تجمل حسین

محفلین
تو ابھی آپ کا گزارہ چل رہا ہے چلنے دیں۔ یا پھر ایسا کریں ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کرکے یا نئے بلاگ پر اپلائی کرکے ایک بار خود سے کوشش کریں۔ اس کے متعلق کوڈ مینو کے سیکشن میں ہوگا۔
 
تجمل حسین

محفلین
دراصل شکیب بھائی آج کل کام کا بوجھ کافی بڑھا ہوا ہے۔ اس لیے وقت نہیں نکال پا رہا۔ معذرت۔

ڈراپ ڈاؤن کیسے لگایا جائے؟

آپ یہ روابط چیک کریں۔ اس طرح آپ کو خود بھی مینو بنانا آجائے گا۔

ربط 1
ربط 2
امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ آپ کا کام ہوجائے گا۔
:):)
 
شکیب

محفلین
تجمل حسین بھائی آپ کے روابط اس معلومات پر مبنی ہیں کہ ڈراپ ڈاؤن کیسے لگایا جائے۔۔۔جبکہ عاجز ڈراپ ڈاؤن میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔ کیا کوئی بلاگ ماسٹرکو آپ مینشن کرسکتے ہیں پلیز! آپ کی مصروفیت کا عذر سچ میں لائق قبول ہے۔۔۔ اللہ آپ کے کاموں کو آسان کرے۔
 
آپ کس طرح کی تبدیلی چاہتے ہیں؟ ذرا تفصیل سے وضاحت کردیں تو نوازش۔۔۔۔
 
اسد

محفلین
میں نے پہلے بھی لکھا تھا کہ
سب کچھ ہو سکتا ہے اگر کوئی اس پر وقت لگائے۔ میں بلوگر کے آفیشل ٹمپلیٹ کی تدوین پر وقت ضائع نہیں کروں گا۔
یہ بات میں نے محض بلوگر کی آفیشل ٹمپلیٹس کے بارے میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کی تھی۔ آپ خود یہ دونوں (انگلش) صفحے پڑھ لیں:
10 Reasons To Avoid Blogger Dynamic Views نکتہ 9۔
Google's Response To Our Post On Dynamic Views نکتہ 10۔

بہتر ہو گا کہ آپ کوئی ایسی ٹمپلیٹ ڈھونڈیں جس میں آپ کی ضروریات پوری ہوتی ہوں اور اسے استعمال کریں۔
 
شکیب

محفلین
اس ٹمپلیٹ کے مینو میں میں ڈراپ ڈاؤن لگایا جاسکتا ہےتجمل بھائی؟ نیز اس کے بائیں طرف والا خاکہ پورا غائب کرنا ہو تو کیا کیا جائے؟
 
شکیب

محفلین
ہیڈنگ کا فانٹ نارمل نستعلیق کرنا ہے، کشیدہ ہٹا کے۔۔۔اس کے لیے؟
sarbakaf.blogspot.com
 
شکیب

محفلین
آپ کے ویب پر سے فی الحال ایک اور ٹمپلیٹ ٹرائی کی۔۔۔اس کا رائٹ سایڈ مینو کافی چوڑا ہے۔۔۔اسے کم کیا جاسکتا ہے؟
 
تجمل حسین

محفلین
اس ٹمپلیٹ کے مینو میں میں ڈراپ ڈاؤن لگایا جاسکتا ہےتجمل بھائی؟ نیز اس کے بائیں طرف والا خاکہ پورا غائب کرنا ہو تو کیا کیا جائے؟
ٹرائی کرلیں میں نے یہ ٹمپلیٹ ٹیسٹ نہیں کیے ابھی۔ سائیڈ بار غائب کرنے کے لیے کوڈ میں سے سائیڈ بار سے متعلق کوڈ ہٹادیں یا کمنٹ بنادیں۔
ہیڈنگ کا فانٹ نارمل نستعلیق کرنا ہے، کشیدہ ہٹا کے۔۔۔اس کے لیے؟
ہیڈنگ کی فانٹ فیملی میں اپنے پسندیدہ فانٹ کا نام ڈال دیں۔
آپ کے ویب پر سے فی الحال ایک اور ٹمپلیٹ ٹرائی کی۔۔۔اس کا رائٹ سایڈ مینو کافی چوڑا ہے۔۔۔اسے کم کیا جاسکتا ہے؟
جی بالکل۔
 
شکیب

محفلین
کس طرح؟ آپ کی ویب پر فراہم کردہ ٹمپلیٹ زیادہ بہتر لگی۔۔۔کیوں کہ اس میں ڈراپ ڈاؤن آپ نے دیا ہوا ہے۔۔۔اور مجھے اسی کی ضرورت ہے۔
بس رائٹ سائڈ بار چوڑا ہونے کی وجہ سےڈاکیومنٹ کٹ کے آرہا ہے۔۔۔ میں نے ٹمپلیٹ کسٹمائز کرنے کی کوشش کی تو "وڈتھ" سیٹ کرنے کی جگہ لکھا تھا، اس ٹمپلیت میں آپ یہ نہیں کرسکتے۔
 
تجمل حسین

محفلین
یہ میری ویب سائٹ نہیں ہے بلکہ میں نے سرچ کرکے آپ کو لنک دیا تھا۔ جو ٹمپلیٹ اس وقت آپ کے بلاگ پر لگا ہوا ہوا ہے کیا اسی میں رائٹ سائیڈ بار کا سائز کم کرنا ہے؟
 
تجمل حسین

محفلین
اور آپ کا بلاگ مجھے تو بالکل صحیح دکھائی دے رہا ہے۔
یہ دیکھیں۔
sarbakaf.jpg
ربط تصویر

آپ کا براؤزر کونسا ہے اور سکرین ریزولیوشن کیا ہے؟
 
شکیب

محفلین
لیفٹ سائڈ کا ختم کرنا ہے سارا(زیادہ بار پڑھی گئی تحاریر، محفوظات وغیرہ)۔۔۔یعنی دائیں طرف کا موجود رہے، درمیان والا اسٹریچ ہوجائے۔۔۔
آپ کو اس لیے درست نظر آرہا ہے کہ آپ کی فراہم کردہ تصویر میں مینو بار اور ہیڈنگز کا فانٹ جمیل نوری نستعلیق ہے۔۔۔جبکہ ویسے میرے پی سی پربقیہ سارا جمیل نوری نستعلیق اور ہیڈنگز کو نستعلیق کشیدہ دکھا رہا تھا، سو مینو بار کشش کے سبب صرف تصوف و سلوک تک نظر آرہا تھا۔
 
شکیب

محفلین
نیز اس ٹمپلٹ میں اگر سسٹم پر فانٹ انسٹال نہیں تو "نوٹو" گوگل کو نہیں اٹھا رہا۔
 
اسد صاحب کیا آپ شکیب صاحب کی مطلوبہ تبدیلیاں اس تھیم میں کردیں گے؟
پیشگی شکریہ۔
 
Top