اردو وکیپیڈیا پر میرے تجربات

نوشاب

محفلین
میں اردو وکیپیڈیا کو نوری نستعلیق فونٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں پڑھنا چاہتا ہوں اس کے لیے مجھے کیاکرنا ہوگا؟
دوسرے اردو وکیپیڈیا پر آپ تحاریر کیسے لکھتے ہیں اور ان کی منظوری کیسے ہوتی ہے ؟
امید ہے تھوڑا تفصیل سے بتائیں گے یہ سمجھ کر کہ پوچھنے والا بالکل صفر معلومات رکھتا ہے ۔
شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک پلگ ان انسٹال کرنی ہوگی، یا پھر اپنے براؤز کے فانٹس کو نوری نستعلیق میں منتقل کر دیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میں اردو وکیپیڈیا کو نوری نستعلیق فونٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں پڑھنا چاہتا ہوں اس کے لیے مجھے کیاکرنا ہوگا؟
دوسرے اردو وکیپیڈیا پر آپ تحاریر کیسے لکھتے ہیں اور ان کی منظوری کیسے ہوتی ہے ؟
امید ہے تھوڑا تفصیل سے بتائیں گے یہ سمجھ کر کہ پوچھنے والا بالکل صفر معلومات رکھتا ہے ۔
شکریہ

یہ لنک دیکھ لیجیئے
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مجھے جہاں تک یاد ہے میں نے آپ کی حوصل شکنی ہی کی تھی۔
اس کے باوجود آپ مستقل مزاجی سے کام کرتے رہے اور ایک عظیم کارنامہ کر دکھایا۔
بہت خوب ! صاحب اسی حوصلے کے ساتھ کام جاری رکھیے۔
جہاں کہیں ہمارا تعاون درکا ہو، یاد کیجیے گا۔
 
میں اردو وکیپیڈیا کو نوری نستعلیق فونٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں پڑھنا چاہتا ہوں اس کے لیے مجھے کیاکرنا ہوگا؟
دوسرے اردو وکیپیڈیا پر آپ تحاریر کیسے لکھتے ہیں اور ان کی منظوری کیسے ہوتی ہے ؟
امید ہے تھوڑا تفصیل سے بتائیں گے یہ سمجھ کر کہ پوچھنے والا بالکل صفر معلومات رکھتا ہے ۔
شکریہ
1۔ میں نے بھی آج اسی
سے نستعلیق میں کیا ہے۔ پہلے مجھے ایک بار جناب درویش خُراسانی نے دعوت تو دی تھی گوگل پلس پر۔ لیکن وقت کی قلت کی وجہ سے انسٹال نہ کر پایا۔
2۔ وکیپیڈیا کے صفحہ اول پر جا کر اردو محفل کی طرح ایک ای۔میل سے اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ اندراج کریں۔
3۔ ابتدائی مشق کے لیے ریت خانہ میں لکھ لیں۔
4۔ مقالہ لکھنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں۔
5۔ یہاں سے مزید معاونت حاصل کریں۔
مستند اخبارات اور دیگر مستند ویب سائٹس کے حوالوں کے ساتھ تحریر قابل قبول ہو جاتی ہے۔ اگر کمی بیشی ہو تو دوسرے لوگ بہتری کرتے رہتے ہیں۔
امید ہے آپ کو مطلوبہ معلومات مل گئی ہوں گی۔
 
مجھے جہاں تک یاد ہے میں نے آپ کی حوصل شکنی ہی کی تھی۔
اس کے باوجود آپ مستقل مزاجی سے کام کرتے رہے اور ایک عظیم کارنامہ کر دکھایا۔
بہت خوب ! صاحب اسی حوصلے کے ساتھ کام جاری رکھیے۔
جہاں کہیں ہمارا تعاون درکا ہو، یاد کیجیے گا۔
سر جی! آپ نے ہندی زبان کے حوالے سے ایک بار اردو محفل پر
ہندی میں پہلا وکیپیڈین تجربہکے حوالے سے رہنمائی فرمائی تھی۔
میرے پاس گھر میں انٹرنیٹ نہیں ہے۔ ورنہ گھر میں بیٹھ کر ہزاروں نہیں تو سینکڑوں صفحات ضرور لکھ چکا ہوتا۔
موجودہ صفحات میں کمی کا باعث بھی یہی وجہ ہے۔
رہنمائی فرماتے رہا کریں۔ شکریہ
 
شوکت پرویز

محفلین
السّلام علیکم محترم عبدالرزاق قادری صاحب!
میں نے مشاہد رضوی صاحب کا مضمون پڑھا، بہت اچھا لکھا ہے، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
صرف ایک مشورہ ہے: ان کے انعامات و اعزازات کو وہیں (ویکیپیڈیا پر بھی) لکھ دیں، اس طرح اگر کوئی گوگل سرچ کرے گا تو یہ صفحہ بھی سرچ میں دکھ جائے گا۔۔۔
 
پیغام تہنیت کا شکریہ!
آپ کا حکم سر آنکھوں پر
 
جناب عالی ماشاء اللہ بہتر کوشش ہے ۔
مزید نکھار کے لیے جو مدد درکار ہو ناچیز کو ضرور حکم دیں اگر میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ۔۔
خوش رہیں جناب
 
وائے ناٹ!
1۔ وکیپیڈیا کے صفحہ اول پر جا کر اردو محفل کی طرح ایک ای۔میل سے اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ اندراج کریں۔
2۔ ابتدائی مشق کے لیے ریت خانہ میں لکھ لیں۔
3۔ مقالہ لکھنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں۔
4۔ یہاں سے مزید معاونت حاصل کریں۔
مستند اخبارات اور دیگر مستند ویب سائٹس کے حوالوں کے ساتھ تحریر قابل قبول ہو جاتی ہے۔ اگر کمی بیشی ہو تو دوسرے لوگ بہتری کرتے رہتے ہیں۔
اور جو کچھ آپ وہاں لکھ سکتے ہیں، میری وہاں کیا اوقات ہے؟
اپنی پی۔ایچ۔ڈی کی تحقیق کی بناء پر مستند طریقے سے صاحبِ دیوان کا صفحہ تخلیق کر کے اس میں رنگ بھریں
اور جہاں جہاں دھنک میں بے رنگی نظر آئے، اُسے پُر فرمائیں۔
 
Top