹ کا نام فراہم کردیں۔ میں بلاگر سے خود ہی اٹھا لوں گا۔
والسلام
 
اسد

محفلین
... مجھے آپ کی بات سے یوں محسوس ہوا ہے گویا بلاگ سپاٹ پر بہت محدود کام کیا جاسکتا ہے۔ کیا میں بلاگسپاٹ کی بجائے ورڈ پریس پر بلاگ بناؤں؟ ...
کس ورڈپریس پر؟ مفت والا یا پیسوں والا۔ مفت بلوگنگ پلیٹ‌فورمز میں بلوگر سب سے زیادہ سہولیات فراہم کرتا ہے۔ جو کام بلوگر پر نہیں ہو سکتا وہ شاید کسی بھی مفت پلیٹ‌فورم پر نہیں ہو سکتا۔
... یہ جو ٹمپلیٹ آپ نے فراہم کیا اس میں شاید کوئی کوڈ وغیرہ مسنگ ہے۔ ...
یہ Dynamic Views ٹمپلیٹ ہے، میں نے اسی میں تبدیلی کی ہے۔ ربط اوپر موجود ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
محترم فقیر شکیب احمد صاحب!
اسد صاحب کی بات بالکل درست ہے۔ ان کا فراہم کردہ ٹمپلیٹ آپ کے مطلوبہ ٹمپلیٹ کا ہی اردو ترجمہ ہے اور فانٹ کی ترتیبات بھی بالکل ویسی ہی ہیں جیسی آپ چاہتے ہیں۔ آپ بلا جھجھک یہ ٹمپلیٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ مزید کسی مدد کی ضرورت ہو تو ضرور آواز دیجئے گا۔
والسلام
 
Top