اردو وکّی‌پیڈیا

قیصرانی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
جناب، شمارندہ بھا گیا ہے۔ مگر جو کمپیوٹر کے موضوعات دیئے گئے ہیں، اگر ان میں نقل کرکے چسپاں کرنا ہے تو کوئی بات نہیں، مگر میں کتب کی ٹائیپینگ میں مصروف ہوں، تحقیق نہ ہو سکے گی۔ باقی جیسے فرمائیں۔ اگر کہیں تو کچھ دن ایک کام، کچھ دن دوسرا کام؟
جواب کا انتظار رہے گا۔
قیصرانی

ٹائپنگ کے علاوہ آپ جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سے قوم تخلیقی تحریروں کی بھی توقع رکھتی ہے۔
جناب بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے، مگر فی الحال وقت کی کمی کی وجہ سے ایک کام کر پا رہا ہوں۔ ویسے اگر کوئی مضمون اردو وکی سے دیکھ لوں‌تو شاید ہمت بندھ جائے۔ کیونکہ میرے پاس اس کا کوئی لنک نہیں ہے۔
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
جناب۔ ابھی میں نے ایک چھوٹا سا مضمون بنام “مصنع لطیف کی اقسام“ لکھ کر ویکی پر ڈال دیا ہے۔ دیکھ کر مشورہ دیں۔ تاکہ اگلے مضمون میں وہی غلطی نہ کروں۔ باقی وہاں لکھا ہوا مسودہ چسپاں کرنا پڑا مجھے، اور اردولکھنا اور اردو میں تلاش کرنا ممکن نہیں تھا۔ اس سلسلے میں کچھ وضاحت کیجئے گا۔
قیصرانی
 
جیسبادی

محفلین
دوست نے کہا:
عزت افزائی کا شکریہ۔
www.msulimheritage.com
یہاں سے کچھ مضامین اردو میں ترجمہ کرکے وکی پر دینے کا ارادہ ہے۔ دعا کیجیے گا کامیابی ہو۔
باقی میں اتنا بھی قابل نہیں آپ جیسے احباب اکثر بانس پر چڑھائے رکھتے ہیں۔ ترجمہ تو اللہ بھلا کرے ایورسٹ اور کلین ٹچ لغات والوں کا جن کی بدولت اللہ نے عزت رکھی ہوئی ہے۔

نیک ارادہ ہے۔ بس کاپی رائٹ کا خیال رہے۔ وکی پر مواد GPL ہوتا ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

جن موضوعات کا یہاں ذکر ہوا ہے ، کیا تحریر کا مضمون ہی کی صورت میں ہونا ضروری ہے یا تحریر کو کوئی دوسرا ادبی رنگ بھی دیا جاسکتا ہے ، جیسے افسانہ ، خاکہ یا کچھ اور ؟

شکریہ

افسانہ تو نہیں لکھا جا سکتا۔ البتہ ادب کی اصناف کے بارے علمی مضمون، شاعری کے قواعد، یا ادب کی تاریخ، یا شعراء کی حالات زندگی
۔
 
جیسبادی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
جناب بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے، مگر فی الحال وقت کی کمی کی وجہ سے ایک کام کر پا رہا ہوں۔ ویسے اگر کوئی مضمون اردو وکی سے دیکھ لوں‌تو شاید ہمت بندھ جائے۔ کیونکہ میرے پاس اس کا کوئی لنک نہیں ہے۔
قیصرانی

http://ur.wikipedia.org/wiki‎/

اکثر مضامین اس وقت چند سطروں کے ہیں۔ ریاضیات کے زمرے میں کچھ میں نے لکھے ہیں۔ مذہبی موضوعات پر کچھ لمبے مضامین موجود ہیں۔

urdu wiki
 
جیسبادی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
میں نے برڈ فلو پر لکھنا شروع کیا ہے ، وہ ٹھیک رہے گا کیا۔

بہت اچھا موضوع ہے۔ چونکہ آج کل خبروں میں بھی ہے، اس لیے اس پر علمی مضمون بہت کام کا ہو سکتا ہے۔ گوگل تلاش کے زریعہ بہت سے لوگ اس پر معلومات کے متمنی ہو رہے ہیں۔

میں نے یہ مضمون یہاں آدھا لکھ کر رکھا ہوا ہے اور ابھی پورا نہیں کیا ، اس کے علاوہ انشاءللہ اب اور مضامین پر بھی ہاتھ صاف کرتا ہوں۔
 
جیسبادی

محفلین
محب، اردو وکی کو دیکھ رہا تھا، "صفحات جدید" میں۔ مگر "برڈ فلو" کا مضمون نظر نہیں آیا۔ شاید کسی ثقیل اردو عنوان کے تحت چلا گیا ہو۔
 
اصل میں ابھی میں نے وہاں پوسٹ ہی نہیں کیا مگر اگلے ہفتے میں کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ کوشش کرتا ہوں کہ یہاں سے کچھ ایسے مضامین وہاں پوسٹ کردوں جو مفید ہیں اور پوسٹ کیے جاسکتے ہیں۔
 
سیفی

محفلین
یہ پاکستان میں کیا وکی پیڈیا بند ہے۔۔۔۔۔۔۔میرے پاس کھل ہی نہیں رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:
 
جیسبادی

محفلین
سیفی نے کہا:
یہ پاکستان میں کیا وکی پیڈیا بند ہے۔۔۔۔۔۔۔میرے پاس کھل ہی نہیں رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:

اردو وکی کا server کچھ سست مزاج واقعہ ہؤا ہے۔ یہاں ٹورانٹو میں بھی سستی دکھاتا ہے، انگریزی وکی کے مقابلے میں۔ شاید اس وجہ سے آپ کو دشواری پیش ہو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
سیفی نے کہا:
یہ پاکستان میں کیا وکی پیڈیا بند ہے۔۔۔۔۔۔۔میرے پاس کھل ہی نہیں رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :cry:

اردو وکی کا server کچھ سست مزاج واقعہ ہؤا ہے۔ یہاں ٹورانٹو میں بھی سستی دکھاتا ہے، انگریزی وکی کے مقابلے میں۔ شاید اس وجہ سے آپ کو دشواری پیش ہو۔
حیرت ہے، یہاں‌فن لینڈ میں تو نارمل رفتار سے کھلتا ہے۔ یعنی ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں۔میرا کنکشن 1 میگا بٹ ہے اپ لوڈ اور 1 میگا بٹ ہے ڈاؤن لوڈ۔
بے بی ہاتھی
 
سیفی

محفلین
نہ جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔سرور کا مسئلہ نہیں لگتا۔۔۔۔۔۔۔بالکل ہی نہیں کھل رہی وکی پیڈیا کی کوئی بھی سائٹ
 
جیسبادی

محفلین
سیفی، اگر ابھی بھی بند ہے اور آپ کو وکی پر کچھ لکھنا ہے، تو یہاں پوسٹ کر دو۔ میں وکی پر ڈال دیتا ہوں۔
 
جیسبادی

محفلین

قیصرانی

لائبریرین
جیسبادی بھائی، ایک مسئلہ ہے کہ میں‌نے اپنا لاگ ان اور پاس ورڈ‌ وکی پر اردو میں دیا ہے۔ وہاں‌اردو کی سپورٹ نہیں‌ہے۔ ہر بار مجھے لاگ ان اور پاس ورڈ کو اردو ایڈیٹر میں‌لکھ کر کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔اسی طرح‌مضمون لکھنے میں‌بھی اردو کی کوئی سپورٹ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ڈیفالٹ فانٹ کافی چھوٹا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ مدد فرمائیں۔ ایک اور کام بھی ہے کہ یہ تو بتائیں کہ کتنے مضامین ہو چکے ہیں کل اب تک؟

قیصرانی، کئی احباب کا صارف نام اردو میں وکی پر دیکھا ہے۔ چلتا ہی ہو گا۔ بہرحال آپ انگریزی میں لے لو۔
اگر آپ کے کمپوٹر پر اردو کلیدی تختہ نصب ہے، تو آپ اپنے براؤزر میں کسی بھی ٹیکسٹ باکس پر اردو لکھ سکتے ہو، بشمول وکی کے۔ کیا آپ اس فورم والے ایڈیٹر پر تکیہ کر رہے ہو۔
اگر آپ اپنے براؤزر میں ٹیکسٹ سائیز بڑا کرو ( ‎ctrl-mouse wheel ) تو ڈبے میں بھی ٹیکسٹ بڑا نظر آنا چاہیے۔ ‭CTRL +, CTRL -

‬مضامیں کی تعداد پہلے صفحے پر دی ہوتی ہے۔ مگر اکثر مضامیں بہت مختصر ہیں۔
 
جیسبادی

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
میں نے اتنی محنت سے مضمون لکھا تھا لیکن وکی نے لفٹ ہی نہیں کروائی ؟؟؟
شگفتہ، بات واضح نہیں کہ کیا پوسٹ کرنے میں مشکل ہے؟ آپ صارف کھاتہ بنا کر بآسانی پوسٹ کر سکتے ہو۔
یا پوسٹ کے بعد مضمون لاپتہ ہو گیا؟ بعض اوقات ایڈیٹر حضرات مضموں کو کسی دوسرے زمرے میں بھیج دیتے ہیں یا اگر انگریزی میں عنوان ہو تو اردو میں بدل دیتے ہیں۔
آپ لاگ ان ہو کر صفحے کے اوپر "میرا حصہ" پر کلک کرو، تو آپ کا مضمون نظر آنا چاہیے۔
 
Top