اردو وکّی‌پیڈیا

جیسبادی

محفلین
اعداد وشمار کے مطابق اردو وکّی پر 718 مضامین ہیں۔ یہ 1000 سے کم ہیں۔ اس لیے wikipedia کی مرکزی سائٹ پر اردو کا لنک موجود نہیں۔ مقابلتاً کُرد زبان 1000 سے اوپر ہے۔ یہ صورت حال تشویش ناک اور ناقابل برداشت ہے۔ ہمیں تقریباً 300 نئے مضامین کا اضافہ کرنا ہے۔ اس کے لیے میں اگست تک کی مدت تجویز کرتا ہوں۔ اگر اس فورم سے ہمیں 20 رضاکار مل جائیں جو ایک مضمون فی ہفتہ لکھ سکیں، تو ہمارا ہدف آسانی سے پورا ہو سکتا ہے۔

کچھ لوگوں نے تجویز کیا ہے کہ وکی پر انگریزی مضامین کا ترجمہ کر ڈالا جائے۔ میری رائے میں یہ اچھی تجویز نہیں۔ کیونکہ اردو پڑھنے والے انگریزی بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی تخلیق لکھیں (ریسرچ کرنے میں کوئی حرج نہیں)۔ اسی طرح اردو وکی ایک اپنا مقام بنا سکے گی۔

ذاتی طور پر میں نے اس کا آغاز کر دیا ہے، ریاضیات کے زمرے میں۔ آپ لوگوں سے بھی حرکت کی درخواست ہے۔ بہت لمبے چوڑے مضامین کی ضرورت نہیں۔ بس جامع ہوں۔ آپ اپنی پسند کے زمرہ جات میں لکھنے کا آغاز کر سکتے ہو۔

http://ur.wikipedia.org

http://en.wikipedia.org/wiki/How_to_edit_a_page
 

آصف

محفلین
بہت اچھی تجویز ہے۔ اردو وکی پیڈیا کی ویسے تھوڑی نوک پلک سنوارنے کی بھی ضرورت ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جناب

جناب یہ بتایئں‌کہ کن کن موضوعات پر لکھنا ھے، کیا ابھی بھی لکھنے سے کام چل جائے گا؟میری بنیادی تعلیم کمپیوٹر سے متعلق ہے۔ کیا میں کمپیوٹر پر مضامین لکھ سکتا ہوں؟
مسکراتے رہیں
قیصرانی
 

جیسبادی

محفلین
جی کمپوٹر سائینس کا ایک زمرہ موجود ہے۔ آپ لکھنا شروع کریں۔ کچھ موضوعات میں تجویز کرتا ہوں
hash functions
checksums
CRC
cryptography


public-key systems
discrete-mathematics (combinatorics, different algorithms, search etc etc)
Turing machine
 
تین کام

اچھی بات ہے تاہم یہاں تین کام ہوگئے:

۔ ریسرچ + مضمون لکھنا
۔ ٹائپنگ
۔ وکی پہ پوسٹنگ

لوگ اس کام کو الگ الگ بانٹ لیں تو شاید زیادہ آسان رہے۔

کچھ موضوعات جو نظر آرہے ہیں:

معاشرہ • طرزیات (ٹیکنالوجی) • علم الکائنات • بش۔ریات • عِ۔ل۔م (سائنس) • جغ۔راف۔ی۔ا • شمارندہ (کمپیوٹر) • تاريخ • رياضيات • زندگی و شخصیات •
 

جیسبادی

محفلین
میں نے ابتدا ایسے آسان موضوعات سے کی ہے جن پر مجھے تحقیق کی ضرورت نہیں، اور نہ ہی پیشگی لکھنے کی۔ بہتر تو یہی ہوتا ہے کہ پہلے اپنے پاس لکھ لیا جائے اور پھر وکی پر چسپاں کر دیا جائے کیونکہ وکی versioning کا حساب رکھتا ہے۔ مگر اس وقت میں سیدھا وکی پر جا کر ہی لکھنا شروع کر دیتا ہوں اور بار بار محفوظ کر کے میں نے versioning کا حشر کر دیا ہے۔
 
تعارف

میرے پاس ایک کتاب میں اردو کی ممتاز ترین ادبی شخصیات کا دو دو تین تین صفحات کا تعارف ہے۔ اس کو لکھنا فائدہ مند ہوسکتا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جناب، شمارندہ بھا گیا ہے۔ مگر جو کمپیوٹر کے موضوعات دیئے گئے ہیں، اگر ان میں نقل کرکے چسپاں کرنا ہے تو کوئی بات نہیں، مگر میں کتب کی ٹائیپینگ میں مصروف ہوں، تحقیق نہ ہو سکے گی۔ باقی جیسے فرمائیں۔ اگر کہیں تو کچھ دن ایک کام، کچھ دن دوسرا کام؟
جواب کا انتظار رہے گا۔
قیصرانی
 
بالکل منصور دونوں کام ساتھ ساتھ کرنے ہوں گے ، سائنس اور ٹیکنالوجی بھی اور ادب بھی :)

اس کے ساتھ ہی حاظرین و ناظرین میرے 999 پیغامات ہوں گے اور 1000 واں پیغام میں کوئی خاص کرنا چاہتا ہوں اس لیے اجازت چاہوں گا ابھی کے لیے اور منتظر رہیے گا میرے 1000 واں پیغام اور مبارکباد بمعہ مٹھائی اور موتی چور کے لڈؤوں کے :wink:
 

جیسبادی

محفلین
تعارف

شارق مستقیم نے کہا:
میرے پاس ایک کتاب میں اردو کی ممتاز ترین ادبی شخصیات کا دو دو تین تین صفحات کا تعارف ہے۔ اس کو لکھنا فائدہ مند ہوسکتا ہے؟
بس یہ خیال رہے کہ مواد کو GPL ہونا ہوتا ہے۔ اسلئے کاپی رائٹ سے آزاد ہونا چاہیے۔ اپنے الفاظ میں، یا ایک سے زیادہ ذرائع سے تحقیق کر کے لکھا جا سکتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
جناب، شمارندہ بھا گیا ہے۔ مگر جو کمپیوٹر کے موضوعات دیئے گئے ہیں، اگر ان میں نقل کرکے چسپاں کرنا ہے تو کوئی بات نہیں، مگر میں کتب کی ٹائیپینگ میں مصروف ہوں، تحقیق نہ ہو سکے گی۔ باقی جیسے فرمائیں۔ اگر کہیں تو کچھ دن ایک کام، کچھ دن دوسرا کام؟
جواب کا انتظار رہے گا۔
قیصرانی

ٹائپنگ کے علاوہ آپ جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سے قوم تخلیقی تحریروں کی بھی توقع رکھتی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
محب علوی نے کہا:
میں نے برڈ فلو پر لکھنا شروع کیا ہے ، وہ ٹھیک رہے گا کیا۔

بہت اچھا موضوع ہے۔ چونکہ آج کل خبروں میں بھی ہے، اس لیے اس پر علمی مضمون بہت کام کا ہو سکتا ہے۔ گوگل تلاش کے زریعہ بہت سے لوگ اس پر معلومات کے متمنی ہو رہے ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
دوست نے کہا:
اچھی بات ہے میں اب پر کچھ لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

تلاش کرنے پر معلوم ہؤا کہ 700 میں سے زیادہ تر مضموں دو چار سطروں کے ہی ہیں۔ خانہ پری کی کوشش کی ہوئی ہے۔ مگر ترجمہ کے لحاظ سے اچھی کاوشیں بھی ہیں۔ ان میں سے بھی کوئی موضوع پکڑ کر اس پر جامع مضمون لکھا جا سکتا ہے۔ دوست، آپ کو ماشاللہ اچھا اور زیادہ لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہو، اور اصطلاحات کا ترجمہ بھی۔ دوسروں کے لکھے مضامین میں بھی اگر کوئی اصلاح کر سکو تو یہ بھی مفید ہو گا۔
 

دوست

محفلین
عزت افزائی کا شکریہ۔
www.msulimheritage.com
یہاں سے کچھ مضامین اردو میں ترجمہ کرکے وکی پر دینے کا ارادہ ہے۔ دعا کیجیے گا کامیابی ہو۔
باقی میں اتنا بھی قابل نہیں آپ جیسے احباب اکثر بانس پر چڑھائے رکھتے ہیں۔ ترجمہ تو اللہ بھلا کرے ایورسٹ اور کلین ٹچ لغات والوں کا جن کی بدولت اللہ نے عزت رکھی ہوئی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

جن موضوعات کا یہاں ذکر ہوا ہے ، کیا تحریر کا مضمون ہی کی صورت میں ہونا ضروری ہے یا تحریر کو کوئی دوسرا ادبی رنگ بھی دیا جاسکتا ہے ، جیسے افسانہ ، خاکہ یا کچھ اور ؟

شکریہ
 
Top