اردو ویب لائبریری کا حصہ بنیں

اردو ویب پر بلاگ کا خانہ کہاں اور کس جگہ ہے۔؟مہربانی ۔۔گاہیڈ کیجیےگا۔:confused:

اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گذرے گا اور ہمیں آپ سے سیکھنے کو کافی کچھ ملے گا۔ اگر مناسب خیال فرمائیں تو تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرا دیں۔ :)

اردو بلاگنگ کا زمرہ ملاحظہ فرمائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب پر بلاگ کا خانہ کہاں اور کس جگہ ہے۔؟مہربانی ۔۔گاہیڈ کیجیےگا۔:confused:

اردو ویب بلاگ موجود ضرور ہے لیکن اس پر اردو ویب اور اردو محفل فورم کی اپڈیٹ دی جاتی ہے۔ اردو ویب پر فی الوقت دوسرے بلاگ ہوسٹ نہیں کیے جاتے ہیں، البتہ اگر آپ اپنا اردو بلاگ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو معاونت مل سکتی ہے۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
غالب ؔ کے الفاظ میں کہوں تو
"غالبؔ اگر اس سفر میں مجھے ساتھ لے چلیں
حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی!!!"

اور اگر علامہ اقبال کے الفاظ میں کہوں
"حاضر ہوں مدد کو ، کیڑا ہوں گرچہ ذرا سا "
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
چھوٹے غالب صاحب اپنا تعارف تو دیں۔
شکریہ جناب
ویسے تو آپ اپنا تعارف باد بہار کی ہے
پھر بھی اگر
پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے
تو خدا کیلئے
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
چلیے بقلم خود یعنی بکلیدی تختہِ خود بتائے دیتے ہیں کیونکہ
تاب لائے ہی بنے گی غالبؔ
واقعہ سخت ہے اور جان عزیز
فدوی کا نام تو سید اویس قرنی لکھا ہے نادرا کے جاری کردہ شناختی کارڈ پر مگر یار لوگ چھوٹاغالبؔ کہتے ہیں
میرا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں سے ہے
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی "تعارف" کا الگ سے زمرہ ہے۔ وہاں تعارف دیں، پھر آپ سے بات چیت آگے بڑھاتے ہیں۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شاہ جی "تعارف" کا الگ سے زمرہ ہے۔ وہاں تعارف دیں، پھر آپ سے بات چیت آگے بڑھاتے ہیں۔
معذرت (غلط جگہ تعارف دینے کیلئے)
مگر چونکہ میں ابھی اس ویب سائٹ پر نیا نمازی ہوں تو آپ کو ہی رہنمائی کا فریضہ ادا کرنا ہوگا
اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا فدوی کی دعا آپ کے ساتھ
سچ کہوں تو ابھی یہاں خود کو "گواچی گاں" محسوس کر رہا ہوں
 

میم نون

محفلین
ماشاء اللہ
یہاں تو بہت سے نئے سائبر لائبریرین برآجمان ہو رہے ہیں۔
سب کو بہت بہت مبارک ہو اور میری طرف سے بیحد شکریہ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اس سے پہلے بھی میں نے اسی موضوع پر طویل پوسٹ کی تھی۔ یہاں
ڈکشنری فائل منصور سے ڈاؤن لوڈ نہ ہو سکی۔ اس پر تعجب ہے۔ آج کل میں نئی فائل اپ لوڈ کر دوں گا انشاء اللہ
ڈکشنری بعد میں ڈاؤن لوڈ ہو گئی تھی :) شکریہ
 

سندباد

لائبریرین
السلام علیکم: کافی عرصہ کے بعد اردومحفل کا وزٹ کر رہا ہوں۔محفل کا نیا انداز اور تبدیلیاں بہت پسند آئیں۔ میں فی الوقت لائبریری کا جز وقتی رکن بننا چاہوں گا۔ شکریہ
 
السلام علیکم: کافی عرصہ کے بعد اردومحفل کا وزٹ کر رہا ہوں۔محفل کا نیا انداز اور تبدیلیاں بہت پسند آئیں۔ میں فی الوقت لائبریری کا جز وقتی رکن بننا چاہوں گا۔ شکریہ
لیجئے جناب آپ کو لائبریری ٹیم کا رکن بنا دیا ہے۔

اور ہم نے لائبریرین کی گفتگو والے مکالمے میں شامل کر دیا ہے۔ :)
 
Top