اردو کو وکی کی ضرورت
دیکھا جائے تو انگریزی زبان کو وکی کی کوئی خاص ضرورت نہ تھی۔ بہت سا مواد موجود تھا جو گوگل ڈھونڈ کر دے دیتا تھا۔ اردو کے لیے یہ خدا داد موقع ہے۔ مواد موجود نہیں۔ گوگل کو معلوم نہیں کہ کیسے اردو مواد میں اچھے برے کی تمیز کرے۔ وکی کو گوگل اہمیت دیتا ہے۔ مواد پیدا کرنے کا ایک سیدھا سادھا اور پرتاثیر نظام بنا بنایا مل گیا ہے۔ یہ نظام اس وقت موجود نہ تھا جب ووو شروع ہؤا۔ اُس وقت گروں کا خیال تھا کہ مواد بڑی بڑی کمپنیاں پیدا کریں گی اور خالد اس کا خریدار ہو گا۔ لیکن پھر رضاکاروں نے یہ سارا نظام ہی الٹا کے رکھ دیا۔ وہ خود مواد پیدا کرنے لگ پڑے۔ کمپنیاں منہ تکتی رہ گئیں۔ اگر اردوداں طبقہ کی طرح کے پہلے ووو کے صارف ہوتے تو ووو آج بہت مختلف نظر آتا۔ لوگ مس کو پیسے دے کر اینکارٹا اور پریٹانیکا کی سبسکریپشن لے رہے ہوتے۔ دیکھا جائے تو یہ مغربی لوگ ہی کامنینسٹ نکلے اور ہم اصل کیپٹیلسٹ!