اردو ویب فونیٹک اردو کی بورڈ؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے چند روز قبل اردو ایڈیٹر کی اپڈیٹ کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔ میں جلد ہی اسے ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ورچوئل کی بورڈ میں کئی اردو کلیدی تختے شامل ہیں جن میں کرلپ کا صوتی اردو کی بورڈ بھی شامل ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ ہماری ضروریات کے لیے کافی ہوگا؟ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ہمیں ایک مشترکہ صوتی اردو کی بورڈ تیار کر لینا چاہیے۔ میرے ذہن میں یہ آئیڈیا تھا کہ اردو ویب فونٹیٹک کی بورڈ کے نام سے ایک علیحدہ کی بورڈ‌ اس ورچوئل کی بورڈ میں شامل کیا جائے۔ آپ دوستوں کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
نبیل، مجھے کھڑی زیر کسی کی بورڈ میں نہیں مل رہی۔ کیا یہ سرے سے موجود ہی نہیں یا مجھے پتہ نہیں چل رہا؟
 
میر انیس

لائبریرین
بہت اچھا آئیڈیا ہے۔ کیونکہ جب ہم کو آنحضرت(ص) کے ساتھ درود لکھنا ہوتا ہے تو فونیٹک کی بورڈ کی طرح ایک ہی کی دبانے سے حاصل نہیں ہوتا یہی مسئلہ علیہ السلام اور رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ساتھ ہے ۔
 
محمدصابر

محفلین
السلام علیکم،
میں نے چند روز قبل اردو ایڈیٹر کی اپڈیٹ کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔ میں جلد ہی اسے ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ورچوئل کی بورڈ میں کئی اردو کلیدی تختے شامل ہیں جن میں کرلپ کا صوتی اردو کی بورڈ بھی شامل ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ ہماری ضروریات کے لیے کافی ہوگا؟ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ہمیں ایک مشترکہ صوتی اردو کی بورڈ تیار کر لینا چاہیے۔ میرے ذہن میں یہ آئیڈیا تھا کہ اردو ویب فونٹیٹک کی بورڈ کے نام سے ایک علیحدہ کی بورڈ‌ اس ورچوئل کی بورڈ میں شامل کیا جائے۔ آپ دوستوں کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

نبیل بھائی ایک کی بورڈ پر متفق ہونا بہت مشکل ہو جائے گا۔ ہاں اکثریت کی رائے ضرور مل جائے گی۔ میں نے کافی عرصہ تک اپنا بنایا ہوا کی بورڈ استعمال کیا ہے۔ اس کے باوجود مجھے "اُردو دوست" پسند ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرخ، ہو سکتا ہے کہ ابھی کوئی دوست کھڑی زبر کی میپنگ کے بارے میں بھی بتا دیں۔ یہ کیریکٹر اردو اوپن پیڈ میں شامل نہیں ہے۔

محمد صابر، آپ کی بات درست ہے۔ لیکن اگر ایک سے زائد آراء اکٹھی ہو جائیں تو ان سے بھی کام چل جائے گا۔ اگر اردو دوست ٹھیک ہے تو اس کی klc فائل حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا مائیکروسوفٹ کی بورڈ لے آؤٹ منیجر انسٹالڈ شدہ کی بورڈز سے klc فائل جنریٹ کر سکتا ہے؟
 
arifkarim

معطل

klc ایک پہلے سے انسٹالڈ کیبورڈ کو لوڈ کر سکتا ہے۔ اس انپیج کے بنائے ہوئے کیبورڈ میں سوائے ۂ کہ تمام قدریں موجود ہیں:
http://urdu.ca/2
 
الف عین

لائبریرین
دیکھتا ہوں اس کی کے ایل سی فائل کہاں ہے، اردو دوست تو مابدولت کا ہی ہے نا۔ بس اس وقت میں امریکہ میں ہوں، اس لیپ ٹاپ میں اس کی کے ایل سی فائل نہیں مل رہی۔
میرے خیال میں اردو دوست سے زیادہ مکمل کی بورڈ بنایا نہیں گیا۔ کی بورڈ لے آؤٹ کرئیٹر سے بھی اس کی فائل حاصل کی جا سکتی ہے ویسے۔
 
بلال

محفلین
اعجاز انکل ایک نظر اس کی بورڈ لے آؤٹ کو بھی دیکھ لیں شاید یہ کچھ بہتر ہو۔
جہاں تک میرا اور میرے دوستوں کا خیال ہے اس میں اردو کے سارے حروف اور اعراب وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اس کی بورڈ میں عربی کی سپورٹ بھی ہے یعنی عربی اور اردو کے جو حروف مختلف ہیں وہ بھی شامل ہیں۔ انپیج فونیٹک اور اردو دوست سے ملتا جلتا ہے۔ عربی کے حروف بھی انہیں کنجیوں پر ہیں جن پر اردو کے ہیں بس فرق آلٹ یا آلٹ شفٹ کا ہے۔ اس کے علاوہ رموزِ اوقاف بھی شامل ہیں جو کہ نورِقرآن فونٹ کے مطابق شامل کئے گئے ہیں۔

urdu-paksign-keyboard-layout.gif

یہی کی بورڈ لے آؤٹ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
 
بلال

محفلین
نبیل، مجھے کھڑی زیر کسی کی بورڈ میں نہیں مل رہی۔ کیا یہ سرے سے موجود ہی نہیں یا مجھے پتہ نہیں چل رہا؟

شاید آپ کی نظر سے میرا بنایا ہوا کی بورڈ نہیں گزرا۔
وہ کی بورڈ آپ یہاں سے اتار سکتے ہیں۔
اس کی بورڈ میں انپیج کے فونیٹک کی بورڈ کی طرح شفٹ ایف (Shift + F) پر کھڑی زیر ہے۔ اور شفٹ آئی (Shift + I) پر کھڑی زبر ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کا شکریہ۔
میرا ارادہ ہے کہ میں موجودہ اردو کی بورڈز کا جائزہ لے کر اردو ویب کے نام سے ایک بورڈ جاری کروں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی موجودہ کی بورڈ کو ترمیم کے بغیر ہی اس مقصد کے لیے استعمال کر لیا جائے۔
 
یہ بہت اچھی بات ہے۔ میں تو کب سے اس بات کا شور مچاتا رہا ہوں۔ بالکل مشاورت سے کوئی ایک اردو کی بورڈ لے آؤٹ اردو ویب کے نام سے جاری ہونا چاہئے۔ پھر اردو ویب پیڈ اور باقی تمام جگہوں پر اسے ہی استعمال کرنا چاہئے اور کسی نئے بندے کو بھی وہی مہیا کیا جانا چاہئے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم بھی اپنے کی بورڈ لے آؤٹ کو ختم کر کے اردو ویب کی بورڈ کی ہی ترویج کریں گے۔ اردو پاک سائن کی بورڈ میں نے اور میرے دوستوں نے کافی تحقیق اور بحث کے بعد بنایا تھا۔ اگر کسی کو اس پر اعتراض نہ ہو تو پھر اسے ہی اردو ویب کے نام جاری کیا جا سکتا ہے۔ ویسے ہم نے کوئی ہر "کی" کیوں کس پوزیشن پر رکھی ہے اس کی تفصیل بھی جلد ہی لکھتا ہوں۔
 
بلال

محفلین
بلال یہ کی بورڈ لے آؤٹ‌ ابنٹو میں کیس استعمال کریں‌گے؟

بھائی میں ابنٹو تھوڑی بہت ہی استعمال کرتا ہوں۔ ابنٹو میں میں خود ابھی اردو لکھنا نہیں جانتا اور نہ ہی اس بارے میں میری کوئی تحقیق ہے۔ ویسے اگر پتہ چل جائے یا کوئی آئیڈیا مل جائے کہ ابنٹو کے لئے کی بورڈ لے آؤٹ کیسے بنتا ہے تو میں اس کے لئے بھی کوشش کر کے بنا دوں گا۔۔۔
 
مجھے طریقہ ملا ہے یہاں سے:
http://www.ubuntugeek.com/how-to-create-a-custom-keyboard-shortcut-in-ubuntu.html
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ بلال۔ میں آپ کی کاوشوں کی قدر کرتا ہوں۔ دراصل میں سسٹم کا ڈیفالٹ اردو کی بورڈ بہت کم استعمال کرتا ہوں اور عام طور پر اردو ویب پیڈ میں لکھ کر ہی کاپی پیسٹ کر لیتا ہوں۔ اسی لیے اس جانب توجہ نہیں ‌دی۔ اب میں اس سلسلے میں بھی کچھ کرتا ہوں۔ جہاں تک اوبنٹو کا تعلق ہے تو محمد شاکر عزیز نے ایک مرتبہ لینکس کے لیے اردو کی بورڈ بنایا تھا جو اس ربط پر موجود ہے۔ اس سے کچھ مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ عارف نے جو ربط فراہم کیا ہے اس پر بھی معلومات موجود ہوں گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اردو کینیڈا اور پاک سائن والا کی بورڈ انسٹال کر لیا ہے، لیکن اردو دوست کی بورڈ میرے پاس وسٹا آپریٹنگ سسٹم پر انسٹال نہیں ہو سکا ہے۔ کیا یہ کی بورڈ وسٹا پر چلتا ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک مسئلہ جو مجھے ہمیشہ پیش آتا رہتا ہے وہ یہ ہے کہ میں جرمن کی بورڈ استعمال کرتا ہوں اور اس میں y ٹائپ کرنے پر ز لکھا جاتا ہے۔ کیا کسی کو اس کا حل معلوم ہے؟
 
بلال

محفلین
میں نے اردو کینیڈا اور پاک سائن والا کی بورڈ انسٹال کر لیا ہے، لیکن اردو دوست کی بورڈ میرے پاس وسٹا آپریٹنگ سسٹم پر انسٹال نہیں ہو سکا ہے۔ کیا یہ کی بورڈ وسٹا پر چلتا ہے؟

اردو دوست کی بورڈ لے آؤٹ، شاید مائیکروسافٹ کی بورڈ لے آؤٹ کریئٹر1.3 کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ونڈوز وسٹا پر نہیں چلتا۔ اگر آپ کو اردو دوست کی بورڈ لے آؤٹ وسٹا پر چلانا ہے تو میں نے ابھی اردو دوست کو ونڈوز وسٹا کے لئے تیار کر دیا ہے جو آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
 
بلال

محفلین
شکریہ بلال۔ میں آپ کی کاوشوں کی قدر کرتا ہوں۔ دراصل میں سسٹم کا ڈیفالٹ اردو کی بورڈ بہت کم استعمال کرتا ہوں اور عام طور پر اردو ویب پیڈ میں لکھ کر ہی کاپی پیسٹ کر لیتا ہوں۔ اسی لیے اس جانب توجہ نہیں ‌دی۔ اب میں اس سلسلے میں بھی کچھ کرتا ہوں۔ جہاں تک اوبنٹو کا تعلق ہے تو محمد شاکر عزیز نے ایک مرتبہ لینکس کے لیے اردو کی بورڈ بنایا تھا جو اس ربط پر موجود ہے۔ اس سے کچھ مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ عارف نے جو ربط فراہم کیا ہے اس پر بھی معلومات موجود ہوں گی۔

میرے خیال میں آپ پہلے ونڈوز کے لئے کوئی ایک اردو کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کر لیں یا پھر بنا لیں پھر اسے ہی لینکس کے لئے تیار کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ پھر شاکر عزیز بھائی کو کہیں گے کہ وہ لینکس کے لئے نیا کی بورڈ لے آؤٹ تیار کر دیں۔
 
دوست

محفلین
لینکس کے لیے کی بورڈ تیار کرنا مشکل کام نہیں۔ بس ویلیوز ایک ٹیکسٹ فائل میں ڈالنی ہیں۔ میں نے نارمل اور شفٹ کی والا تیار کیا تھا۔ بلکہ کرلپ کے ہی کی بورڈ میں تبدیلیاں کی تھیں۔ ویسے فونیٹک کی بورڈ ٹائپسٹ کے لیے بہتر نہیں۔ اس کے لیے مقتدرہ یا آفتاب ہی بہتر ہیں، جو تحقیق کے بعد بنائے گئے ہیں کہ اردو کے زیادہ استعمال ہونے والے حروف انگلیوں تلے رہیں۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ بایاں‌ہاتھ ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے جبکہ دایاں‌کم ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے لمبی ٹائپنگ میں ہاتھ تھک جاتے ہیں۔
 
Top